Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»مکان نمبر 6۔۔گل نو خیز اختر
کالم

مکان نمبر 6۔۔گل نو خیز اختر

ایڈیٹرجولائی 9, 20193 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

رات کے وقت اچانک فائرنگ کی تیز آواز سے آنکھ کھل گئی۔ باہر آیا تو گلی میں بہت سے لوگ موجود تھے۔ سب نے فائرنگ کی آواز سنی تھی لیکن سمجھ نہیں آرہی تھی کہ فائرنگ ہوئی کس طرف ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ مکان نمبر6 میں فائرنگ ہوئی ہے۔ عموماً محلے والوں کو کچھ نہ سمجھ آرہا ہو تو مدعا مکان نمبر6 پر ڈال دیا جاتا ہے۔ یہ پورے محلے کا واحد مکان ہے جو انتہائی پراسرار ہے۔ یہاں کے مکین بہت کم باہر نکلتے ہیں۔ کسی ہمسائے سے سلام دعا نہیں رکھتے۔ یہاں ایک پچاس سالہ مرد اور چالیس پینتالیس سالہ خاتون رہتی ہیں جو یقیناً ان کی اہلیہ ہیں۔ محلے والوں کی پرتجسس نگاہیں ہر وقت اسی گھر پر ٹکی رہتی ہیں۔ سب جاننا چاہتے ہیں کہ یہ کون ہیں، کیا کرتے ہیں اور محلے والوں سے کیوں نہیں ملتے۔ یہ اگر کرائے دار ہوتے تو شاید کچھ معلومات مل جاتیں لیکن مصیبت ہے کہ گھر بھی ان کا اپنا ہے۔ اِن کے گھر کوئی ملازم نہیں، کوئی ماسی نہیں۔ ایک پرانے ماڈل کی گاڑی ہے جس میں اکثر یہ دونوں سوار ہوکر نکلتے ہیں اور پھر کچھ دیر بعد واپس آجاتے ہیں۔ دوسری دلچسپ بات یہ ہے کہ مکان نمبر 6کے مکین کبھی دروازہ نہیں کھولتے۔ یہاں رہنے والے مرد سے میری کئی دفعہ ملاقات ہوتی ہے لیکن جونہی میں سلام کرتا ہوں، وہ سر کے اشارے سے جواب دیتا ہے اور اس سے پہلے کہ کوئی اور بات کروں، وہ تیزی سے آگے بڑھ جاتا ہے۔ کبھی کبھار اسٹور پر اُس سے سامنا ہو جاتا ہے۔ وہ گھریلو استعمال کی چیزیں خریدتا ہے اور خاموشی سے واپس چلا جاتا ہے۔ میں اس سے پوچھنا چاہتا تھا کہ وہ اتنا مردم بیزار کیوں ہے لیکن اس کی طرف سے لگ بھگ ناگواری جیسے تاثرات کے بعد کبھی ہمت نہ پڑی…اور اسی دوران یہ فائرنگ والا واقعہ پیش آگیا۔ میں نے کچھ محلے داروں سے پوچھا کہ آپ کو کیوں لگتا ہے کہ فائرنگ مکان نمبر6 میں ہوئی ہے؟ جواب ملا کہ وہیں سے فائرنگ کی تیز آواز آئی ہے۔ ایک محلے دار نے مشورہ دیا کہ پولیس کو فون کر دیتے ہیں وہ خود ہی پتا چلالے گی۔ صائب مشورہ تھا لہٰذا ون فائیو پر کال کی گئی۔


تھوڑی دیر میں پولیس آگئی۔ اُنہیں صورتحال بتائی گئی تو وہ پوچھنے لگے کہ آپ کے خیال میں کہاں سے فائرنگ ہوئی ہوگی؟ یہ ایک ایسا سوال تھا جس نے سب کے لبوں پر تالے لگا دیے۔ وہ جو بڑے یقین سے مکان نمبر6 کی بات کر رہے تھے وہ بھی گڑبڑا گئے۔ لوگوں کا خیال تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ فائرنگ کی جگہ کوئی اور نکل آئے اور بعد میں بلاوجہ مکان نمبر6 کے مکینوں سے تعلقات خراب ہو جائیں حالانکہ تعلقات تھے ہی کب۔ بہرحال پولیس والوں کو اشارتاً بتادیا گیا کہ گلی کی اِس جانب سے فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے۔ ایک پولیس والے نے حکم دیا کہ اس طرف والی گلی کے سارے گھروں سے مردوں کو باہر بلا لیا جائے۔ مرد تو پہلے ہی باہر نکلے ہوئے تھے، صرف مکان نمبر 6سے کوئی باہر نہیں آیا تھا۔ تھوڑی ہی دیر میں پولیس کو بھی پتا چل گیا شاید گڑبڑ مکان نمبر 6میں ہے۔ اتنے میں وائرلیس پر کال چلی، سب نے آواز سنی، کنٹرول روم کو بتایا جارہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار گرفتار ہوئے ہیں جنہوں نے ہماری گلی میں فائرنگ کی تھی لیکن فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ بات تو کلیئر ہوگئی کہ فائرنگ مکان نمبر6سے نہیں ہوئی۔ لیکن موقع اچھا تھا اس لئے سب محلے دار چاہتے تھے کہ لگے ہاتھوں یہاں کے مکینوں کی معلومات ہی لے لی جائیں۔ پولیس افسر بھی شاید عوام کی رائے بھانپ چکا تھا لہٰذا اُس نے آگے بڑھ کر مکان پر بیل دی۔چھ سات دفعہ بیل دینے کے باوجود بھی جب دروازہ نہ کھلا تو پولیس افسر نے محلے داروں سے پوچھ لیا کہ یہاں کون رہتا ہے؟ بتایا گیا کہ ایک مرد اور ایک عورت۔ سوال ہوا کہ چال چلن کیسا ہے؟ محلے والوں نے سچ سچ بتا دیا کہ یہ لوگ کسی سے نہیں ملتے جلتے۔ پولیس کیلئے اتنی سی بات ہی کافی تھی۔ فوراً حکم ہوا کہ دروازہ پھلانگ کر اندر داخل ہوا جائے۔ دیکھتے ہی دیکھے چار پانچ سپاہی مین گیٹ پھلانگ کر مکان نمبر6 میں داخل ہوگئے اور اندر سے گیٹ کھول دیا۔ سامنے گیراج نظر آرہا تھا جس میں گاڑی کھڑی تھی۔ ایک طرف ایک چھوٹا سا خالی پنجرہ لٹک رہا تھا اور دائیں جانب لکڑی کے موٹے سے میز پر یو پی ایس اور بیٹری رکھی تھی۔ پولیس افسر نے اشارہ کیا اور ایک سپاہی نے آگے بڑھ کر اندر والے لکڑی کے دروازے پر زور سے دستک دی۔ کسی کے چلنے کی آواز آئی اور پھر دروازہ کھل گیا۔


سامنے وہی پچاس سالہ شخص کھڑا تھا۔ باہر کی صورتحال دیکھ کر اس کی آنکھوں میں شدید حیرت نمودار ہوئی۔ پھر سنبھل کر بولا’جی فرمائیے‘۔ پولیس افسر آگے بڑھا ’آپ کا نام کیا ہے اور کیا کرتے ہیں؟‘ سارے محلے دار ہمہ تن گوش ہو گئے، وہ سننے کیلئے بے تاب تھے کہ آخر یہ پراسرار شخص کام کیا کرتا ہے۔ پچاس سالہ شخص ایک قدم آگے بڑھا اور دروازہ بند کرتے ہوئے اطمینان سے بولا’بات کیا ہے آخر؟‘۔ پولیس افسر قدرے سخت لہجے میں بولا ’جو پوچھا ہے وہ بتاؤ‘۔ یہ سنتے ہی پچاس سالہ شخص نے ایک گہری سانس لی، پولیس افسر کے قریب ہوا اور اُس کے کان میں کچھ کہا۔ پتا نہیں اُس نے کیا کہا تھا لیکن بات سنتے ہی پولیس افسر کا رنگ اڑ گیا۔ اس نے پچاس سالہ شخص کو سیلوٹ کیا اور فوری طور پر سپاہیوں کو ساتھ لے کر مکان سے باہر نکل آیا۔ ہم سب حیران تھے کہ یہ سب کیا ہے۔ باہر آتے ہی سب نے پولیس افسر کو گھیر لیا کہ پچاس سالہ شخص نے اس کے کان میں کیا کہا تھا۔ پولیس افسر نے ماتھے پر آیا پسینہ صاف کیا اور دھیرے سے بولا ’’وہ اپنی بیوی کے ساتھ یہاں رہتا ہے لیکن نہیں چاہتا کہ کسی سے سلام دعا رکھے‘‘۔ سب چلا اٹھے ’کیوں، آخر کیوں؟‘۔ پولیس افسر کے لب کپکپائے ’وہ کہتا ہے اگر عدالت میں کوئی اُس کا جاننے والا سامنے آگیا تو فیصلہ کرتے وقت اس کا قلم لڑکھڑا نہ جائے‘۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنہ چلنے والی فلمیں۔۔عاصمہ شیرازی
Next Article جولائی 86ء کے دنوں کی یاد۔۔نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم

جون 6, 2026

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد

جون 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.