Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»بس دعا کریں۔۔کشور ناہید
کالم

بس دعا کریں۔۔کشور ناہید

ایڈیٹرنومبر 16, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ماشاءاللہ خواتین کو کراچی میں انعام دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ کیا کہنے 14بچوں کی بھکارن ماں اور دوسروں کے علاوہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو بھی انعام دیا گیا۔ یہ تقریب ہم سب تھوڑا بہت کام کرنے والی اور اپنی محنت سے اسی برس کی عمر تک کام کرنے والیاں، حیران ہوکر ایک دوسرے کو دیکھ رہی ہیں۔ ان لوگوں کو کراچی ہی میں ایک روپے کی روٹی اور دو روپے کی دال دینے والی عورت انعام کے لئے نظر نہیں آئی۔ وہ عورتیں بھی نظر نہیں آئیں جو شوہر کے مرنے کے بعد دال چاول کے ریڑھے لگا کر گھر اور بچوں کی فیس کا اہتمام کرتی ہیں۔ کیا ہو گیا ہے اور وہ بھی خواتین کو۔
کے پی میں تو اپنی مدد آپ کے تحت بہت کام ہو رہے ہیں۔ شٹل کاک برقعہ بالکل افغانی رنگ کے، اسکولوں کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ظاہر ہے شرمندگی دور کرنی تھی کہ پشاور جنگلا بس تو مکمل ہو نہیں رہی۔ کسی نے کہا تھا کہ کوئی کام نہ ہو تو کپڑے ادھیڑ دوبارہ سیا کر مگر اب تو تاج حیدر کے گھر شاید کپڑے بھی نہیں رہے۔ آخر ایسا کیا ہے اس گھر میں کہ اب تیسری دفعہ چوری ہوئی ہے۔ بےچارے تاج حیدر نے تو دبئی کے حکمران کی طرح دنیا کا سب سے مہنگا گھوڑا نہیں خریدا ہے۔ پھر یہ ظلم کیوں۔
جب بھی میں کسی دانشور سے سنجیدہ گفتگو کرتی ہوں۔ تو وہ دکھے دل سے جواب دیتے ہیں۔ ”ہم نے 72سال میں بلوچستان کو کھایا ہے اسے کچھ بھی نہیں دیا“۔ میں سی پیک کی کہانی فوراً چھیڑ دیتی ہوں۔ وہ ہنس کر کہتے ہیں، تین سال سے سی پیک سی پیک سن رہے ہیں۔ گوادر میں ہرطرف کھارا پانی ہے۔ کوئی قدم اٹھتا ہے تو سفر کا آغاز ہوتا ہے۔ یہاں تو اللہ ہی اللہ ہے۔ کشمیر کہانی کے بعد… اپنے برصغیر میں مصالحت کراتے کراتے، اب ہم ایران اور عرب کے اس جھگڑے کو نمٹانے چلےہیں جو صدیوں پر محیط ہے، کشمیر درمیان میں ہے کہ نہیں۔
آج کل ایک اور تنازع بار بار ہر دوسرے کھیل والے اٹھا رہے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اتنی خراب کارکردگی کےباوجود سر پر ہر کوئی اٹھائے پھرتا ہے۔ ان کے سب کے معاوضے بھی اعلیٰ ہیں۔ دوسرے کھیلوں کو تو اسپانسر ہی نہیں ملتے سرکار کے پاس تو دمڑی نہیں ہے مگر کمال تو افغانستان کی خواتین ٹیم نے کیا ہے۔ انہوں نے لیڈی ڈیانا کی طرح اپنے علاقے میں بچھی بارودی سرنگیں صاف کر دی ہیں۔ سب سے شرمناک حرکت عالمی سطح پر بکرز والوں اور نوبیل انعام 2019-2018بڑے ادب دینے کے معاملے میں کی گئی۔ بکرز نے تو خود بھانڈا پھوڑ دیا جب کہا کہ لڑو مت، چلو یہ انعام دونوں میں تقسیم کر دیتے ہیں۔ کمال تو نوبیل والوں نے کیا کہ ہر دیگر مضمون کا انعام تین تین افراد کو دیا اور ادب کا انعام ایک آسٹرین مرد کو دیا جو کہ آمرانہ دور کی حکومت میں شامل بھی تھا اور تحریریں بھی اسی دور سے منسلک ہیں جب کہ پولش خاتون کو بھی انعام دے دیا گیا۔ سارا افریقہ،سارا ایشیا اور سارا امریکہ، ان کی نظر میں بیکار تھا۔ یہ بالکل ایسے ہے کہ جیسے اشک شوئی کے لئے کے پی کے وزیراعلیٰ ایک خاتون کو دو مرغیاں عطاکر رہے ہیں۔ ہائے قسمت، یہ بزرگ عورت پہلے ان مرغیوں کو کھلانے کو دانہ کہاں سے لائیگی، پھر ایک مرغا خریدےگی پھر مرنے سے پہلے شاید چوزے دیکھ سکے۔
دیکھیں تو کمال پہ کمال یہ ہو رہا ہے۔ چیف جسٹس خود کہہ رہے ہیں کہ ججز کی کمی کے باعث، مقدمے تاخیر کا شکارہو رہے ہیں۔ اس وقت زیر بحث یہ ہے کہ وہ شخص 19سال جیل میں رہتا ہے اب یہ کہہ کر رہا کر دیا گیا ہے کہ اس کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔ وعدہ معاف گواہ تو بہت بنتے، ساری عمر دیکھیں ہیں۔ ان کو غیر ممالک میں بےنامی کی موت مرتے ہوئے بھی سنا ہے مگر خون معاف کرنےکے واقعات صر ف اور صرف دولت کے عوض، ایک امریکی کی وجہ سے کوئی پانچ سال ہوئے باقاعدہ کمائی کا ذریعہ بن گئے۔ یہ ایک اور بات ہے کہ بےشمار دولت حاصل کرنے والے خاندان کا شیرازہ بکھر گیا۔ بیٹے کا بدل گاڑی ممکن ہے انہوں نے سوچا ہو مگر دماغ کو سکون تو نہ ملا، اب اصلاح الدین کے باپ نے بھی بیٹے کے خون کا سودا کر کے سوئی گیس اور گلی پختہ کرانے کے وعدے کے علاوہ حافظ صاحب کی امامت میں اور کیا لیا۔ وہ اور ان کا خدا جانے البتہ سپریم کورٹ نے تبدیلی کے سلسلے میں بیٹے کے لئے والدین کی معافی کو نہیں مانا۔ بہت اچھا اقدام ہے مگر یہ جو لڑکے لڑکیوں نے استادوں پر الزامات اور اس پر ہڑتالیں۔ ہر چند یہ ساری دنیا میں ہو رہا ہے کہ وائی وا کرانے کے لئے بہت سے لڑکے لڑکیوں کو سفارش کروانا پڑتی ہے۔ یہ سفارش ہر قسم کی ہوتی ہے مگر یہ صرف یونیورسٹیوں ہی میں نہیں ہوتا، یہ تو ریڈیو، ٹی وی باقی سارے محکموں میں عام بات ہے۔ محکمہ چھوڑیں، ہماری مسجدیں اور بچے محفوظ نہیں ہیں۔ اب وزیر قانون کا یہ کہنا کہ وکیلوں کے قصے اخباروں میں نہ شائع کریں تو کیا درختوں پہ لکھ کر لٹکا دیئے جائیں۔ کیا وکیل فرشتے ہیں۔ آخر قاتل کا کیس بھی پیسے لے کر معصوم کہلوانے کے لئے لڑا جاتا ہے۔
بس دعا کریں اور قوم کے آگے جانے کے لئے راستہ تلاش کریں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleباقی آپ کی مرضی!۔۔عطا ءالحق قاسمی
Next Article فضول کی شام گردشیں۔۔نقطہ نظر/ایاز امیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.