Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کشور ناہیدکا کالم:اب تو زخم بھی تماشہ ہوگیا ہے
کالم

کشور ناہیدکا کالم:اب تو زخم بھی تماشہ ہوگیا ہے

ایڈیٹرجون 23, 20235 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ ہفتے پاکستان میں دو چھانگا مانگا ہوگئے۔ ایک تو کراچی میں میری دوست فوزیہ وہاب کے بیٹے نے کیا یا کروایا گیا۔ دوسرا مسلم لیگ (ن) کی جنرل باڈی اجلاس میں ریوڑیاں اپنے اپنوں کو دی گئیں۔ رہا سائیکلون کا حملہ۔ وہ تو ہماری غریب بستیوں میں بدین، سجاول اور کیٹی بندر تک کے لوگوں کے صرف پیر بھگوکر، ان کی غربت کو سلام پیش کر کے چلا گیا۔ کلفٹن کی سمت تو اس نے آنکھ اُٹھا کےبھی نہیں دیکھا کہ اسے یقین تھا یہ امیروں کی بستی ہے۔ ان کے پاس جانا مجھے زیب نہیں دیتا۔
رہا روس سے تیل بھرا جہاز کراچی کے سمندر میں پہنچنے کا مسئلہ۔ خوش فہموں کیلئے یہ ادائیگی جو چینی کرنسی میں کی گئی ہے شایدکچھ معانی رکھتی ہو۔ مجھے تو ’’شہباز اسپیڈ‘‘ ایک طرف صبح سات بجے، مختلف پروجیکٹس کا افتتاح کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ وہ الہ دین کے جن کی طرح کام کر رہا ہے۔‘‘ جگہ جگہ تختیاں لگا رہا اور بدلوا رہا ہے۔ مگر بجٹ میں پورے وقت ’’ڈاریوٹوپیا‘‘پر اعتماد کرتے ہوئےبلاول کو بھی ناراض کر بیٹھا ہے۔ پھر نیند سے روٹھ کر شاید غنودگی میں ’’نواز شریف چوتھی بار‘‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے سیاسی غلطی یہ کر دی ہے کہ ملک میں تو ابھی انتخابات ہونے ہیں۔ ابھی تو منہ بند کئے نام نہاد سیاست دانوں کی آنیاں اور جانیاں دیکھنے کے ساتھ مسلسل گرتی معیشت میں عوام کا کتنا حصہ ہے اور عالمی معاشی اداروں کا، پاکستان سے محبوبیت کا رخصت ہونا کہ سیاسی مجہول فیصلے جس میں عدلیہ بھی شامل ہے، قوم کو اس انجام پر پہنچا رہی ہے کہ یونان کی جانب، 500 پاکستانیوںکا جانے کی کوشش میں ڈوب جانا۔ المیہ نہیں معاشی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے یہ سارے جوان ہمارے چھوٹے شہروں سے تعلق رکھتے تھے۔ والدین سے زمینیں اور بچائے ہوئے پیسے، ٹریول ایجنٹوں کو دے کر سنہرے مستقبل کی تلاش میں جان گنوا بیٹھے۔ اب ہمارا میڈیا روتے کرلاتے خاندانوں کو دکھاتے ہوئے کسی بڑے سیاسی مہرے کو یہ کہتے نہیں دکھا رہا کہ دراصل یہ ہماری معاشی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہمارے چھوٹے شہروں کے لوگوں کے میٹرک پاس اور فیل بچے، سمجھتے ہیں کہ مغرب کی دنیا میں اللہ زیادہ مہربان ہے۔ وہ تو سمندر پہ جا کر لیٹ کر بیئر پی رہے ہوتے ہیں۔ کام وام، شاید کوئی نہیں۔ ان کو تو کسی بھائی بند نے یہ بھی نہیں سمجھایا تھا کہ ان قوموں کے سارے مرد اور عورتیں صبح ساڑھے چار بجے گھر سے نکل کر کبھی بس اور کبھی ٹرین پر سفر کر کے ساڑھے سات بجے سے پہلے دفتر پہنچ کرشام پانچ بجے تک جان مار کے کام کرتے ہیں۔ نہ ان کو اپنے دفتر میں بیٹھ کر چائے اور سگریٹ پینے کی اجازت ہے وہ لوگ ہماری طرح تھڑے کی سیاست نہ میڈیا پر کرتے ہیں اور نہ کسی بار یا کیفے میں، ہفتے کے آخری دنوں کو وہ آرام کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ وہاں تو پیٹرول بھی ہفتہ اتوار کے دن مہنگا ہو جاتا ہے۔ ہم مسلسل مہنگائی کا رونا روتے، صبح دفتر کوئی دس بجے پہنچتا ہے، کوئی بارہ بجے، پوچھنے والا کون ہے۔
