Browsing: علاقائی رنگ

تقریب کے مہمان خصوصی معروف قانون دان اور شاعر وسیم ممتاز تھے ۔ وہاڑی سے آئے ہوئے معروف شاعر مجید سالک اور اسسٹنٹ ڈایئریکٹر پاسٹرل انسٹی ٹیوٹ ملتان فادر افتخار مون ( او پی ) مہمانان اعزاز میں شامل تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم ممتاز نے کہا کہ جاوید یاد کے ادبی سفر کے ہم عینی شاہد ہیں وہ اس دھرتی سے محبت کرتے ہیں ، ڈاکٹر مقبول گیلانی نے کہا کہ یاد نے اپنی یادوں کو اپنی شاعری کا محور بنایا ، قمر رضا شہزاد نے کہا کہ جاوید یاد نثر کے ساتھ ساتھ شعر کےمیدان میں بھی اپنا سفر جاری رکھے ہوئےہیں ۔
رضی الدین رضی نے کہا کہ پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے اور آج کی تقریب میں ہمیں یہ خوبصورتی نظر آرہی ہے ۔ ڈائیریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا میری ان کےساتھ دیرینہ رفاقت ہے محبت کا پھیلاؤ ان کی شخصیت کا بھی حصہ ہے ۔ سیموئل کامران نے کہا جاوید یاد نے غزل اور نظم کے ساتھ ساتھ خوبصورت گیت بھی لکھے ، شفیق اختر حر نے کہا ان کی شاعری میں سلاست اور روانی ہے ۔ کشور مراد کشور ، پرویز ڈیوڈ , یوسف سلیم قادری اور بابر منہاس نے بھی خطاب کیا ۔

ہ ’ہمارا المیہ یہ رہا کہ یہاں مقامی حکومتوں کے نظام کو منتخب حکومتیں اور خود سیاسی جماعتیں ہضم نہیں کرتیں ان کے منشور میں بااختیار بلدیاتی نظام کی باتیں ہوتی ہیں لیکن مسند اقتتدار پر پہنچ کر بھول جاتی ہیں۔ اس حوالے سے ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی پی پی سب کا طرز عمل ایک ہے۔

مشتبہ افراد ان کی 14 سالہ بیٹی اور بھتیجی کو ایک اور کمرے میں لے گئے اور ایک، ایک کر کے جنسی حملہ کیا۔خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے واقعے کو ریکارڈ بھی کیا اور دھمکی دی کہ اگر کوئی شکایت یا مقدمہ درج کیا گیا تو وہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں گے۔خاتون نے استدعا کی کہ اس کی بیٹی اور بھتیجی کا ریپ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ ڈی ایس ایف کی فتح تھی ۔ اگرچہ اسے اپنے کئی ساتھیوں کی زندگی کی قربانی دینے کے بعد حاصل کیا گیا ۔ کئی سال تک جلسے اور جلوسوں سے کراچی میں 8 جنوری کا دن ان طلبا کی شہادتوں کے طور پر منایا جاتا رہا اوران ریلیوں کے آگے خون آلودا یک جھنڈا ضرور ہوتا تھا ۔
کراچی یونیورسٹی نے ایک ٹیچنگ یونیورسٹی کے طور پر کام شروع کردیا اور اس میں محدود پیمانے پر ریسرچ کی سرگرمیاں ہونے لگیں ۔