Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»یاسر پیرزادہ کا کالم : شوہر بطور اے ٹی ایم
تازہ ترین

یاسر پیرزادہ کا کالم : شوہر بطور اے ٹی ایم

ایڈیٹرمئی 24, 202420 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ATM machine
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک شخص اے ٹی ایم سے پیسے نکال رہے تھے، دوسرے نے، جو ان کے پیچھے کھڑا تھا، یکدم قہقہہ لگا کر کہا: ’ہا ہا ہا۔۔۔ میں نے پاس ورڈ دیکھ لیا ہے، اس میں چار ایسٹیرک (****) ہیں۔‘ پہلے شخص نے جواب دیا: ’ہا ہا ہا۔۔۔ نہیں تم غلط ہو، میرا پاس ورڈ تو 1234 ہے!‘
اس لطیفے کی یاد اے ٹی ایم کی وجہ سے آئی کیونکہ آج میں آپ کو دنیا کے سب سے زیادہ کارآمد اور بہترین اے ٹی ایم سے ملواؤں گا، یعنی کہ ایک تابعدار اور کماؤ شوہر!
اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانا آج کل غیر معمولی حد تک آسان ہو گیا ہے، جب کوئی بچہ اپنے والد کو اے ٹی ایم سے نقدی کے ساتھ باہر آتے ہوئے دیکھتا ہے تو سوچتا ہے کہ شاید حکومت نے یہ مشینیں عام لوگوں کے لیے لگائی ہیں تاکہ وہ بغیر کسی پابندی کے جب چاہیں اپنی ضرورت کے مطابق اس سے پیسے نکال سکیں، لیکن صرف بچوں کو کیوں قصوروار ٹھہرایا جائے؟ چند بیویاں بھی اسی طرح شاید سوچتی ہیں۔
جب بھی انہیں پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے، وہ انسانی شکل میں دستیاب اپنے اے ٹی ایم کو ٹہوکا دیتی ہیں، جواب میں جھٹ سے نقدی باہر آجاتی ہے اور اگر کسی وجہ سے، ان کا اے ٹی ایم شوہر فوراً نقد رقم پیدا کرنے میں بے بسی کا اظہار کرے یا کوئی مجبوری ظاہر کرے تو وہ اسے اس وقت تک جھنجھوڑتی رہتی ہیں جب تک کہ شوہر مطلوبہ رقم پیدا نہ کر دے۔
آگے بڑھنے سے پہلے یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ اس کالم کا مقصد شوہروں کا دفاع کرنا نہیں ہے کیونکہ شوہر کرہ ارض پر پائی جانے والی مخلوقات میں سے سب سے زیادہ ناقابل دفاع مخلوق ہے۔
یہ لکھنے کے بعد نہ جانے کیوں میں خود کو ہلکا پھلکا محسوس کر رہا ہوں۔ رہی بات خواتین کی تو حاشا و کلا یہ کالم ان پر طنز نہیں ہے کیونکہ میں صدقِ دل سے سمجھتا ہوں کہ عورتیں، خاص طور سے بیویاں، دنیا کی سب سے مظلوم کمیونٹی ہے۔
اس اعلان برات کے بعد ہم اے ٹی ایم والے موضوع پر واپس آتے ہیں۔ مرد کی برتری اور عورت کی مظلومیت سے قطع نظر، میں دیانت داری سے سمجھتا ہوں کہ دنیا کی کوئی بھی اے ٹی ایم ایک تابعدار شوہر کا مقابلہ نہیں کر سکتی جس کا پِن کوڈ اس کی بیوی کے ہاتھ میں ہو۔
ستم ظریفی یہ ہے کہ بعض صورتوں میں اس نام نہاد پِن کوڈ کی ضرورت بھی نہیں رہتی اور ’اے ٹی ایم شوہر‘ بنا کسی رکاوٹ کے فوری کام کرتا ہے۔
بینک کی اے ٹی ایم اور شوہر اے ٹی ایم کے درمیان بنیادی فرق یہ ہے کہ مؤخر الذکر کی کوئی مالی حد نہیں ہوتی، اگر بیوی ہوشیار ہو تو وہ اپنے شوہر سے ایک دن میں جتنی چاہے رقم نکلوا سکتی ہے۔
میرا ایک دوست، جو ملٹی نیشنل کمپنی میں بطور برانڈ مینیجر کام کرتا ہے، بہت ہی کارآمد اے ٹی ایم شوہر ہے۔ اس قدر کہ اس کی بیوی کو اسے ٹہوکا دینے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی، وہ بس آنکھ دباتی ہے اور اس کا شوہر اے ٹی ایم تیزی سے کام کرنا شروع کر دیتا ہے۔
