ملتان ۔۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیر کی شب سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے لیے ملتان پہنچ گئے ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان ایئرپورٹ پر بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا – اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور اویس قادر شاہ بھی چیئرمین پیپلز پارٹی کے ہمراہ موجود تھے۔
ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی، ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی، سینیٹر سجاد حسین، رکن صوبائی اسمبلی رانا اقبال سراج، بیرسٹر مدثر شاہ اور دیگر عہدیداران نے بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا – اپنے دورہ ملتان کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے ۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج ملتان اور گردو نواح میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو آج ہی مظفر گڑھ کا بھی دورہ کریں گے اور سیلاب متاثرین سے ملیں گے۔
فیس بک کمینٹ

