Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»عرفان صدیقی کاکالم:وہ ایک آدمی!
کالم

عرفان صدیقی کاکالم:وہ ایک آدمی!

ایڈیٹردسمبر 27, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
irfan siddiqi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جانے یہ ستّر کے پیٹے کا کیا دھرا ہے یا کچھ اور کہ عمران خان یکایک ’’اُس ایک آدمی‘‘ کا نام بھول گئے ہیں جو کبھی اُن کے دل میں گلاب بن کر مہکتا اور اب خاربن کر کھٹکتا ہے۔ کچھ دِن قبل، گھنٹہ بھر کے خطاب میں اُنہیں اُس کا نام یاد نہ آیا۔ بولے… ’’آٹھ ماہ پہلے ’ایک آدمی‘ نے فیصلہ کرکے ملک پر جو ظلم کیا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا۔ اُس ایک آدمی نے ہم سے ایسی دشمنی کی جیسے میں کوئی غَدَّار یا ملک دشمن ہوں۔ ایک آدمی فیصلہ کر بیٹھا کہ اِس پارٹی کو ختم کرنا ہے اور عمران خان کو نااہل کروانا ہے۔ اُس ایک آدمی نے ساری قوم کو مشکل میں پھنسادیا ہے۔‘‘
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ عمران خان بہرحال احسان فراموش نہیں۔ جانتے ہیں کہ محبت، عشق، گہرے قلبی تعلق اور گزرے ہوئے مہربان موسموں کا بھی ایک قرض ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپنے شکستہ خوابوں، خون آلود تمنّائوں، جواں مرگ آرزئوں اور زمین بوس خواہشوں کا دِل گُداز نوحہ پڑھتے ہوئے بھی انہوں نے اُس آدمی کا نام نہیں لیا لیکن پردہ پوشی کے باوجود بات بن نہیں پارہی۔ ابھی کچھ دِن پہلے تک وہ ’’اُس آدمی‘‘ کا نام باربار اور بڑے تواتر سے لیتے رہے ہیں۔ اپریل 2022 کے بعد سے اُن کا کوئی خطبہ ایسا نہیں جس میں اُنہوں نے ’اُس آدمی‘ کا نام نہ لیا ہو۔ شروع شروع اشارے کنائے میں۔ پھر ذرا کھُلے اور ’جانور‘ سے تشبیہ دی۔ پھر میر جعفر میرصادق جیسی نفرت انگیزتَلمِیحَات سے جی خوش کیا۔ فشارِخون بھڑکا تو امریکیوں کا ’’سہولت کار‘‘ ہونے تک کی گالی دی۔
کون بھُولا ہے کہ اپنے پونے چار سالہ سنہری عہد ِاقتدار میں بھی خان صاحب اکثر’’اُس ایک آدمی‘‘ کا تذکرہ فرمایا کرتے تھے لیکن تب وہ احساسِ تفاخر اور فرطِ شوق سے مہکتے لہجے میں اُس کانام چبتے بھی تھے۔ وہ ’’اُس ایک شخص‘‘ کی سپاہیانہ شجاعت، جمہوریت نوازی، حُبّ الوطنی، فراخ قلبی، معاملہ فہمی اور دستور پروری کے قصیدے اِس طرح لہک لہک کر پڑھتے کہ سننے والوں کو وَجد آجاتا۔ 2019میں اُس ایک آدمی کی رُخصتی کا لمحہ آن پہنچا۔ اُسے بہرحال اپنی آئینی میعاد پوری کرکے گھر جاناتھا لیکن جدائی کے خیال سے ہی خان صاحب کا دِل ڈوبنے لگا۔ آتش ہجر سے دہکتے دنوں اور سلگتی راتوں کے تصوّر سے اُنہیں ہول آنے لگا۔ اُنہیں یوں محسوس ہوا جیسے یکایک اُن کی پُشت ننگی ہونے کو ہے اور غنیم کا لشکر اُمڈا چلا آتا ہے۔ سو اپنے اقوال زرّیں کو پس پشت ڈالتے ہوئے انہوں نے مزید تین سال تک وصلِ یار کی لذّتیں سمیٹے رکھنے کا اہتمام کرلیا۔
’’اُس ایک شخص‘‘ نے بھی معشوقانہ جاں سپاری اور دِل داری کے تقاضوں کو نبھاتے ہوئے اپنا سب کچھ دائو پر لگادیا۔اس نے خان صاحب کی شاہانہ اور آمرانہ ہی نہیں، طفلانہ آرزوئوں کی تکمیل میں بھی کوئی کسر نہ چھوڑی۔ نیب، انسداد منشیات، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن، پولیس، ضلعی انتظامیہ، غرض بڑے چھوٹے سبھی ادارے ’’انسداد نوازشریف‘‘ کے مقدس مشن سے جوڑ دئیے۔ غداری سے کرایہ داری تک ہر قانون متحرک ہوگیا۔ ’’عدل گاہوں‘‘ کو بھی بتادیاگیا کہ خان صاحب کے حریفوں کو ریلیف دے کر ہماری کئی سالہ محنت پر پانی مت پھیریں۔ خزانہ کمزور پڑا تو وہ ایک آدمی نگرنگر سے پیسے مانگ کر لایا۔ ناخوش وبیزار ساتھی کارواں سے ٹوٹنے لگے تو ہانکالگا کر اُنہیں باڑے میں کھینچ لایا۔ خان کے خلاف برسوں کسی مقدمے کا دفتر نہ کھلنے دیا۔
