Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • Happy Zodiac Online game play Free Dangerous Beauty Comment 2026 RTP, Bonuses, Demonstration
  • Ramses Book Position: Resources, Totally free 30 free spins no deposit casino Spins and
  • Ramses II Position Because of the mr bet no deposit bonus codes uk Novomatic
  • 40 Almighty Ramses casino true blue $100 free spins dos Demonstration Enjoy Totally free Slot Game
  • Raging Rhino Trial Position 100 sherlock holmes slot play for real money percent free Gamble, RTP: 95 97%
  • Lieve Gokhuis buiten CRUKS online casino Gissen buitenshuis CRUKS wegens 2025
  • Discover the amazing world of casinos: How to maximize your chances of winning Kasína sú fascinujúcim svetom plným vzruš
  • Traktandum 10: Unser Casino energy Login besten Androide Casino Echtgeld Apps 2026
  • Erreichbar Kasino PayPal 2026 » Jedweder PayPal Castle Builder Spielautomaten Casinos inoffizieller mitarbeiter Übersicht
  • 100 Freispiele ohne starburst kostenlose Spins keine Einzahlung Einzahlung Traktandum Register Wonnemond 2026
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»عرفان صدیقی کا کالم : ’ارتعاشِ مابعد‘ کی زد میں آیا ایوانِ بالا
کالم

