Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, نومبر 7, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مغرب میں خواتین کی خود کشی کی شرح مرد حضرات سے زیادہ کیوں ہے ؟ : سیدہ معصومہ شیرازی کا فکر انگیز مضمون ( تیسرا اور آخری حصہ )
  • اگر ظہران ممدانی پاکستانی ہوتا… حامد میر کا کالم
  • ٹرمپ کے شہر نیویارک سے اْبھرا ظہران ممدانی : نصرت جاوید کا کالم
  • نیویارک کا نیا فادر آف دی سٹی زہران ممدانی کون ہے ؟ : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • ملا ملٹری اتحاد اور سیاست پر آسیب کا سایہ : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • پلیٹر مافیا اور مرغن غذاؤں کے پیچھے لپکنے والوں کی کہانی
  • 27 ویں آئینی ترمیم پر مباحثہ ۔۔ اصل اہداف کیا ہیں ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ستائیسویں ترمیم "آوے ہی آوے” : نصرت جاوید کا کالم
  • ٹرمپ کو دھچکا، نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات میں مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب
  • سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والے سرکاری ملازمین اور پیکا ایکٹ : شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»الیکشن 2024: کس نے کہاں سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے؟
اہم خبریں

الیکشن 2024: کس نے کہاں سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے؟

رضی الدین رضیدسمبر 21, 202316 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
election2024
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولیوں اورجمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے، کاغذات نامزدگی کے اجراء کا عمل شروع ہوتے ہی انتخابی گہماگہمی میں بھی تیزی آگئی ہے۔
ن لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے میاں نواز شریف کیلئے این اے 15 مانسہرہ کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔ نواز شریف لاہور کے این اے 130 سے بھی الیکشن لڑیں گے۔شہباز شریف کیلئے کراچی کے حلقہ این اے 242، لاہور کے این اے 123 اور صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کر لیے گئے۔
مریم نواز این اے 119 اور اسی حلقے سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ کیلئے بھی انتخابات لڑیں گی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز دو صوبائی حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گی جبکہ حمزہ شہباز این اے 118 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کیلئے این اے 207 نواب شاہ سے انتخابی فارم وصول کیے گئے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 194 لاڑکانہ کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کیے، بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے ان کی جگہ کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔
پیپلز پارٹی سے ہی سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے این اے 148 ملتان سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان میانوالی، لاہور اور اسلام آباد کے تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، تینوں حلقوں میں اُن کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے کل کاغذات نامزدگی پر دستخط کروائیں گے، مجھے جیل میں سادہ کاغذ لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی، خدشہ ہے اگر ہمارے لوگوں کو روکا گیا تو حالات خراب ہوجائیں گے اور ہم نہیں چاہتے حالات خراب ہوں۔
سربراہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین نے این اے 155، پی پی 227 اور پی پی 228 سے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے۔
جہانگیر ترین کی صاحبزادی مہرخان ترین نے بھی قومی سیاست میں قدم رکھ لیا اورمہر خان ترین کی جانب سے این اے 155 کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے۔ مہر خان ترین کی جانب سے پی پی 227 سے بھی کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے۔
آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے این اے 119 لاہور کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے، وہ لاہور ہی سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 149 سے بھی امیدوار ہوں گے۔
سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ہمایوں اختر خان نے فیصل آباد کے حلقہ این اے 97 تاندلیاں والا سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
کراچی کے سات اضلاع میں بھی عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی وصولیوں اور جمع کروانے کا سلسلہ صبح سے شام تک جاری رہا۔
کراچی کے ضلع کیماڑی کے حلقہ این اے 242 میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار مصطفیٰ کمال اور حلقہ این اے 243 سے ہمایوں عثمان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
مسلم لیگ ن کیماڑی کے صدر صالحین تنولی نے شہباز شریف کیلئے حلقہ این اے 242 کے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔
8 فروری کے عام انتخابات کیلئے بلوچستان بھر میں بھی کاغذات نامزدگی کے اجراء اور وصولیوں کا مرحلہ جاری ہے۔صوبے میں امیدواروں کے کاغذات کی فراہمی یا وصولی کیلئے 67 ریٹرننگ افسران اور 102 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے ہیں۔کوئٹہ میں قومی اسمبلی کی 3 اور صوبائی اسمبلی کی 9 نشستوں کیلئے 12 آراوز جبکہ 18 اسسٹنٹ آراوز مقررکئے گئے ہیں۔کاغذات کی وصولی کے پہلے روز کوئٹہ میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں 50 سے زائد افراد نے کاغذات نامزدگی وصول کئے جبکہ صوبائی اسمبلی کے 9 حلقوں کیلئے 100 سے زائد افراد نے کاغذات نامزدگی وصول کئے ہیں۔
ملک بھرمیں چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں اورآزادامیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی وصولیوں اورجمع کروانے کا سلسلہ 22 دسمبر تک جاری رہے گا۔
( بشکریہ : جیو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

الیکشن 2024
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:”حقیقی سچ” کی تلاش
Next Article ڈاکٹر علی شاذف کا کالم لانگ مارچ کے مقاصد اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

عمار مسعودکا کالم:سارے زمین پر

فروری 25, 2024

پاکستان میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کی مکمل اور شفاف تحقیقات چاہتے ہیں: امریکہ

فروری 21, 2024

جنوبی پنجاب میں کانٹے دار مقابلے : یوسف رضا گیلانی سمیت اہم رہنما میدان میں

فروری 8, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مغرب میں خواتین کی خود کشی کی شرح مرد حضرات سے زیادہ کیوں ہے ؟ : سیدہ معصومہ شیرازی کا فکر انگیز مضمون ( تیسرا اور آخری حصہ ) نومبر 6, 2025
  • اگر ظہران ممدانی پاکستانی ہوتا… حامد میر کا کالم نومبر 6, 2025
  • ٹرمپ کے شہر نیویارک سے اْبھرا ظہران ممدانی : نصرت جاوید کا کالم نومبر 6, 2025
  • نیویارک کا نیا فادر آف دی سٹی زہران ممدانی کون ہے ؟ : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم نومبر 6, 2025
  • ملا ملٹری اتحاد اور سیاست پر آسیب کا سایہ : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ نومبر 6, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.