Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»جہان نسواں / فنون لطیفہ»تیسری شادی کا تین ماہ بعد ڈراپ سین : دانیہ شاہ کے عامر لیاقت پر سنگین الزامات خلع کی درخواست
جہان نسواں / فنون لطیفہ

تیسری شادی کا تین ماہ بعد ڈراپ سین : دانیہ شاہ کے عامر لیاقت پر سنگین الزامات خلع کی درخواست

ایڈیٹرمئی 8, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
amir liaqat and dania
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہاول پور : رکن قومی اسمبلی، ٹی وی میزبان اور اسکالر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے خلع کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے ۔ٹوئٹر پر متعدد صحافیوں اور صارفین نے سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے صوبہ پنجاب کے شہر بہاول پور کی عدالت میں دائر کردہ تنسیخ نکاح کی مبینہ کاپی شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے بھی خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
صحافی ارشد چوہدری نے دانیہ شاہ کی جانب سے دائر کردہ مبینہ تنسیخ نکاح کی کاپی شیئر کی، جس میں انہوں نے عامر لیاقت سے 11 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار روپے کا حق مہر بھی دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مبینہ تنسیخ نکاح کی کاپی میں دانیہ شاہ نے عدالت سے عامر لیاقت سے نان و نفقہ کی مد میں ماہانہ ایک لاکھ روپے بھی دلوانے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے درخواست میں کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں 11 کروڑ روپے کے گھر، 45 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی اور چار لاکھ روپے مالیت کا سونا یا ان اشیا کی رقم دلوانے کی استدعا بھی کی ہے۔دانیہ شاہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی مبینہ کاپی کو دیگر صحافیوں اور ٹوئٹر صارفین نے بھی شیئر کیا اور دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت سے خلع کے لیے ان کی تیسری اہلیہ نے عدالت سے رجوع کرلیا۔
دوسری جانب صحافی مقدس فاروق اعوان نے بھی دانیہ شاہ کی ایک مختصر ویڈیو ٹوئٹ کی، جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ وہ عامر لیاقت سے علیحدگی حاصل کرنے کے لیے عدالت گئی تھیں۔
مختصر ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو مزید معلومات خبروں کے ذریعے مل جائے گی، یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ ویڈیو دانیہ شاہ نے کب بنائی، تاہم صحافی نے اسے 7 مئی کی سہ پہر کو شیئر کیا۔
دانیہ شاہ کی جانب سے خلع کے لیے عدالت سے ایک ایسے وقت میں رجوع کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ ماہ اپریل کے آغاز میں بھی عامر لیاقت اور ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔گزشتہ ماہ اپریل کے آغاز میں دانیہ شاہ اور عامر لیاقت نے اپنی مختصر ویڈیوز میں علیحدگی کی خبروں کو مسترد کردیا تھا، تاہم سوشل میڈیا پر مسلسل دعوے کیے جا رہے تھے کہ دونوں کے درمیان علحدگی ہوچکی۔دونوں کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں شادی کے محض 3 ماہ بعد ہی سامنے آئی ہیں۔
دونوں نے فروری کے پہلے ہفتے شادی کرنے کی تصدیق کی تھی، دانیہ شاہ اسکالر عامر لیاقت حسین سے 31 سال کم عمر ہیں۔دانیہ شاہ کی عمر 18 سال جب کہ عامر لیاقت حسین کی عمر 49 برس ہے۔عامر لیاقت کی دانیہ شاہ سے شادی سے قبل ان کی پہلی دو شادیاں بھی طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔
عامر لیاقت سے دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے فروری 2022 میں خلع لینے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے جولائی 2018 میں ان سے شادی کی تھی۔
اس سے قبل ڈاکٹر بشریٰ نے دسمبر 2020 میں عامر لیاقت سے طلاق ہوجانے کی بھی تصدیق کی تھی۔
عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور بھی ان سے کئی سال کم عمر تھیں جب کہ پہلی اہلیہ سے انہیں دو جواں سالہ بچے ہیں، جن میں سے بیٹی اور بیٹا ہیں، جن کی عمریں 20 سال سے زائد ہیں۔
دانیہ شاہ کے سنگین الزامات
سیدہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسکالر انہیں چار چار دن تک کمرے میں بند کرکے رکھا، انہیں کھانا تک نہیں دیتے تھے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت انہیں ساری ساری رات جگاتے، انہیں بہت ذلیل و خوار کرتے تھے۔
سیدہ دانیہ شاہ نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت نے ان پر تشدد کیا، ان کا گلا دبایا اور انہیں گولی مارنے کی دھمکی بھی دی جب کہ میڈیا کی کوئی بات بری لگنے پر وہ ان پر غصہ اتارتے تھے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر انہیں یا ان کے اہل خانہ سمیت ان کے بھائی کو کسی طرح کا کوئی بھی نقصان ہوگا تو اس کا ذمہ دار عامر لیاقت کو سمجھا جائے۔
نجی ٹی وی چینل کی جانب سے دانیہ شاہ کی عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست کی کاپی بھی نشر کی گئی، جس میں انہوں نے عامر لیاقت حسین پر انتہائی سنگین اور شرم ناک الزامات عائد کیے۔
انہوں نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت انہیں بیرون ملک کے لیے فحش ویڈیوز بھیجنے کا مطالبہ کرتے تھے، انہیں غیر محرم مرد حضرات کے سامنے آنا کا کہتے تھے جب کہ وہ آئس کے نشے سمیت دیگر اقسام کا نشہ بھی کرتے تھے۔
اپنی درخواست میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی جانب سے فحش ویڈیوز بنانے کے انکار پر عامر لیاقت حسین انہیں پانچ پانچ دن تک کمرے میں بند کردیتے تھے
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عامر لیاقت حسین
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : آئی ایس آئی کے ذریعے سیاست کرنے کا اعتراف
Next Article سیدہ دانیہ کا میڈیکل کرائیں ، ایسے ثبوت لاؤں گا لوگ دنگ رہ جائیں گے : مذہبی سکالر عامر لیاقت کا رد عمل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو گرفتار کر لیا گیا

دسمبر 15, 2022

عامر لیاقت کو کروڑوں روپے کی خاطر قتل کیا گیا : والدہ دانیہ شاہ

اگست 16, 2022

عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال کا دانیہ کے خلاف مقدمہ درج کرا نے کا اعلان

جولائی 22, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.