Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»زرداری کی شہباز شریف کے گھر آمد: کیاتحریک عدم اعتماد پراتفاق ہوگیا؟ ۔۔ ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ
ارشد چوہدری

زرداری کی شہباز شریف کے گھر آمد: کیاتحریک عدم اعتماد پراتفاق ہوگیا؟ ۔۔ ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ

ایڈیٹرفروری 6, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کی دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کی قیادت آج لاہور میں مشاورت کے لیے جمع ہوئی، سابق صدر آصف علی زرداری کی ماڈل ٹاؤن پہلی بار آمد کے موقع پر حکومت مخالف جدوجہد میں حکمت عملی بنانے کا دعوی کیاگیاہے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی تیار کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی تجاویز پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر رکھیں گے اور ان کے اعتماد سے حکمت عملی کاحتمی اعلان کیاجائےگا۔
پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی تاریخیں ایک کرنے پر ابھی کوئی اعلان نہیں کیاگیا جب کہ مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کا دعویٰ ضرور کیاگیاہے۔
دوسری جانب تجزیہ کاروں میں مختلف رائے پائی جاتی ہے، بعض کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر اتفاق ہوا ہے جب کہ بعض سمجھتے ہیں یہ ملاقات صرف موجودہ سیاسی صورتحال میں اپوزیشن میں اتفاق پیدا کرنے کی کوشش ہے۔
پی پی پی اور ن لیگ کی قیادت کے درمیان ملاقات میں موجود پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے انڈپینڈنٹ اردوسے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہماری قیادت اور ن لیگی قیادت میں یہ اتفاق ہوا ہے کہ پہلے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔
ان کے مطابق اپوزیشن جماعتوں میں اس بات پر بھی اتفاق رائے پایا گیاکہ حکومت سے فوری نجات ضروری ہے آپس کے اختلاف بالائے طاق رکھ کر آگے بڑھا جائے۔لیکن ابھی تک یہ طے نہیں ہوا کہ تحریک عدم اعتماد کب پیش کی جائے گی جو پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے الگ لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیاہے وہ ایک ہی تاریخ کو کیاجائے۔
حسن مرتضی نے کہاکہ حکومت مخالف فیصلہ کن حکمت عملی پر دونوں طرف سےجن تجاویز پر غور کیاگیا ہے ان پر اپوزیشن لیڈر نے پی ڈی ایم قیادت کو اعتماد میں لے کر اعلان کرنے کی درخواست کی ہے۔
تجزیہ کار مزمل سہروردی کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی قیادت میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوچکاہے تاہم اراکین کی حمایت طریقہ کار اور پیش کرنے کے وقت پر غور جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کی شہباز شریف کے گھر پہلی بار آمد معمولی سیاسی پیش رفت نہیں ہے۔
سابق نگران وزیر اعلی پنجاب تجزیہ کار حسن عسکری نے انڈپینڈنٹ اردوسے بات کرتے ہوئے کہاکہ زرداری صاحب کی شہباز شریف کے گھر آمد اچھی سیاسی موومنٹ ہے اور دوبارہ اتحاد کا راستہ ہموار کرنے کے لیے موثر ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی تحریک عدم اعتماد لانے کا جواز نہیں لگتا کیونکہ اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمان میں جو صورتحال ہے جس طرح بل پاس ہورہے ہیں ایسا نہیں لگتا کہ حکومت کے خلاف کوئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا اپوزیشن کو زیادہ اراکین کی حمایت حاصل ہے تو ایسی صورتحال میں میرا نہیں خیال کہ اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد لانے کی پوزیشن میں ہیں۔
حسن عسکری کے بقول پہلے اپوزیشن جماعتوں کو لانگ مارچ کی تاریخ ایک کرنی چاہیے پھر حکومت مخالف اتحاد ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔مزمل سہروردی نے کہاکہ دونوں بڑی اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد لانے پر اس لیے متفق لگتی ہیں کہ یہ مناسب وقت ہے جب حکومت مہنگائی اور دیگر مسائل میں گھری ہے تو انہیں ہٹانے میں آسانی ہوگی۔
ان سے پوچھا گیاکہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی؟ انہوں نے کہاکہ اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وہ اختلافات بھلا کر عوامی مشکلات کے پیش نظر حکومت کوہٹانے کے لیے متحد ہیں اور حکومت کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق ہے اس لیے متحد ہوکر انہیں ہٹانے کی کوشش کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگی قیادت کے پی پی پی قیادت سے ذاتی اختلافات نہیں تھے دو الگ جماعتیں ہیں، بیان بازی کی حد تک ایک دوسرے پر تنقید ہوتی رہتی ہے لیکن اس ’سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے پر ہم متفق ہیں اور نومبر سے پہلے ہی حکومت کو گھر بھیج دیں گے۔‘
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آصف زرداری شہباز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : پاکستان آزادی کشمیر کا مقصد کیسے حاصل کرے گا ؟
Next Article یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:کاش ہماری یاد داشت چلی جائے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

شدید بحران میں وزیر اعظم کی تسلیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 6, 2026

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان : اضافے کا امکان مسترد نہیں کر سکتے : شہباز شریف

مارچ 21, 2026

سیاسی قید، طاقت اور مفاہمت: کیا عمران خان پھر اقتدار میں آئیں گے ؟ ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

فروری 17, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.