Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»گل نو خیز اختر کا کالم:ژوندی خلک او پشاور
کالم

گل نو خیز اختر کا کالم:ژوندی خلک او پشاور

ایڈیٹرفروری 26, 20234 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور سے پشاور جاتے ہوئے بھیرہ ریسٹ ایریا میں ایک صاحب کو دیکھا جو سگریٹ کے کش لگاتے ہوئے خشو ع و خضوع سے دعا کررہے تھے۔ ان کی آواز اتنی اونچی تھی کہ کافی دور ہونے کے باوجود صاف سنائی دے رہی تھی۔ کہہ رہے تھے’’میرا بزنس کامیاب ہوجائے‘‘۔ کچھ دیر بعد وہ چائے اور مزید سگریٹ پینے ریسٹورنٹ کے باہر بیٹھے تو میں بھی ساتھ جابیٹھا۔ تجسس سے پوچھا کہ آپ کون سا بزنس شروع کررہے ہیں؟ فرمایا’’لندن جانے کی تیاری ہے، وہاں ٹیکسی چلاؤں گا، سنا ہے وہاں ٹیکسیوں کا بزنس بہت اچھاچلتا ہے‘‘۔ میں نے کنپٹی کھجائی’’وہ تو یہاں بھی بہت اچھا چلتا ہے‘‘۔انہوں نے غور کرنے کی زحمت کئے بغیر سرہلایا’’ہاں ! لیکن وہاں کی بات ہی کچھ اور ہے‘‘۔یہ صاحب لاہور سے اسلام آباد جارہے تھے تاکہ ان کا ویزہ لگ جائے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے وہ پشاور میں ہوتے تھے لیکن اب لاہور شفٹ ہوچکے ہیں۔پشاور کا ذکر آتے ہی میری آنکھیں چمک اٹھیں۔ میں نے انہیں بتایا کہ میں بھی پشاور لٹریری فیسٹیول کیلئے جارہا ہوں۔ وہ چونکے اور پھر میرے ہاتھ کا بوسہ لے کر بولے’’خوش قسمت ہیں آپ….پشاور کو میرا سلام کہئے گا، میں پشاور کو بہت مس کرتا ہوں‘‘۔ میں نے پشاور سے ان کی عقیدت دیکھ کر سوال کیا’’کتنا عرصہ ہوگیا آپ کو پشاور گئے؟‘‘۔ آہ بھر کر بولے’’پورے دو ہفتے‘‘۔اور مجھے اندازہ ہوا کہ پشاورکی محبت دو ہفتے کی جدائی بھی کتنی مشکل سے برداشت کرتی ہے۔
اُس وقت تو میں اُن کی اِس بات سے بہت محظوظ ہوا لیکن سچی بات ہے جس طرح لاہور لاہور ہے، پشاور پشاور ہے۔یہاں کے امن پسند ادب دوستوں نے شاندار لٹریری فیسٹیول کا انعقاد کیا تھا اور مجھے حکم تھا کہ میں بھی حاضری دوں۔ پاکستان بھر سے ادباء و شعراء کی کہکشاں یہاں موجود تھی۔میرے سیشن میں میرے ساتھ وسعت اللہ خان اور سعد اللہ جان برق صاحب موجود تھے۔ ہال میں داخل ہوتے ہی ایک صاحب نے میرے کان میں سرگوشی کی’’پشاور کے لوگ بہت مشکل سے ہنستے ہیں‘‘۔ یہ گویا ہینڈ گرینیڈ تھا جو عین میرے سر پر اُس وقت پھوڑا گیا تھا جب میں اسٹیج پر جانےکیلئے تیار تھا۔ وسعت اللہ خان صاحب اسٹیج پر پہلے سے موجود تھے اور میرے پہلو میں بیٹھے لاپرواہی سے حاضرین کو دیکھے جارہے تھے۔ظاہری بات ہے خان تھے، اُنہیں پشاور میں کس بات کی فکر تھی۔مکالمے کا آغاز ہوا اور پھر لگا کہ جس اجنبی نے میرے ہوش اڑائے تھے وہ محض ایک خواب تھا۔ حاضرین نے باریک سے باریک بات کو سمجھ کر قہقہے لگائے اور سارا ماحول خوشگوار بنا دیا۔مجھے پشاور سے جو عزت و احترام اور محبت ملی وہ ناقابل بیان ہے۔لاہور اگر زندہ دلوں کا شہر ہے تو پشاور زندہ دماغوں کا ۔عبدالرحمٰن اور ان کی ٹیم نے جس طرح سارا فیسٹیول منعقد کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔سعد اللہ جان برق بزرگ ہیں لیکن جوان دل پایا ہے۔ ان کی گدگداتی باتوں سے حاضرین نہایت محظوظ ہوئے۔پروگرام کے دوران بریک ہوئی تو ہلکی ہلکی بارش شروع ہوگئی۔ تمام دوست ہوٹل کے اوپن ایریا میں بارش سے لطف اندوز ہونے پہنچ گئے۔ یہاں پی ایف یو سی کے ایک دیرینہ دوست بھی موجود تھے لیکن خاصے رنجیدہ نظر آرہے تھے۔ پتا چلا کہ ان کی ’ایکس گرل فرینڈ‘ بھی حاضرین میں موجود ہے لیکن لفٹ نہیں کروا رہی۔ بتانے لگے کہ اُس کی منگنی ہوگئی تھی لہٰذا پہلی فرصت میں بریک اپ ہوگیا تھا لیکن آج موصوفہ نے پہلے اُن سے سموسے کھانے کی فرمائش کی، یہ بھاگ کرلے آئے لیکن عفیفہ نے کھانے سے انکار کردیا۔کچھ دیر بعد چائے پینے کی فرمائش کی لیکن جب چائے پیش کی گئی تو یہاں بھی انکار ہوگیا۔ اب یہ دوست پریشان تھے کہ ماجرا کیا ہے؟ میں نے اُنہیں تسلی دی کہ آپ کی ایکس گرل فرینڈ ابھی تک آپ کی محبت میں گرفتار ہے لیکن ظالم سماج کے ڈر سے کچھ کہہ نہیں پارہی۔ اس پر قبلہ نے نہایت دُکھی دل سے کہا’’نوخیز بھائی اس سے تو بہتر تھا کہ وہ مجھ سے بات ہی نہ کرتی، آج اس نے ایک دفعہ پھر مجھے ٹھکرایاہے‘۔ میں نے اثبات میں سرہلایا’’ٹھیک کہا! آج کے بعد وہ آپ کی ایکس نہیں، ڈبل ایکس گرل فرینڈ ہوگئی ہے‘‘۔
پشاور قیام کے دوران میری بڑی خواہش رہی کہ کاش مجھے بھی پشتوزبان آتی۔ میرے اردگرد جو لوگ باتیں کرتے تھے وہ زیادہ تر پشتو میں ہوتی تھیں اور اللّٰہ جانتا ہے مجھے یہی لگتا تھا کہ میرے خلاف ہورہی ہیں۔ ایک ہمدم سے پوچھا کہ بھائی مجھے بھی پشتو سیکھنے کا شوق ہے کوئی طریقہ بتاؤ۔ فرمانے لگے کہ آپ صرف پشتو میں گنتی سیکھ لیں آدھی پشتو آجائے گی۔یہ کلیہ میری سمجھ میں نہیں آیا تاہم مجھے لگتا ہے کہ پشاور والوں سے بات کرنے کے لئے کسی بھی زبان کی ضرورت نہیں۔ یہ محبت کرنے والوں کا شہر ہے اور محبت کی کوئی زبان نہیں ہوتی۔میں نے اپنے پشاوری میزبان سے پوچھا کہ اگر میں نے پشتو میں کہنا ہو کہ پشاور زندہ دلوں کا شہر ہے تو کیسے کہوں گا۔ اس نے میری اچھی خاصی پریکٹس کروا دی اور میں سارا رستہ یہی دہراتا آیا ’’ژوندی خلک او پشاور‘‘۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کا کالم:آئین کی دستک اور عدلیہ کے گناہوں کا کفارہ
Next Article رؤف کلاسراکا کالم:دو اچھے انسان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.