ممبئی : بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکار دھرمیندر کے ڈاکٹر پریت صمدانی کا کہنا ہے کہ ‘ دھرمیندر کے اہل خانہ نے انہیں گھر لے جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد بدھ صبح 7.30 بجے کے قریب انھیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا‘۔
ڈاکٹر پریت صمدانی کا کہنا ہے کہ اب دھرمیندر کا علاج ان کے گھر پر ہی کیا جائے گا ۔
دھرمیندر کی موت کی خبروں پر اہلیہ ہیما مالنی شدید برہم، بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنادیں
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کے بڑے ناموں انڈیا ٹوڈے، اے بی پی نیوز اور نیوز 18 سمیت ہندوستان ٹائمز نے دھرمیندر کی موت کی خبر چلائی تھی جسے ان کے اہلخانہ نے مسترد کرتے ہوئے میڈیا پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
دھرمیندر کی اہلیہ ہیما مالنی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں بھارتی میڈیا کو کھری کھری سناتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل معافی ہے! ذمہ دار چینلز ایسے شخص کے بارے میں جھوٹی خبریں کیسے پھیلا سکتے ہیں جس کا علاج ہو رہا ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں؟’یہ تذلیل اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، براہ کرم ہماری فیملی کو پرائیویسی دیں‘۔
فیس بک کمینٹ