اب آیئے ذرا بےنظیر انکم سپورٹ کی تفصیل بی بی شازیہ مری سے پوچھ لیں، یہ بتائیں سپورٹ کی رقم بہت احسن اقدام ہے۔ مگر تفصیل تو بتائیں کہ خاندان اس رقم سے گھر کی روٹی کا انتظام کرتے ہیں کہ کوئی کاروبار، زراعت کہ صحت کے لئےکوئی سہولت؟۔ یہ تو اچھا ہے کہ کسی غریب خاندان کو دوسال تک، اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کیلئے امداد دی جانی چاہئے پھر نئے دیگر خاندان منتخب کر کے، ان کی مالی مدد کی جائے۔ زرعی ضروریات کے علاوہ، خاندانی منصوبہ بندی کیلئے مدد کے علاوہ ہر یونین کونسل میں صحت مراکز کو سپورٹ کیا جائے۔ اب آیئے ایک اور دکھتی رگ کی طرف۔ پچھلے سال کے سیلاب سے بے گھر لوگوں کو واپس ان کے گھر یا رقم جس سے وہ چھت تو ڈال لیں، میں سندھ گئی وہاں اسٹاف نے کہا ’’ہم لوگوں کے گھر بنانے میں مصروف ہیں۔ این آر سی پی نے کہا‘‘ ورلڈ بینک نے فنڈز دیئے ہیں ہم گھر بنا کر دے رہے ہیں۔ اب بڑے غصے میں بلاول میاں بول رہے ہیں کہ بجٹ میں سیلاب زدوں کیلئے کوئی رقم نہیں ہے۔ یہ کیا ماجرا ہے۔
اب ایک اور نازک مگر تکلیف دہ مسئلہ۔ حکومت ہر دفعہ لبیک والوں سے صلح نامہ کرلیتی ہے، ان کو الیکشن میں بھی حصہ لینے دیتی ہے آخر یہ سب کب تک چلے گا۔ یہ فنڈز بھی اور قربانی کی کھالیں بھی جمع کرتے ہیں۔موجودہ سیاسی صورت حال دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ملک بھر میں سیاسی احتجاج کی جگہ تنگ ہوتی جا رہی ہے۔ اس لئے لوگ انڈر گرائونڈ غیر قانونی فضا میں شامل ہو کر دھما چوکڑی مچاتے ہیں، پردہ تب اٹھتا ہے جب نو مئی کا واقعہ ہو جاتاہے، یہی صورتحال گلگت اور قبائلی علاقوں میں درپیش ہے۔ ایک طرف سرائیکی والے، دوسری طرف شمالی علاقہ جات کے لوگ صوبے کا درجہ مانگ رہے ہیں۔ سارے ملک کے لوگ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ان سے معاشی اور معاشرتی تبدیلیوں سے پیدا ہونیوالی ضرورتوں کو کیسے پورا کریں۔
پاکستان میں ہرروز فری اسپیچ والے حسن عسکری کی طرح پکڑے جاتے ہیں۔ ان کے تو ابا آرمی میں تھے دوسال بعد باہر آگئے۔ دیگر لوگوں کو دن رات ہم لاپتہ کہتے ہیں۔ اب تو صحافیوں کی قطار لگی ہے۔ دنیا کے سارے ملک آزادی صحافت کی دہائی دے رہے ہیں۔ ہم کانوں میں تیل ڈالے بیٹھے ہوئے ہیں۔ اب تو طالبان بھی کچھ تبدیلیوں کیلئے تیار ہیں۔ حکومت توجہ دے تو فیس بک پر واہیات بند ہو سکتی ہیں۔تاہم بھڑوں کے چھتے میں کون ہاتھ ڈالے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم:ایک انسان دوست!
Next Article رؤف کلاسراکا کالم:اعتزاز‘ کھوسہ جوڑی۔ اگے خان دی قسمت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 24, 2026

بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک

اپریل 23, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.