Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کا مفت بجلی کا پروگرام معطل کردیا
اہم خبریں

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کا مفت بجلی کا پروگرام معطل کردیا

ایڈیٹرجولائی 7, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
hamza shahbaz
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حکومت پنجاب کی جانب سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت یونٹس فراہم کرنے کا روشن گھرانہ پروگرام 17 جولائی تک معطل کردیا۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے کم آمدن والے گھرانوں کے لیے 100 یونٹ تک مفت بجلی کا اعلان کیا گیا تھا جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔ضمنی انتخابات سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی جس میں حمزہ شہباز کے وکیل خالد اسحٰق پیش ہوئے۔
حمزہ شہباز کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا جس میں کہا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے جس پروگرام کا اعلان کیا ان کا تعلق ضمنی انتخابات والے حلقوں سے نہیں ہے بلکہ پنجاب حکومت کے پروگرام کا بجٹ میں اعلان کیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے رکن سندھ ناصر درانی نے کہا کہ جب آپ الیکشن مہم کے اندر ایسے اعلانات کریں گے تو اس کو اثر انداز ہونے کی کوشش ہی سمجھا جائے گا۔جس پر وکیل نے کہا کہ اگر ہم نے الیکشن پر اثر انداز ہونا ہوتا تو کبھی بھی پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھاتے۔رکن سندھ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھانا تو صوبائی حکومت کا اختیار نہیں ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ اگر آپ نے پروگرام کا بجٹ میں اعلان کردیا تھا تو دوبارہ اعلان کی کیا ضرورت تھی۔
وکیل نے بتایا کہ اس پروگرام کا اعلان 50 اور 100 یونٹس والوں کے لیے کیا ہے کیونکہ مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ای سی پی کے ڈائریکٹر جنرل لا محمد ارشد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کرنا ہے، پنجاب حکومت کے پروگرام کا اعلان ضمنی انتخاب پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، ضمنی انتخاب میں 10 روز رہ گئے ہیں، اس لیے اس پروگرام کو روکا جائے۔
وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پروگرام کا فائدہ صارفین کو اگست میں ملے گا۔
تاہم چیف الیکشن کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارا کام تمام جماعتوں کو لیول پلئینگ فیلڈ مہیا کرنا ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت ایکشن ہوگا، ضمنی انتخاب تک ترقیاتی پروگرام کا اعلان نہیں ہونا چاہیے۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کا روشن گھرانہ پروگرام 17 جولائی تک معطل کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ضمنی انتخاب کو متنازع بنانے سے متعلق تمام پروپیگنڈا کو مسترد کرتا ہے، کمیشن کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پہلے سے زیادہ مدد حاصل ہے اور پنجاب کے 20 حلقوں میں الیکشن صاف شفاف ہوگا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان 25 مئی2022 کو کیا تھا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے 4 جولائی کو لاہور میں نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ پنجاب بھر میں 100 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کی اوسط 44 لاکھ سے 90 لاکھ خاندان سالانہ بنتی ہے، ایک خاندان کے 6 افراد بھی شامل کریں تو ساڑھے 5 کروڑ صوبے کی عوام بنتی ہے، جو کہ غریب ترین طبقہ ہے اور صوبے کی آدھی آبادی بنتی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ پچھلے 6 ماہ میں جن لوگوں نے 100 یونٹ بجلی استعمال کی ہے، پنجاب حکومت 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 100 ارب روپے کی سبسڈی سے مفت بجلی فراہم کرنے جارہی ہے، آج کے بعد 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو بجلی کا بوجھ اٹھانے کی فکر سے آزاد ہوجانا چاہیے۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

الیکشن کمیشن نے

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بجلی مفت بجلی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاینکر عمران ریاض اٹک عدالت سے رہائی کے بعد ایک اور مقدمے میں دوبارہ گرفتار
Next Article یاسر پیرزادہ کا کالم : ایک غلام سے ملاقات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام پر بجلی گرانے کا منصوبہ : فی یونٹ 19 پیسے اضافے کا امکان

ستمبر 18, 2025

وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں سے ٹی وی لائسنس فیس ختم کر دی

جون 29, 2025

حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیراعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے: وزیر توانائی

مئی 25, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.