اس عورت کی سہیلیاں اس کے شوہر اے ٹی ایم سے حسد کرتی ہیں کیونکہ اس جیسا اعلیٰ اے ٹی ایم پورے شہر میں نہیں ہے، تاہم ایک بات پریشان کن ہے۔ مذکورہ شوہر کے جذبات میں اب وہ تلاطم نہیں رہا جو شادی کے اوائل میں ہوا کرتا تھا جو کہ بیوی کے لیے تشویشناک صورت حال ہے۔
کیا پاکستانی خواتین کیپسول وارڈ روب بنا سکتی ہیں؟
وہ محسوس کر رہی ہے کہ اگرچہ اس کے شوہر کی بطور اے ٹی ایم کارکردگی بے مثال ہے لیکن ان کے تعلقات کی گرمجوشی ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہوتی جا رہی ہے۔ بیوی جب بھی اس زوال پذیر جذبے کے بارے میں شکایت کرتی ہے، جو ان کی شادی کے ابتدائی دنوں میں اپنے عروج پر تھا، تو شوہر اے ٹی ایم کی طرح جواب دیتے ہوئے کہتا ہے: ’تم شاپنگ کے لیے کیوں نہیں جاتی، یہ لو پکڑو نقد رقم!‘ اور بیچاری بیوی کے پاس سوائے اس کے اور کوئی چارہ نہیں ہوتا کہ وہ شوہرکی بات مان لے۔
ان اے ٹی ایم والے شوہروں میں ایک انوکھی نسل بھی ہے جو اپنی بیویوں میں نقدی یوں تقسیم کرتے ہیں جیسے واقعی وہ کسی بینک کے حقیقی اے ٹی ایم ہوں۔
اس قسم کے اے ٹی ایم شوہر بہت ہوشیار ہوتے ہیں کیونکہ وہ بیویوں کو اتنی ہی رقم دیتے ہیں جتنی رقم کے بارے میں ان کا اندازہ ہوتا ہے کہ سسرال والے ان پر مستقبل میں خرچ کر دیں گے، گویا ایک طرح سے وہ زیادہ شرح سود حاصل کرنے کے لیے مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہے ہوتے ہیں۔
ممکن ہے آپ میں سے کچھ لوگ سمجھیں کہ میں بہت دور کی کوڑی لایا ہوں لیکن یقین کیجیے کہ یہ رواج ہمارے معاشرے میں موجود ہے، حتیٰ کہ نام نہاد تعلیم یافتہ طبقہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔
تاہم اب زمانہ بدل گیا ہے۔ زیادہ تر خواتین خود کفیل ہو چکی ہیں اور وہ اپنے اے ٹی ایم شوہروں پر انحصار نہیں کرتیں۔ درحقیقت جب مرد اے ٹی ایم میں نقد رقم ختم ہو جاتی ہے تو گھر کے مالی بحران کو حل کرنے کے لیے خواتین ہی مدد کو آتی ہیں۔
یہ شاید مثالی صورت حال ہے، لیکن بدترین صورت حال وہ ہے جس میں مرد اے ٹی ایم مکمل طور پر کام کرنا بند کر دیتا ہے، بیوی جب بھی ایسے اے ٹی ایم کو ٹہوکا دیتی ہے تو وہ جواباً چلا کر کہتا ہے ’یہ مشین خراب ہے۔‘
بیویوں کو چاہیے کہ ایسے مرد اے ٹی ایمز کو احتیاط سے استعمال کریں، کیونکہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا، یہ وہ مخلوق ہے جس کی کوئی گارنٹی نہیں!

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اے ٹی ایم یاسر پیرزادہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا کالم : ریاستی ستونوں کے مابین سنگین ہوتی کشاکش۔
Next Article پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عورت کا جائیداد میں حصّہ۔ تنقید کیوں؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اپریل 5, 2026

پاکستان میں فنکار کی قدر نہیں کی جاتی؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا کالم

دسمبر 17, 2025

یاسر پیر زادہ کا کالم : کانٹ اور شوپنہار میں سے کون درست؟

فروری 23, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.