Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وجاہت مسعودکاکالم:دل ِمضطر اور ہماری معاشی نادانیاں
کالم

وجاہت مسعودکاکالم:دل ِمضطر اور ہماری معاشی نادانیاں

ایڈیٹرجنوری 28, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اندھیری رات میں بجلی کی لپک لمحے بھر کو منظر روشن کرتی ہے مگر اسے دن کا اجالا تو نہیں کہہ سکتے۔ درد مند ذہن امید اور ناامیدی کی دُبدھا میں یوں گرفتار ہیں جیسے دن اور رات کے آنے جانے میں زنجیر کی کڑیوں ایسا اٹوٹ تعلق۔ ناامید ہوں تو جینے کا جواز کیا باقی رہے گا اور امید کی کرن ڈھونڈنے نکلیں تو سیاسی قیادت کی زنبیل میں مغلظات بھری جملے بازی، عدالتی چک پھیریوں اور بند دروازوں کے پار سازشی سرگوشیوں کے سوا کچھ سجھائی نہیں دیتا۔ نیاز مند آپ کو بتائے دیتا ہے کہ لمحہ موجود میں ہمارا وطن اپنی تاریخ کے تیسرے بدترین بحران سے گزر رہا ہے۔ 1947میں جب تقسیم، فسادات اور تبادلہ آبادی جیسے مسائل درپیش تھے، ہم یکسوئی سے متروکہ املاک کی لوٹ مار اور عہدوں کی بندر بانٹ میں مصروف تھے۔ 1971 میں ملک ٹوٹ رہا تھا۔ ناگزیر فوجی شکست کا طوفان کھلنا، راجشاہی اور میمن سنگھ کو روندتا ہوا ڈھاکہ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اس وقت مغربی پاکستان میں سیاست دان بعد از جنگ حکومت سازی کے خواب دیکھ رہے تھے، صحافت جھوٹی خبروں کا پشتارہ تھی، راولپنڈی میں جنگی منصوبہ بندی کے ذمہ دار ایک نیا آئین لکھ رہے تھے۔ عوام جنگی ترانوں کی ولولہ انگیز دھنوں پر مست تھے۔
2023 کے پاکستان میں افراط زر 25 فیصد اور مہنگائی 35 فیصد کے نشان کو چھو رہے ہیں۔ ڈالر محض دو روز میں 31روپے مہنگا ہو کر 262 روپے کا ہو گیا۔ 48 گھنٹے میں ملکی قرضہ 4000 ارب روپے بڑھ گیا۔ کوئی دن جاتا ہے کہ ایک ڈالر کی قیمت 300 روپے تک جا پہنچے گی۔ ملک بھر میں بجلی کے ایک روزہ بریک ڈاؤن نے اربوں روپے کا نقصان پہنچا دیا۔ رواں برس ربیع اور خریف کی فصلوں کے تخمینے حوصلہ شکن ہیں۔ چنانچہ غذائی بحران منہ پھاڑے کھڑا ہے۔ کراچی بندرگاہ پر درآمدی سامان سے لدے جہاز قحط زدہ علاقے میں مردار ڈھور ڈنگروں کی طرح بے حس و حرکت کھڑے ہیں کیونکہ بینک letter of credit جاری نہیں کر رہے۔ وفاق میں برسراقتدار حکومت کے دو معاشی بزرجمہر یوں گتھم گتھا ہیں گویا 23 کروڑ عوام نان شبینہ کے لئے مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کی ذاتی اہلیت کے تابع ہیں۔ مشفق دیرینہ سعودی عرب نے غیر مشروط امداد سے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف ماضی قریب میں جس ملک کے لئے ’اغیار‘ کی نیم ملفوف اصطلاح استعمال کیا کرتے تھے، اب اسی ملک سے درخواست کی جا رہی ہے کہ آئی ایم ایف کو اپنی شرائط نرم کرنے پر مائل کرے۔ ملک کو کم از کم دس ارب ڈالر کی فوری امداد درکار ہے اور آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کا وفد فقط ایک ارب ڈالر کے قرض کی امید موہوم کا چراغ کڑی شرائط کے ٹھیلے پر رکھے اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ یہ کڑی شرائط کیا ہیں؟ غیرترقیاتی مصارف میں کمی، امیر طبقے پر براہ راست ٹیکس، حکومتی لاؤ لشکر میں کمی وغیرہ۔ اخبار میں سچ لکھنا آدم خور کی دم پر پاؤں رکھنے کے مترادف ہے لیکن ایک نظر سری لنکا پر ڈال کر معلوم کر لیجئے کہ وہاں دیوالیہ ہونے کے بعد عوام پر کیا گزر رہی ہے اور سری لنکا حکومت نے حالیہ ہفتوں میں کیا فیصلے کئےہیں؟ کیا آئی ایم ایف کے وفد کو پاکستان آنے سے قبل معلوم نہیں ہو گا کہ یہاں 2000 سے زائد مہنگی گاڑیاں درآمد کی جا رہی ہیں۔ شہروں میں رات گئے تک کھانے پینے کی جگہوں پر یوں کھوے سے کھوا چھلتا ہے کہ ظہیر دہلوی کی تصنیف ’ داستان غدر ‘کے مناظر یاد آتے ہیں۔ مس ایم بی ہوں یا مولانا جے ٹی، اشیائے تعیش کے نت نئے برانڈ منڈی میں متعارف کرا رہے ہیں۔ ایک طرف غربت کا بے کراں سمندر ہے اور دوسری طرف اختیار کی فصیلوں کے پار دولت کے مختصر جزیرے۔ تاریخ کی باز گوئی لکھنے والے کا منصب ہے۔ آزادی سے قبل ہمارے ہر شہر میں دو منطقے آباد تھے۔ غیر ملکی حکمرانوں کی صاف ستھری آبادیاں اور غلام قوم کے بدحال محلے۔ آزادی کے بعد یہ فرق آیا کہ ہم نے شہروں کے بیچوں بیچ امرا کے عالی شان ایوان کھڑے کر دیے ہیں جن کے چاروں طرف کلبلاتے محکوموں کی کچی بستیاں ہیں جہاں افلاس اور محرومی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ انیسویں صدی کے برطانوی مدبر ڈزرائیلی نے لکھا تھا کہ ہر قوم میں دراصل دو قومیں آباد ہوتی ہیں، امیر اور غریب۔ انہیں ایک دوسرے کے طور اطوار اور احساسات کا کوئی علم نہیں ہوتا لیکن ڈزرائیلی ہی نے یہ بھی کہا تھا کہ اقتدار کا بنیادی فریضہ عوام کی بھلائی کے لئے کام کرنا ہے۔
سیاسی بے یقینی اور معاشی بحران میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ سنجیدہ قومیں ایسی آزمائش سے نکلنے کے لئے سیاسی قیادت کی طرف دیکھتی ہیں مگر ہمیں تو معلوم ہی نہیں کہ ہماری قیادت کون کر رہا ہے۔ دو صوبوں کی حکومتیں تحلیل ہو چکیں اور دستور کے مطابق وہاں متعین مدت میں نئے انتخابات پر گہرے سوالات موجود ہیں۔ سیاست عدالت کے احاطے میں کھڑی ہے اور پارلیمنٹ بیوہ کی مانگ کی طرح ویران ہے۔ آئی ایم ایف کو اپنے فیصلے کرنے کا اختیار ہے۔ ہمیں تو یہ پوچھنا ہے کہ ہمارے فیصلے کسے کرنا ہیں؟ جرنیلی سڑک پر اسلام آباد لاہور سے 312 کلومیٹر دور ہے اور ان دو شہروں کے درمیان راولپنڈی واقع ہے۔ جنوب میں کراچی کی دو کروڑ سے زیادہ آبادی اپنے بلدیاتی سربراہ کے انتظار میں ہے اور بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں پر طاری خاموشی جذباتی لاتعلقی کا پتا دیتی ہے۔ 1945 میں برطانیہ نے عالمی جنگ جیتی تھی لیکن گیارہ برس تک اس ملک میں اشیائے ضرورت پر راشن بندی کی گئی۔ ہم اپنے ملک میں دکانداروں کو بجلی بچانے کے لئے آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کا حکم نہیں دے سکتے اور یہ ایسے ملک میں ہو رہا ہے جہاں توانائی کی درآمدات 29 ارب ڈالر کو پہنچ چکیں۔ کوئی سورج کی چمک یا موت کے دکھ میں کہاں تک آنکھ ڈال کر دیکھے۔ فیاض ہاشمی یاد آتے ہیں۔
عبث نادانیوں پر آپ اپنی ناز کرتے ہیں
ابھی دیکھی کہاں ہیں آپ نے نادانیاں میری
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : ملکی معیشت اللہ کے حوالے تو پھر اسحاق ڈار بدستور وزیر خزانہ کیوں ہیں؟
Next Article کشور ناہیدکا کالم:بے بسی سی بے بسی ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 

مئی 9, 2026

مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر

مئی 9, 2026

معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی  مئی 9, 2026
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر مئی 9, 2026
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 8, 2026
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.