اسلام آباد: ڈاکٹر ذاکر نائیک کا یتیم بچیوں کو ایوارڈ دینے سے انکار، اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے
اسلام آباد میں یتیم بچوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے ‘پاکستان سویٹ ہوم’ میں بچوں کیلئے ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں معروف اسکالر کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی
انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اسٹیج پر یتیم لڑکیوں کو ایوارڈ پیش کرنے کا کہا گیا اور جیسے ہی اسٹیج پر لڑکیاں آئیں تو ڈاکٹر ذاکر اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔
بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لڑکیوں کو شیلڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں نامحرم ہیں اس لیے وہ شیلڈ پیش نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک 30 ستمبر کو ایک ماہ کے دورے کیلئے پاکستان آئے ہیں۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ

