Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, فروری 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • بلوچستان میں سفر کرنے کا خواب : ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • غنوی نے فاطمہ بھٹو کو کیوں گالی دی ؟ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ملتان سلطانز کی دوبارہ نیلامی : علی ترین کی کمپنی سمیت کن پانچ کمپنیوں میں مقابلہ ہو گا؟
  • یوم کشمیر پر پنڈی سازش کیس کے قیدیوں کی یاد : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم | کوچہ و بازار سے
  • بلوچستان میں بڑے پیمانے پر فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»زاہدہ حنا»زاہدہ حنا کاکالم:ہمیں ماتھے پہ بوسہ دو
زاہدہ حنا

زاہدہ حنا کاکالم:ہمیں ماتھے پہ بوسہ دو

ایڈیٹرستمبر 12, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of zahida hina in girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اردو پڑھنی آئی تو ناشتے کے بعد اماں اخبار سنتیں، اس لیے کہ وہ پڑھی لکھی نہیں تھیں بلکہ اس لیے کہ میرا شین قاف درست کرسکیں، میں کوئی لفظ غلط پڑھتی اور ان کے پنکھے کی ڈنڈی میری پسلیوں سے اٹکھیلیاں کرتی۔ کتنے بہت سے نام ہیں جو اخبار پڑھتے ہوئے آنکھوں سے گزرتے ہیں۔ کتنے بہت سے نام ہیں جو کانوں میں پڑتے ہیں۔
نیرہ نور گزریں تو کیسے کیسے نام ہیں جو آنکھوں سے گزرتے ہیں۔ ٹیلی وژن سنتے ہوئے سماعت کو چھو جاتے ہیں۔ آسام، گوہاٹی، شیلانگ۔ آسام کی وادی میں چاولوں کی فصل لہلہاتی ہے، لکڑی کے جنگلوں میں سے آس پاس کے پہاڑوں کو پیارکرنے والی ہوائیں گزرتی ہیں اور چائے کی پتیاں ہوا کے ہلکوروں پر پینگیں لیتی ہیں۔ برہم پترا کی لہروں پر سے گزرتی ہوئی نوکائیں پانی کے ساتھ گنگناتی چلی جاتی ہیں۔ ان ہی سروں اور سازوں کے ساتھ نیرہ نور نے آنکھیں کھولیں اور پھر خون کا دریا پار کیے بغیر مغربی پاکستان چلی آئیں۔ گاتی گنگاتی ہوئی نیرہ اپنے کالج میں اتفاق سے دریافت ہوئیں اور سہج سہج قدم رکھتی ہوئی آگے بڑھتی چلی گئیں۔ میں نے پہلی مرتبہ انھیں سنا تو وہ گا رہی تھیں۔
برکھا برسے چھت پر میں ترے سپنے دیکھوں
ایک سادہ سی لڑکی کے سادہ سے جذبات۔ پھر ان کی آواز کا جھرنا ریڈیو اور ٹیلی وژن سے پھوٹا اور ان تمام دلوں کو درد کا دوشالہ اوڑھا گیا جو کسی حسن ، کسی دوری، کسی مہجوری کا شکار تھے۔
ہمارے ایک دانشور اور لکھاری آصف درانی ان کے بارے میں لکھتے ہیں کہ نیرہ کا خاندان امرتسر میں رہتا تھا لیکن جناح صاحب نے ان سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ آسام چلے جائیں اور وہاں مسلم لیگ کی شاخ قائم کریں۔ نیرہ کے والد اس فرمائش پر آسام چلے گئے اور انھوں نے اپنا کاروبار وہیں منتقل کر لیا۔ کاروبار اور جائیداد وہ چیز ہوتی ہے جو آپ کے پیر پکڑ لیتی ہے۔ نیرہ نے 1950 میں آسام کے شہر گوہاٹی میں جنم لیا اور پھر اپنی والدہ کے ساتھ شاید1960 کی دہائی میں لاہور چلی گئیں۔ والد 1990 میں اس قابل ہو سکے کہ وہ اپنے گھر والوں سے مل سکیں اور اپنی اس بیٹی کو دیکھ سکیں، اسے گلے لگا سکیں جو برصغیر میں اپنی گائیکی کے جھنڈے گاڑھ رہی تھی اور پھر 1985 میں اپنے دوست شہر یار زیدی سے شادی کی۔
نیرہ نور نے منیزہ ہاشمی کو ایک طویل انٹرویو دیا جس میں انھوں نے بتایا کہ انھوں نے لتا منگیشکر، کانن بالا، کملا جھریا اور بیگم اختر سے گانا سیکھا ہے، وہ مادام نور جہاں اور اقبال بانو کی بھی شیدائی تھیں۔ ان کی کئی تصویریں نظر سے گزریں جن میں وہ کچھ پڑھ رہی ہیں۔ ہمارے یہاں سر سنگیت سے تعلق رکھنے والی خواتین کا عموماً کتابوں سے کوئی خاص علاقہ نہیں ہوتا۔ انھوں نے ہمارے کلاسیکی شعرا میں مومن خان مومن کی غزل جو اب سے برسوں پہلے بیگم اختر نے گائی تھی، وہ پھر سے گائی:
وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
اسی طرح بہزاد صاحب کی مشہور غزل:
اے جذبۂ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آجائے
منزل کی طرف دوگام چلوں اور سامنے منزل آجائے
نیرہ کی آواز نے ان دونوں کی گائی ہوئی غزلوں کو نئے زمانے میں زندہ کردیا۔ یہ بھی ایک بڑی بات ہوتی ہے کہ بھولے بسرے گیت اور پرانے دور کی غزلیں کسی نئی آواز میں زندہ ہو جائیں اور وہ آگے کا سفر کریں۔ نیرہ نے فیض صاحب کے کلام کو دردمندی اور سوز وگداز سے گایا۔ فیض صاحب نے اس زمانے کے حبس اور آزاری کے لیے بے قراری کو جس طرح ڈوب کر لکھا اسے اسی طرح نیرہ نے خون میں ڈوبی ہوئی آواز سے گایا۔ لوگ سنتے ہیں اور آنسو بہاتے ہیں۔ ’’آج بازار میں پابہ جولاں چلو‘‘ یا فیض صاحب کا وہ کلام جو آمریت کے دور میں لکھا گیا اور اسے نیرہ نے اپنی آواز کا نور بخشا، یہ تمام چیزیں لوگوں کو یاد آئیں گی اور ان کے دل کو ایک خاص دور کا حزن و ملال یاد دلائیں گی۔
نیرہ کے بارے میں ایک اور بات۔ ضیاء الحق کا زمانہ تھا۔ میں بستر پر لیٹی کوئی کتاب پڑھ رہی تھی کہ اچانک میرے کانوں میں ایک گیت گونجا:
ہمیں ماتھے پہ بوسہ دو، کبھی ہم خوبصورت تھے
ضیاء الحق کے زمانے میں لفظ ’’بوسہ‘‘ کیسے نشر ہو سکتا تھا؟ لیکن وہ نشر ہوا اور ہوتا رہا۔ یہ ایک کشمیری شاعر اختر شمیم نے لکھا تھا جو اپنی ماں سے بچھڑ کر پاکستانی کشمیر آ رہے تھے۔ کیا خوبصورت گیت ہے اور نیرہ نے اسے کس دل سوز آواز میں گایا ہے کہ سننے والوں کا سینہ شق ہوتا ہے۔
نیرہ کے بارے میں ایک آخری بات جو شہریار زیدی نے کہی تھی کہ جن دنوں مجھے گھر آجانے میں دیر ہو جاتی تھی، اس وقت بھی نیرہ مجھے گرم چپاتی اتار کر کھلاتی تھیں۔
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکاتجزیہ:شرطیہ علاج کے نسخے اور کیش فری خریداری
Next Article فاروق عادل کاکالم:ایک تہذیبی انقلاب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ

فروری 7, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان

فروری 6, 2026

اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی

فروری 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ فروری 7, 2026
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان فروری 6, 2026
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی فروری 6, 2026
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے فروری 6, 2026
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج فروری 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.