Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»آسیہ بی بی کیس:بیانات میں بہت تضاد ہے ، چیف جسٹس : رہائی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
اہم خبریں

آسیہ بی بی کیس:بیانات میں بہت تضاد ہے ، چیف جسٹس : رہائی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

ایڈیٹراکتوبر 9, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے توہین رسالت کے الزام میں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزا کے خلاف درخواست کی دو سال بعد سماعت کی جس میں فریقین سے سوالات کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔بی بی سی کے مطابق خصوصی بینچ کے سامنے دوپہر میں شروع ہونے والی سماعت تقریباً تین گھنٹے جاری رہی جس میں پہلے آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک سے سوالات کیے گئے۔وکیل صفائی سیف الملوک نے بتایا کہ جون 2009 میں پیش آنے والے واقعے میں آسیہ بی بی اور دو مسلم خواتین میں مباحثہ ہوا جس کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے آسیہ بی بی کے برتن سے پانی پینے سے انکار کردیا تھا، تاہم مسلم خواتین کے بیانات میں تضاد ہے۔اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے سوال کیا کہ آپ نے ان تضادات پر جرح کیوں نہ کی۔آسیہ بی بی کے وکیل نے کہا کہ گواہوں نے آسیہ بی بی کے مبینہ توہین رسالت کے بیان پرگواہی نہیں دی بلکہ فالسے کے کھیت میں پیش آنے والا واقعہ بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ آسیہ بی بی کے خلاف ان کے گاؤں کے امام مسجد نے واقعہ پولیس میں درج کرایا جبکہ ایف آئی آر کے مطابق آسیہ نے توہین مذہب کا اقرار کیا۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ڈی سی او، ڈی پی او سے ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت نہیں لی گئی۔اس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سوال اٹھایا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی گواہ امام مسجد براہ راست گواہ نہیں کیونکہ ان کے سامنے توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کیے گئے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی کہا کہ امام مسجد کے بیان کے مطابق آسیہ بی بی کے مبینہ توہین آمیز کلمات کے بارے میں پنچایت ہوئی جس میں ہزاروں افراد کے شرکت کرنے کا دعوی کیا گیا تھا لیکن وہ مکان بمشکل پانچ مرلے کا تھا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے سوال اٹھایا کہ ایسا کیا ہوا کہ جھگڑا بھی آپ کے ساتھ ہوا، سخت الفاظ بھی آپ کے خلاف استعمال ہوئے اور پھر مقدمہ بھی آپ کے خلاف ہی بنایا گیا۔وکیل صفائی سیف الملوک نے کہا کہ واقعے کی تفتیش ناقص اور بدنیتی پر مبنی تھی۔دوسری جانب مقدمہ دائر کرنے والے قاری سلام کے وکیل غلام مصطفیٰ چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ آسیہ بی بی نے پیغمبرِ اسلام کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے جس کا انھوں نے اعتراف بھی کیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے کیسز کو بین الاقوامی شہرت ملتی ہے۔وکیل استغاثہ نے متعدد بار توہین رسالت کے بارے میں مذہبی حوالے دینے کی اجازت طلب کی لیکن عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے انھیں مقدمے کی شہادتوں کی صحت کے بارے میں ثبوت پیش کرنے کی ہدایت کی۔چیف جسٹس نے کہا کہ لوگوں کے بیانات میں بہت تضاد ہے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ اس پر میڈیا میں تبصرے نہیں ہونے چاہیئں۔وکیل استغاثہ چوہدری غلام مصطفیٰ نے سماعت کے بعد بی بی سی کو بتایا کہ ہم نے اپنا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا ہے۔ اس سوال پر کہ اگر فیصلہ اُنکے خلاف آیا تو اس صورت میں ان کا اگلا قدم کیا ہوگا، جس پر اُنکا کہنا تھا کہ وہ تمام قانونی راستے استعمال کریں گے۔آسیہ بی بی کے خلاف جون 2009 میں توہین رسالت کے الزام میں درج مقدمے میں الزام لگایا گیا تھا کہ انھوں نے اپنے ہمراہ کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ بحث کے دوران پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز کلمات کہے تھے اور اگلے برس سنہ 2010 میں انھیں اس مقدمے میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔اکتوبر 2016 میں مجرمہ آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں آخری دفعہ سنی گئی تھی لیکن اُس تین رکنی بینچ کے ممبر جج اقبال حمید الرحمن نے کہا کہ کیونکہ وہ ماضی میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے مقدمے کی سماعت کر چکے ہیں اور آسیہ بی بی کا مقدمہ بھی اسی سے منسلک ہے اس لیے وہ اس کی سماعت نہیں کر سکتے۔صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی آسیہ بی بی پر جون 2009 میں توہین رسالت کی شق -C295 کے تحت الزام لگا تھا کہ انھوں نے اپنے ہمراہ کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ بحث کے دوران پیغمبر اسلام کے خلاف ’تین توہین آمیز‘ کلمات کہے تھے۔استغاثہ کے مطابق اس واقعے کے چند روز بعد آسیہ بی بی نے عوامی طور پنچایت میں خود پر لگائے جانے والے الزامات کی تصدیق کی تھی اور معافی طلب کی تھی۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی : سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے
Next Article تحریک انصاف کی ”BASE “۔۔نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک

اپریل 23, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.