Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سمیع چوہدری کا کالم: محمد رضوان، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ڈان بریڈمین
اہم خبریں

سمیع چوہدری کا کالم: محمد رضوان، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ڈان بریڈمین

ایڈیٹردسمبر 17, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
babar azam pakistan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اگر ویسٹ انڈیز کے پاس اپنا کھویا وقار بحال کرنے کا کوئی موقع تھا تو وہ یہاں تھا۔ ٹیم اگرچہ نوآموز ہے اور ویسٹ انڈین مینیجمنٹ کے ذہن میں بھی شکست و فتح سے زیادہ اہم اگلے ورلڈ کپ کے لیے جواں خون کو تیار کرنا ہے مگر یہاں جیت ممکن تھی۔
پہلے میچ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے اچھا ’کم بیک‘ کیا اور جیت کے عین قریب بھی آ گئے۔ یہاں ویسٹ انڈیز کے پاس برتری تھی کیونکہ دوسری اننگز میں تعاقب کا کوئی ایسا دباؤ بھی نہیں ہونا تھا اور پہلے بیٹنگ کر کے ویسٹ انڈیز ایسا مجموعہ جوڑ سکتا تھا کہ ہدف پاکستان کے لیے ناقابلِ تسخیر ہو جاتا۔
ویسٹ انڈین بیٹنگ کے پاس موقع یوں بھی بھرپور تھا کہ پاور پلے میں دردِ سر بننے والے شاہین شاہ آفریدی اور ڈیتھ اوورز میں اننگز کا ’ڈنک‘ نکالنے والے حارث رؤف بھی پاکستانی الیون کا حصہ نہیں تھے۔
مگر شاہنواز دھانی ان کی توقعات سے بہتر نکلے۔ جس جارحانہ انداز میں ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تھا، دھانی نے اس ساری برق رفتاری کے آگے بند باندھ دیے۔ ان کی رفتار اور لینتھ کی درستی کسی بھی بلے باز کے لیے پریشان کن تھی۔
برینڈن کنگ نے پچھلے میچ کی فارم برقرار رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ نکولس پُورن نے پچھلے میچ کے برعکس ایک بار پھر ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے کا فیصلہ کیا اور یہ ان کی ٹیم کے لیے بھی بہتر ثابت ہوا۔
براوو کی اچھی کاوش کے بعد گمان یہ تھا کہ جس قدر وسائل ویسٹ انڈیز کی جیب میں موجود تھے اور جیسی پاور ہٹنگ ان کے لوئر آرڈر کا خاصہ ہے، وہ یقیناً 220 کے لگ بھگ مجموعہ تشکیل دے جائیں گے۔
مگر ڈیتھ اوورز میں دھانی کی شاندار بولنگ نے ایسے خطیر مجموعے کو خارج از امکان کر دیا۔ جس طرح سے وہ اننگز کے اواخر میں ہاتھ کھولنا چاہ رہے تھے، وہ حسرت ہی رہ گئی اور جو مجموعہ پاکستان کے لیے طے پایا، وہ اس بیٹنگ لائن کے لیے بآسانی قابلِ حصول تھا۔
کیونکہ جیسی فارم محمد رضوان لے کر چل رہے ہیں اور ہر میچ میں کوئی نہ کوئی ریکارڈ شکن کارنامہ انجام دے دیتے ہیں، پاکستان کے لیے یہ ہدف کسی بھی لحاظ سے تشویش کن نہیں تھا۔ رضوان کے اب تک کے ٹی ٹوئنٹی کریئر کو اگر دیکھا جائے تو یہ کہنے میں عار نہیں کہ رواں سال وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ڈان بریڈمین رہے ہیں۔
نوآموز ویسٹ انڈین بولنگ کے پاس یہاں ان کے لیے کوئی پلان نہیں تھا۔ اگرچہ پچھلے میچ میں وہ رضوان کے خلاف آف سٹمپ لائن کا اچھا پلان لے کر چلے تھے اور خاصی حد تک کامیاب بھی رہے۔
لیکن محمد رضوان کوئی ایسے محدود بلے باز نہیں ہیں کہ بآسانی اُنھیں خاموش رکھا جا سکے۔ رضوان کی مستحکم اننگز کی بدولت یہاں ویسٹ انڈیز کے سبھی خواب دھرے کے دھرے رہ گئے اور جلدی وکٹوں کا حصول ممکن نہ ہو پایا۔
ویسے بھی یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے نہایت سازگار تھی اور ویسٹ انڈیز کی بدقسمتی کہیے کہ بری فارم سے گزرنے والے بابر اعظم بھی یہاں کھل کر کھیلے اور اپنی کھوئی فارم بخوبی بحال کی۔
پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ ایک نہایت تابناک سال ثابت ہوا ہے۔ اس ٹیم کی فتوحات کے تناسب نے سرفراز احمد کی نمبر ون ٹیم کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اور اس میں کلیدی کردار پاکستانی اوپنرز بالخصوص محمد رضوان کا رہا ہے جنھوں نے یہاں ریکارڈ چھٹی سینچری پارٹنرشپ ترتیب دی۔
اس کے سوا نہایت روشن پہلو یہ رہا کہ دیگر فارمیٹس کی طرح ٹی ٹونٹی میں بھی ’فنشنگ‘ ہمیشہ پاکستان کا کمزور پہلو رہا ہے۔ مگر پچھلے کچھ عرصے میں آصف علی، محمد نواز اور شاداب خان کی بدولت یہ پاکستان کا مضبوط ترین پہلو بن کر ابھرا ہے۔
اگرچہ ون ڈے سیریز کے التوا کے سبب پی سی بی کچھ شاکی ضرور ہو گا مگر یہ اطمینان اپنی جگہ کہ ایک بھرپور سال کا اختتام ایک شاندار فتح اور کلین سویپ پر ہوا۔
اگر پاکستان آئندہ مہینوں میں یہی تسلسل برقرار رکھ گیا تو یقیناً اگلے ورلڈ کپ کے بھی سیمی فائنلسٹس میں جگہ بنائے گا۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسپریم کورٹ آف پاکستان نے 16 ہزاربرطرف سرکاری ملازمین کو بحال کردیا
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : جسٹس وجیہہ اور شبر زیدی کے الزامات پر” خاموشی “ کی پالیسی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026

جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری

اپریل 21, 2026

اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے

اپریل 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.