لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے پنجاب میں انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں گے یا نہیں، جن کے ساتھ زیادتی ہوئی ان کا ازالہ کیا جائے، 9 اور 10 مئی کے واقعات میں جس کا جو کردار ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا پاکستان کو مستحکم کرنا ہے تو قوم کو پورا سچ بتانا ہو گا، حقیقت بیان نہ کی گئی تو ملک نہیں چلے گا، تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے اور پاکستان پر رحم کرتے ہوئے نواز شریف کو لایا جائے۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کے لیے سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، ہم کسی سیاسی جماعت اور کسی سیاسی لیڈر پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں، کسی سے سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہے، مسلم لیگ ن اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑے گی، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی ہوتی تو آزاد کشمیر الیکشن میں بھی کی جاتی، پنجاب میں انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ

