اسلام آباد:نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم سے 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل دینے کی سفارش کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ وہ 25 مئی کو یوم تکریم شہداء پر عام تعطیل کا اعلان کریں۔
انہوں نے کہا کہ پچیس مئی کو عام تعطیل سے پوری قوم مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اُن شہدا کو بھرپور طریقے سے خراج تحسین پیش کر سکے گی۔ ، جنہوں نے قوم کی پُرامن زندگی کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
قبل ازیں وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پچیس مئی کو عام تعطیل کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ اب تک نہ کوئی سفارش کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی عام تعطیل ہوگی۔
(بشکریہ ایکسپریس نیوز)
فیس بک کمینٹ

