Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»مدین : حادثہ ایک دم نہیں ہوتا ۔۔ عاصمہ شیرازی کا کالم
تازہ ترین

مدین : حادثہ ایک دم نہیں ہوتا ۔۔ عاصمہ شیرازی کا کالم

ایڈیٹرجون 24, 202437 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
asma sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم ایسی نگری کے باسی ہیں جہاں وقت اپنی رفتار پر ماتم کر رہا ہے اور لفظ نوحہ بن چکے ہیں۔ ہم حادثوں کے عادی ہی نہیں بلکہ حادثوں کے منتظر رہنے لگے ہیں۔
پے در پے سانحات بے حس معاشرے کی علامت اور سفاک سماج کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ آخر حادثے یونہی تو نہیں ہوتے، وقت پرورش کرتا ہے، ریاست کی ناکام پالیسیاں سماج کی ناکامی کا سبب بن چکی ہیں۔
اپنی تحریروں میں مسلسل نشاندہی کی کہ ریاست میں موجود فالٹ لائنز مکمل طور پر متحرک ہیں۔ کوئی ایک فالٹ لائن ہو تو بھی اس پر قابو پانا آسان ہو گا مگر یہاں متعدد متحرک مسلسل اور مستقل فالٹ لائنز زلزلوں کا اہتمام کر رہی ہیں۔ تقسیم ان سب مسائل کو نہ صرف قبول کر چکی ہے بلکہ سند کے طور پر گاہے گاہے اظہار بھی کر رہی ہے۔
اب تو اتنا وقت بھی نہیں بچا کہ یہ اندازہ لگایا جائے کہ قصور کس کا ہے اور سب سے زیادہ حصے دار کون۔ وقت ہی تو نہیں ہے کہ سوچا جا سکے کہ مرض کس قدر بڑھ چکا اور جسم کے کس کس حصے کو متاثر کر چکا ہے۔ لاعلاج مرض تشخیص کے بغیر سرجری کا تقاضا کر رہا ہے، مگر سرجری کرے گا کون؟
انکار کی حالت سے نکلیں تو تسلیم کریں کہ ہم بطور ریاست ناکام ہو رہے ہیں کیونکہ سماج ناکام ہو رہا ہے۔ معاشرہ اس قدر تقسیم ہو چکا ہے کہ کسی ایک نکتے پر بھی مل بیٹھنے کو تیار نہیں۔
ریاست کی ناکام پالیسیوں نے سرزمین میں ایسی نقب لگائی ہے کہ اب مکین نقیب کے ساتھ ہیں اور گھر ہے کہ لٹا جا رہا ہے۔
ابھی سرگودھا میں مسیحی بھائی کو مارنے کا داغ دھلا نہ تھا کہ سوات میں سیالکوٹ سے گئے سیاح کے جلائے جانے کے اندوہناک واقعے نے ناکام سماج کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ مردار نظام پر بیٹھی گدھیں ہر جگہ گوشت نوچنے کو تیار ہیں، مگر اس فالٹ لائن پر کسی کی نگاہ نہیں۔
عیدِ قربان پر وسطی پنجاب میں احمدیہ کمیونٹی کے خلاف اقدامات ثابت کر رہے ہیں کہ لاقانونیت طاقت پکڑ رہی ہے۔ ہجوم فیصلے کر رہا ہے جبکہ عدالتوں کا انصاف محض سیاسی فیصلوں تک محدود ہو گیا ہے۔ کس کو کہاں گستاخ قرار دے کر مار دیا جائے، یہ لائسنس کس کے ہاتھ لگ جائے، ریاست لاعلم اور عدالتیں اور انتظامیہ آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں۔
بلوچستان شورش زدہ ہے تو پنجاب انتہا پسندی کے دہانے پر۔ سندھ میں لسانی فالٹ لائن تو دوسری جانب خیبر پختونخوا میں عسکریت پسندی سیاسی اور نظریاتی حمایت حاصل کر کے اپنے پنجے گاڑھ چکی ہے۔ ریاست کے ہر یونٹ میں انتہا پسندی اور تفریق کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں۔
خیبر پختونخوا کے صحافی اور سیاسی افراد بخوبی جانتے ہیں اور کبھی نہاں اور کبھی عیاں لفظوں میں بیان کرتے نظر آ رہے ہیں کہ جنوبی اضلاع میں دراصل رِٹ کس کی ہے؟ سوال یہ ہے کہ عسکریت پسندی کو ختم کیا جا سکتا ہے مگر سیاسی حمایت اور جمہوریت کے پہناوے میں نظریاتی وابستگی کا کیا کیا جائے؟ خیبرپختونخوا جس دہانے پر کھڑا ہے اس کا اظہار وہاں کے نمائندہ وزیراعلیٰ گاہے گاہے کرتے رہتے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کا بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت اور واجبات کے لیے آئی ایم ایف شرائط کو تسلیم نہ کرنے کی دھمکی دینا اس خطرے کی نشاندہی ہے، جو خدانخواستہ کسی سانحے کی جانب بڑھ سکتی ہے۔ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ اگر عوام کو بجلی کا کنٹرول ہاتھ میں لینے کی ترغیب دے رہا ہے جبکہ وفاقی وزیرِ توانائی مدد کا طلب گار ہے تو کیا معنی لیے جائیں؟ تحریک انصاف کو ایک اور نو مئی سے بچنے کے لیے سوچنا ہو گا، ورنہ کل پھر اگر وہ مطعون ٹہرے تو قصور کس کا ہو گا؟؎
ے خودی بے سبب نہیں غالب
کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مدین
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآمنہ مفتی کا کالم : چلو چلو نانی کے گھر چلو
Next Article وجاہت مسعود کا کالم:قرارداد مقاصد اور مولانا شبیر احمد عثمانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سوات: مدین واقعے میں ملوث 23 افراد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

جون 23, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.