عرفان صدیقی کا کالم : ’ارتعاشِ مابعد‘ کی زد میں آیا ایوانِ بالا

ایڈیٹراپریل 16, 20245 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
irfan siddiqi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پانامہ سے اقامہ کشید کرنے، نوازشریف کو اپنی ’’خُودسر‘‘بیٹی کے ہمراہ جیل میں ڈالنے اور 2018ء میں آر۔ٹی۔ایس کی گردن دبوچ کر پروجیکٹ عمران خان کو پایۂِ تکمیل تک پہنچانے والے تمام کرتب کار آج بھی کامرانی کے احساس سے سرشار اپنی پُرتعیش آسائش گاہوں میں آسودگی بخش زندگی کے مزے لے رہے ہیں لیکن پاکستان اتنے بڑے ریکٹرا سکیل کے زلزلے کی تباہ کاریوں کی زد میں آیا کہ ملبہ سمیٹنے میں نہیں آ رہا۔ ارتعاشِ مابعد (After Shocks) کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ لاکھ ہاتھ پائوں مارنے کے باوجود معاملات، معمولات میں نہیں ڈھل رہے۔ صوبائی نگران حکومتوں کا نوے دن کے بجائے کم وبیش ایک سال اور وفاقی نگرانوں کا لگ بھگ چھ ماہ تک کاروبارِ ریاست کی نگہبانی کرنا، انہی ارتعاشاتِ مابعد کا کرشمہ تھا۔ آج بھی ہمارے قدموں تلے زمین تھرتھرا رہی ہے۔ معیشت، سیاست، جمہوریت، کسی کی بے قراری کو قرار نہیں آ رہا۔
انہی ارتعاشاتِ مابعد، کے مابین، بالآخر پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینٹ) کی سانسیں بھی بحال ہوگئیں جو 12مارچ سے 9اپریل تک، مسلسل ستائیس دن، وینٹی لیٹر پہ پڑا رہا۔ آئین کے مطابق، سینٹ ہمیشہ موجود ومتحرک رہتی ہے۔ اُس کا ایک دن کے لئے بھی غیرفعال ہونا، دستوری تقاضوں کے منافی ہے۔ سینٹ کے ارکان چھ سال کے لئے منتخب ہوتے ہیں۔ معمول یہ ہے کہ ہر تین سال بعد نصف ارکان (جن کا چھ سالہ عرصہ پورا ہوچکا ہوتا ہے) ریٹائر ہوجاتے ہیں۔ ان کی جگہ اتنے ہی نئے ارکان منتخب ہوکر سینٹ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ پوری قومی اسمبلی کی معیاد ختم ہونے کے باوجود سینٹ جوئے آبِ رواں کی طرح بہتی رہتی ہے۔ مارشل لا جمہوری علامتوں کے بارے میں کسی طرح کے امتیاز کو روا نہیں رکھتے۔ چونکہ وہ خود ہی ’آئین‘ کا درجہ رکھتے ہیں اسلئے وہ تلوار کے ایک ہی وار سے قومی اسمبلی کا سرقلم کردیتے اور سینٹ کی گردن اڑا دیتے ہیں۔ ضیاء الحق اور پرویز مشرف دونوں کے عہد ہائے زرّیں میں سینٹ برسوں نابود رہی۔ 1999ءمیں ختم کردی جانے والی سینٹ، 2002 ءکے مارشل لائی انتخابات کے بعد 2003میں ایک فرمان کے ذریعے زندہ کردی گئی۔ 12مارچ2003ءسے اس نے اپنے نئے سفر کا آغاز کیا اور اکیس برس کسی خلل کے بغیر چلتی11مارچ 2024ءتک آپہنچی۔ اگر پروجیکٹ خان کے زلزلے کے ارتعاشاتِ مابعد تھم گئے ہوتے تو 12مارچ2024 ءکو نصف نومنتخب ارکان حلف اٹھالیتے لیکن ایسا نہ ہوپایا۔ یہ ’’اعزاز‘‘ پہلی بار کسی جمہوری عہد کے حصّے میں آیا کہ سینٹ مفلوج ہوگئی۔ طرفہ تماشا یہ ہوا کہ تاریخ میں پہلی بار سینٹ چیئرمین نے، اپنے منصب پہ قائم رہتے ہوئے، صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑا اور جیت گئے۔ 15فروری کو اُن کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوگیا۔ آئینی حوالے سے چیئرمین کا عہدہ خالی ہوگیا۔ سنجرانی صاحب نے اُس کے بعد اجلاس کی صدارت تو نہ کی لیکن باقاعدگی سے اپنے چیمبر میں بیٹھتے اور انتظامی اختیارات استعمال کرتے رہے۔ ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی اجلاس کی صدارت کرتے رہے۔
اسی دوران میں ایک سرگوشی کسی دریچے سے ایوان میں داخل ہوئی اور ہوا کے شریر جھونکے کی طرح اِدھراُدھر اٹکھیلیاں کرنے لگی۔ پتہ چلا کہ چیئرمین صادق سنجرانی نئے چیئرمین کی آمد تک کاروبارِ چمن کی نگہبانی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ محرّک کچھ بھی ہو، ان کی یہ خواہش کچھ ایسی ناروا بھی نہ تھی۔ ماضی میں 11مارچ کی شب چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین رخصت ہوتے اور 12مارچ کو نئے منصب دار حلف اٹھالیتے تھے۔ ایوان کا ماحول سنجرانی صاحب کی اِس خواہش کا ساتھ دینے اور اِس مفہوم کی کسی قرارداد یا قواعدوضوابط کی منظوری پہ آمادہ نہ تھا۔ سو صف بندیاں ہونے لگیں۔ قومی اسمبلی کا اسپیکر (اسمبلی تحلیل ہوجانے کے بعد بھی) نئے اسپیکر کی آمد تک منصب پر قائم رہتا ہے۔ صدرمملکت کا معاملہ بھی یہی ہے۔ سینٹ چیئرمین کے بارے میں اس طرح کے ضابطے کی ضرورت اسلئے محسوس نہیں کی گئی کہ اس کی نہ تو کبھی نوبت آئی نہ آئین سازوں کی دوربین نگاہوں نے کسی’’ پروجیکٹ ‘‘کے نتیجے میں آنے والے ارتعاشِ مابعد کا تصوّر کیا تھا کہ ایسا وقت بھی آسکتا ہے جب سینٹ تو رہے لیکن نہ چیئرمین ہو نہ ڈپٹی چیئرمین۔ یا یہ کہ خود سینٹ بھی دولخت ہوکر غیرفعال ہوجائے ؟
