اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو تحریک انصاف کے نئے سینئر نائب صدر شیر افضل خان مروت کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے احکامات جاری کیے اور شیر افضل مروت کی خیبرپختونخوا میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔
عدالت کی جانب سے شیر افضل مروت کو 15 دنوں میں ضلع دیرکی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
فیس بک کمینٹ