پھر یوں ہوا کہ ’’وہ ایک آدمی‘‘ عشق ومحبت کے اِس کھیل سے عاجز آنے لگا۔ اُس کا اپنا بھی ایک قبیلہ تھا جو اس کی اصل طاقت تھا۔ وہ خان صاحب سے محبت کو جنوُں کی اس حد تک نہیں لے جانا چاہتا تھا کہ اپنے قبیلے سے برسوں کا رشتہ توڑ کر دشتِ لاحاصلی کو نکل جاتا۔ اُس نے منہ زور ہوائوںکے اسپِ تازی کی باگیں ڈھیلی کرکے موسموں کو اپنے حال پر چھوڑ دیا۔ خان صاحب نے اُس ایک آدمی کو تاحیات اپنے عہدے پر فائز رہنے کا لالچ دیا۔ بات پھر بھی نہ بنی۔ اپریل 2022 میں قومی اسمبلی کے ایوان نے ، نیا قائد ایوان چُن لیا۔ خان صاحب اِس المیے کا ذمہ دار ’’اُس ایک آدمی‘‘ کو سمجھتے ہیں۔ اُنہیں کوئی بتائے کہ وہ ایک شخص محض فردِ واحد نہیں، ہمارے جسَدِ سیاست کی رگوں میں دوڑتی وہ ’’روحِ عصر‘‘ ہے جس نے چھ دہائیاں قبل ایوب خان نامی ’’ایک آدمی‘‘ کے روپ میں جنم لیاتھا۔ یہ عصری روح ستّر برس سے کارفرما ہے۔ کبھی سَرِآئینہ، کبھی پَسِ آئینہ۔ اسی ’’روحِ عصر‘‘ نے خان صاحب کی بے آب ورنگ سیاست کو دُلہن بنایا۔ اُس کی اجڑی مانگ میں سیندور بھرا۔ اُس کے خدوخال میں شفق گوندھی۔ کیا خان صاحب نہیں جانتے کہ یہ سب کچھ کون سی ’’آرائش گاہِ جمال‘‘ (Beauty Parlour) میں ہوا؟ کس کس مَشَّاطَہ نے اُن کی مشاطگی کی؟ اب جبکہ کڑی دھوپ نے اُن کے عارض ورُخسار کا غازہ پگھلا ڈالا ہے تو وہ ’’اُس ایک آدمی‘‘ پر تبرہ کرنے لگے ہیں۔ تاریخ بڑی بے رحم ہے۔ کبھی یہ بھی تو طے پایا تھا کہ نوازشریف اور اُس کی جماعت کو بھی بے دخل کرکے خان صاحب کو تختِ حکمرانی پر بٹھانا ہے۔ اُس وقت بھی یہی ایک آدمی انقلاب کا پرچم بردار تھا اور خان صاحب کے لئے اقتدار کے قلعے پر کمندیں ڈال رہا تھا۔ ستّر برس کی عمر میں عمران خان کو یہ بھی جان لینا چاہئے کہ چھاتوں، چھتریوں، شامیانوں اور سائبانوں والی سیاست ساون کی ایک بوچھاڑ اور تیز ہوا کا ایک تھپیڑا بھی نہیں سہہ سکتی۔ یہ سبق بھی پلّے باندھ لینے میں کوئی ہرج نہیں کہ ’’عقدِسہولت ‘‘ (Marriage of Convenience) میں وفاداری ، جاں نثاری اور فداکاری نام کی کوئی شئے نہیں ہوتی فقط سہولت کاری ہوتی ہے۔ کوئی کسی کے لئے بُن باس لیتا ہے نہ اُس کی چِتا میں جَل مرتا ہے۔
’’ٹرک کی بتی‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے خان صاحب بھول گئے کہ اُن کی سیاست کا آغاز ہی پرویز مشرف کے ٹرک کی بتیوں سے ہوا۔ راحیل شریف کے ٹرک کی بتیوں کا تعاقب کرتے ہوئے وہ اسلام آباد میں خیمہ زن ہوئے لیکن امپائر کی انگلی نہ اٹھی۔ 2018میں ’’اُس آدمی‘‘ کے ٹرک نے خان صاحب کو منزلِ مقصود تک تو پہنچادیا لیکن وفا نہ کی۔ اَب خان صاحب کے حد سے بڑھتے اضطراب اور بلند فشار ِخوں کا سبب یہ ہے کہ سرما کی گہری دُھند نے بتیوں سمیت ٹرک ہی کو نہیں سڑک کو بھی نگل لیا ہے ۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : کیا افغانستان کے ساتھ ایک نئی جنگ شروع ہوگی؟
Next Article امر جلیل کاکالم:ہمارا اوڑھنا بچھونا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.