سرگوشی ہولے ہولے برقی رَو سی بن گئی۔ مسلم لیگ (ن) تسلسل کے اصول کی بنا پر اس تجویز کے بارے میں بے لچک نہ تھی لیکن پیپلزپارٹی کسی طور آمادہ نہ ہوئی۔ یہ غُنچہ اُس دِن بن کھِلے مرجھا گیا جس دن پارلیمانی پارٹی لیڈرز کی میٹنگ کے دوران چیئرمین سنجرانی اور پی۔پی۔پی۔ کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے درمیان تندوتیز جملوں کا تبادلہ ہوا جسے جھڑپ بھی کہا جاسکتا ہے۔بالآخر سنجرانی صاحب نے اپنی معیاد ختم ہوجانے سے تین دن پہلے 8 مارچ 2024 کو بلوچستان اسمبلی کے رُکن کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ چھ سالوں پر محیط ’’طلسمِ ہوش ربا‘‘ سے کئی گنا زیادہ پُر اسرار وپُر تحیّر باب بندہوگیا۔ 9اپریل کو نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھالیا۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب عمل میں آگیا۔ مفلوج ومعطل ایوانِ بالا پھر سے جادَہ پَیما ہوگیااگرچہ خیبرپختون خوا کی نمائندگی کا قضیہ ہنوز جاری ہے۔
12 مارچ سے 9 اپریل تک کے ستائیس دن، سینٹ کی تقویم سے خارج ہوگئے۔ ان گئے دِنوں کا سراغ لگانے کی نہ کسی کو فرصت ہے نہ ضرورت۔ ’’ارتعاشاتِ مابعد‘‘ کے اثرات بہت دیر تک جاری رہیں گے۔ 6برس بعد سینٹ کا کلینڈر 12مارچ سے نہیں، 9اپریل سے شروع ہوا کریگا۔ کیا سینٹ کا مزاج بھی بدلے گا؟ کیا قانون سازی کے عمل کو سنجیدگی سے لیا جائیگا؟ کیا جمہوری اقدار کے احترام اور اختلافی آوازوں کو برداشت کرنے کی روایت بحال ہوگی؟ کیا قائمہ کمیٹیاں موثر طورپر کردار ادا کرپائیں گی؟ کیا پھیپھڑوں کو پھاڑ دینے والی کوہ شگاف آوازوں کے بجائے، دھیمے، متین اورسنجیدہ لہجے میں کلام کرنے کی روایت جڑ پکڑ سکے گی؟
صادق سنجرانی، جس بھی اجرام فلکی کا سیارہ اور نوبت خانے کا نقارہ تھے، بلا کے منصوبہ ساز اور غضب کے ہنرکار بھی تھے۔ ایوان پہ جو گزری سو گزری انہوں نے نہ کبھی اس کی باگیں ڈھیلی چھوڑیں، نہ ایوان کو خود پہ حاوی ہونے دیا۔ اُن کی خوئے دلداری اور مخصوص منطقوں سے تعلق داری ان کی قوت بنی رہی۔ اقلیت اور اکثریت سے قطع نظر، وہ ہر معرکےمیں فاتح رہے، چاہے وہ انتخاب کا تھا یا عدم اعتماد کا۔ سید زادۂِ ملتان، سیّد یوسف رضاگیلانی سَرتا پَا ایک سیاسی شخصیت ہیں۔ ساری عمر اسی دَشت کی سیاحی میں گزاری اور بہت سی اُجلی روایات کے امین ہیں۔ شاید اُن کا چیمبر، آستانہ عالیہ کا تقدس حاصل کرلے، لیکن سنجرانی جیسی کھُلی ڈُلّی، قہقہہ بار چوپال نہیں بن سکے گا۔ حکومت ہی نہیں، اپوزیشن کو بھی اُن سے ’’پیرانہ دست شفقت‘‘ کی ڈھیروں توقعات ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں سرخرو فرمائے۔
سنجرانی صاحب ’’ہر لحظہ نیا طورنئی برق تجلی‘‘ پہ یقین رکھتے ہیں۔ اللہ کرے اُن کے مرحلہ ہائے شوق جاری رہیں۔ کبھی کبھی تو مجھے یوں لگتا ہے کہ صبحِ دَم سینٹ اجلاس شروع ہوگا۔ حاجِب اعلان کرے۔ ’’خواتین وحضرات! جنابِ چیئرمین‘‘۔ سامنے کا دروازہ کھُلے گا۔ صادق سنجرانی مسکراتے ہوئے نمودار ہونگے اور چیئرمین کی کرسی پر تشریف فرما ہوتے ہوئے کہیں گے۔ ’’السلام علیکم معزز خواتین وحضرات۔‘‘
(بشکریہ: روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامریکا میں پہلی بار سابق صدر کیخلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز
Next Article بشریٰ انصاری نے اقبال حسین کے ساتھ شادی کی خبروں کی تصدیق کردی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Happy Zodiac Online game play Free Dangerous Beauty Comment 2026 RTP, Bonuses, Demonstration

مئی 17, 2026

Ramses Book Position: Resources, Totally free 30 free spins no deposit casino Spins and

مئی 17, 2026

Ramses II Position Because of the mr bet no deposit bonus codes uk Novomatic

مئی 17, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • Happy Zodiac Online game play Free Dangerous Beauty Comment 2026 RTP, Bonuses, Demonstration مئی 17, 2026
  • Ramses Book Position: Resources, Totally free 30 free spins no deposit casino Spins and مئی 17, 2026
  • Ramses II Position Because of the mr bet no deposit bonus codes uk Novomatic مئی 17, 2026
  • 40 Almighty Ramses casino true blue $100 free spins dos Demonstration Enjoy Totally free Slot Game مئی 17, 2026
  • Raging Rhino Trial Position 100 sherlock holmes slot play for real money percent free Gamble, RTP: 95 97% مئی 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.