Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»شیریں مزاری، کیسے سناؤں درد بھرا افسانہ:کشور ناہید
کالم

شیریں مزاری، کیسے سناؤں درد بھرا افسانہ:کشور ناہید

ایڈیٹرستمبر 14, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرا خیال ہے تم وہی شیریں مزاری ہو جوکہ ہمارے ساتھ 20برس تک سڑکوں پر نا انصافیوں، عورتوں کے ساتھ زیادتیوں اور جمہوری آزادی کے لئے، بھری دوپہروں میں احتجاج کرتی ہوئی چلتی تھیں، اس وقت بھی تم اپنے بالوں کو قوس قزح کے رنگ دے لیتی تھیں، ہم دوستوں کو یقین ہے کہ اس بے عدل معاشرے میں تم کچھ قوانین کو بدل پاؤ گی اور کچھ پر عملدرآمد کے لئے اس سفاک مردانہ بیورو کریسی کو نکیل ڈال سکو گی۔
بھلا میں کیوں تم سے طعنہ زنی سے مکالمہ شروع کررہی ہوں، تمہارے علم میں ہوگا کہ قصور کی زینب کے قاتل کو سزا، سال بھر بعد سنائی گئی اس پر عملدرآمد نہیں ہوا، تمہیں تو معلوم ہوگا کہ صنم تنولی نے ڈپریشن سے تنگ آکر 26سال کی عمر میں خود کشی کرلی، تمہیں یہ بھی معلوم ہوگا کہ دیر اور چترال میں آج کل خودکشیوں کی تعداد میں ہولناک اضافہ ہوا ہے، اس طرح فرزانہ جمالی جیسی لڑکیاں جسمانی ہراسگی سے تنگ آکر، وائس چانسلر اور پروفیسر کے خلاف کورٹ میں چلی گئی ہیں۔
تم نے کبھی غور کیا کہ ان خودکشیوں کے پیچھے محرکات کیا رہےہیں، بے شمار بچیاں اور نوجوان، فیس بک اور سوشل میڈیا کے جنون میں مبتلا ہیں، گھر والے تنگ ہوکر نوٹ کرتے ہیں کہ ہمارے بچے ساری رات فون پر گفتگو کرتے رہتےہیں اور پھر سارا دن سوتے ہیں نوکریاں نہیں ہیں، رشتے نہیں ہیں، کتاب پڑھنے کا شوق نہیں ہے، سوشل میڈیا پر لڑکے لڑکی فلموں والے ڈائیلاگ بولتے، وعدے وعید کرتے، پھرجب لڑکی کی کہیں شادی ہونے کا امکان پیدا ہوتا تو عارضی عاشق اس کو بلیک میل کرتا، یہ کام صرف نوجوان پڑھے لکھے ہی نہیں کرتے، کبھی ٹیلی فون آپریٹر، کہیں دفتروں میں کام کرنے والے ساتھی، غلیظ لطیفے اور باتیں لکھ کر بھیج دیتے ہیں، کبھی کسی دکان دار یا درزی سے زیادہ دفعہ ملاقات ہوجائے، وہ آپ کا نمبر لیکر دو گھڑی کی دلتراشی وہ بھی کرلیتا ہے، سوشل میڈیا نے ہمارے نوجوانوں کو علم دینے کی جگہ بے راہ روی سکھائی ہے۔ایک اور بہت بڑا مسئلہ جو بڑھتا ہی جارہا ہے وہ ہے غیرت کے نام پر قتل، کئی جوڑے، جن کی شادی کو کئی سال بیت گئے اور ان کے بچے بھی ہوگئے ہیں، خوشی سے والدین کو ملنے آتے ہیں اور یہ ماں باپ خود، خاندان کے سامنے غیرت مندی کے دکھاوے کے لئے، ان کو بیدردی سے قتل کرکے خود کو سرخرو سمجھتےہیں، ان کے بارے میں بس ذراسی خبر آتی ہے، معلوم نہیں کیس بھی رجسٹر ہوتا ہے کہ نہیں کہ اسی دن شام کو ایک نئی تہلکہ خیز خبر آجاتی ہے، یہی حال بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کا ہے جو روز بروز بڑھ رہےہیں، جسمانی ہراسگی دفتر میں ہوکہ سڑک پر چلتے ہوئے، ٹیکسی میں یا پھر آپ کو سڑک پرکھڑے دیکھ کر، لڑکے گاڑی میں بیٹھا کر، درندگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، پھراس کے بعد، نئی خبر، دردنا ک واقعہ۔
شیریں! سنا ہے کشمالہ طارق بھی خواتین سے متعلق پوسٹ پر ہیں، کام کیا کررہی ہیں، اس کا پتہ تب چلے جب کوئی رپورٹ منظر عام پر آئے، ان کو اپنی سیاسی وابستگی کے باعث یہ پوسٹ بالکل ایسے ملی تھی جیسے ماروی میمن کو بے نظیر انکم سپورٹ میں عہدہ ملا تھا پھرحکومت بدلی تو ان کو تو ہٹا دیا گیا، باقی رہے نام اللہ کا۔
شیریں! تمہیں یاد ہوگا، آج سے 7سال پہلے اعلان ہوا کہ نیشنل ویمن کمیشن کو ایک علیحدہ وجود دیا جائیگا، اس کی چیئرمین اتنی با اختیار ہوگی کہ کس کو رکھنا ہے کہاں خرچ کرنا ہے (مالی امور کے مطابق) فیصلہ وہ کرسکے گی، اب تک چار چیئرپرسن ویمن کمیشن آچکی ہیں، گزشتہ سات سال سے، بیورو کریسی سروس رولز ہی پاس نہیں کر رہی۔ چیئرپرسن کو چپراسی تک رکھنے کا اختیار نہیں ہے، چیئرپرسن اے جی پی آر کی اجازت سے کوئی مالی بل پاس کروا سکتی ہے، اس لئے پوسٹیں منظور ہونے کے باوجود، کوئی پوسٹنگ بھی نہیں ہورہی، بلکہ لطف کی بات یہ ہے کہ کئی افسر تو یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ویمن کمیشن کی تو ضرورت ہی نہیں ہے۔
شیریں! انسانی حقوق کی وزارت آپ کی ہے، اب بتائو دنیا بھر میں کتنی بے عزتی ہوئی ہے پاکستان کی کہ معیشت کے ایک ماہر کو چند لوگوں کے کہنے پر نکال دیا گیا ہے، اور ان کی حمایت میں دیگر ماہرین معیشت بھی احتجاجاً مستعفی ہوگئےہیں، تمہیں یہ بھی یاد ہوگا کہ 65کی جنگ میں سیسل چوہدری نے بھی ایم ایم عالم کی طرح انڈیا کے طیارے اڑائے تھے، مگر کل اور پرسوں یوم فضائیہ اور یوم دفاع کے موقع پر سیسل چوہدری کا نام ہی نہیں لیا گیا، پاکستان کیا صرف ایک مکتب ِ فکر کے لئے بنایا گیا تھا ۔ کیا عیسائیوں اور دوسرے مکاتب فکر کے لوگوں کا اس میں کوئی حصہ نہیں۔ تمہاری وزارت کو تو اسٹینڈ لینا چاہئے تھا اور کیا لکھوں کہ تم نئی وزیر بنی ہو اور میں تمہیں بھی دکھی کررہی ہوں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمخدوم مظفر ہاشمی اور کلثوم نواز کی وفات:ظہور دھریجہ
Next Article مارکسزم کی پرکھ:جدو جہد/ڈاکٹر لال خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک

اپریل 23, 2026

اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 23, 2026

ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.