Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»چند مفید مشورے ۔۔ کشور ناہید
کالم

چند مفید مشورے ۔۔ کشور ناہید

ایڈیٹراکتوبر 19, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہمارے وزیر اعظم کو تو خوب پتہ ہے کہ 10ڈاوئننگ اسٹریٹ پر برطانیہ کے وزیر اعظم کا گھر ہے، کوئی آئے کوئی جائے، وہ کوئی بھی وزیر اعظم ہو، یہ جگہ وہ ہے جہاں امن کے نام پر معاہدے ہوتے ہیں، استقبالئے بھی دیئے جاتے ہیں، کوئی بھی سیاسی جماعت آئے، یہ کوئی نہیں کہتا، یہ بیچ دو، یہ عیاشی کی جگہ ہے، پی ایم، ہاؤ س عزت کی جگہ ہوتی ہے۔ افتخار کی جگہ ہوتی ہے۔ تمام ملکوں کے سربراہوں سے لیکر وفود تک سے آپ یہیں ملاقات کرتے ہیں، پھر دیکھئے وائٹ ہاؤ س،امریکی صدر کا دفتر ہے۔ اس کا ایک پورشن ایسا ہے جو عوام کے لئے کھولا جاتا ہے، کوئی صدر یہ نہیں کہتا چاہے وہ ٹرمپ ہی کیوں نہ ہو کہ میں یہاں نہیں رہوں گا،یہ سچ ہے کہ آپ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہیں قرضوں کے بوجھ نے ہراساں کیا ہوا ہے۔جس کا برملا اعلان بھی آپ نےکیا ہوا ہے۔ کفایت کے اقدامات بھی اٹھائے ہیں،وہ بھی قابل تعریف ہیں، مگر محترم اور قابل عزت مقامات جیسے گورنر ہاؤ س ہے یہ جگہیں فروخت نہیں کی جاتیں، البتہ یہ جو مری یا ایبٹ آباد وغیرہ میں ریسٹ ہائوسز بنے ہوئے ہیں ان کو بے شک اعلیٰ ہوٹلوں میں بدل دیں، آپ کے پاس جو میوزیم ہیں، انکو بہتر کرنے کے اقدامات اور لوگوں کی دلچسپی کا سامان کریں، اسلام آباد میں لوک ورثہ ثقافتی میوزیم میں جب میں ہر روز اسکولوں ،کالجوں کے طالب علموں کی بسیں آتی دیکھتی ہوں تو فوزیہ اور عکسی مفتی کیلئے دعائیں نکلتی ہیں، جب میں (پی ۔ این ۔سی اے) کی بلڈنگ دیکھتی ہوں تو اسکے ڈیزائن کرنے والے پاشا کے لئے محبت اور بڑھ جاتی ہے۔ مگر اندر جا کر یہ پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ 20برس سے نئی پینٹنگز نہیں خریدی گئیں، سات گیلریاں انتظار کر رہی ہیں کہ انکی دیواریں آراستہ ہوں، پاکستان کی ساری لائبریریاں ،فنڈز نہ ہونے سے خالی الماریاں لئے بیٹھی ہیں،عزیز وزیر اعظم ،اپنے ملک کے کونوں میں بیٹھے ہوئے دہشت گردوں کے سہولتکاروں کو کسی طرح نکال دیں، تو ہمارے ملک میں سیاحت فروغ پائے ’’نیلم ویلی ‘‘اتنی خوبصورت ہے۔ مگر 10سال پہلے جو زلزلہ آیا تھا، اسکی سڑکیں ویسی ہی ٹوٹی پھوٹی ہیں بالکل ناقابل استعمال ہیں، مالم جبہ دنیا بھر میں اسکیننگ کے لئے مشہور ہے۔ مگر مدین سے مالم جبہ تک سڑک کیا کھنڈر ہیں، ہمارے ملک میں اتنے تاریخی قلعے ہیں، جن کی طرف کوئی محکمہ توجہ نہیں کرتا۔ روز مسجد وزیر خان میں نقاشی ہوتی ہے، لوگوں کے ہاتھ میں گاڑی اور موٹر سائیکل کی چابی ہوتی ہے۔ وہ اس سے اپنا نام کھود جاتے ہیں۔ ہندوستان میں کوئی ایسا مقام ہے کہ جہاں صرف ایک پرانا مندر ہے اور سمندر ہے، پورے سال ہر روز بھر بھر کے جہاز آتے ہیں، لوگ سمندر کے کنارے آرام کرتے ہیں۔
مجھے خبر ہے کہ عزیز وزیر اعظم تم سڑک پر ملک کے لئے بھیک مانگنے بھی نکل سکتے ہو اور تم ملک کی تقدیر بدل سکتے ہو، پورے پاکستان میں آرٹ ،موسیقی ، ڈرامے اور سیاحت کے لئے جو ادارے ہیں، وہاں کام کرنے والے لوگ ڈھونڈ کر لگائیں، اتنی ساری باہر کی پڑھی لکھی بچیاں اور بچے، ان سے مشورہ کریں، یہ بیورو کریسی تو بس آنے والے کو مصنوعی سلام کرتی ہے۔ بجائے گورنر ہاؤس کے، آپ ڈی سی اور آئی جی کے بڑے بڑے گھروں میں موجود کئی کنال فالتو زمینیں حاصل کریں، غریبوں کو تو بس پانچ مرلے کا مکان چاہئے۔ یہ ہائوس بلڈنگ کارپوریشن کہ جس کی طرف جاتے ہوئے لوگ ڈرتے ہیں۔ اس کو متحرک کریں، جو اس سے ایک دفعہ قرضہ لیتا ہے وہ بھی مشکلوں سے، اس کی دو نسلیں وہ قرضہ اتارتی ہیں ، یہ جو اسلام آباد میں بظاہر صفائی کی مہم چلائی جا رہی ہے اور بڑے بڑے شادی ہال، ہوٹل اور ریسٹورنٹ گرائے جا رہے ہیں، جب انہیں بنانا شروع کیاگیا تھا تو کیا سی ڈی اے۔ سوئی ہوئی تھی۔ یہ جوکچھ بھی ہورہا ہے وہ آپ کے حساب میں لکھا جائے گا،مجھے تو شفقت محمود کے بیانات پر حیرت ہو رہی ہے۔ وہ تو اچھا بھلا پڑھا لکھا آدمی ہے،اسےسارے ثقافتی اور علمی ادارے مل گئے ہیں وہ بس سیاسی بیان بازی نہ کریں، پڑھے لکھے لوگوں کو نصاب کمیٹیوں میں شامل کرکےانہیں دو مہینے کے لئے کمرے میں بند کر کے نصاب بنوائیں۔ سارے ملک کے دیہاتوں میں رہنے والےمیڑک پاس بچوں کو ہر دیہات کے اسکول میں ملازم رکھیں۔ یوں روزگار بھی مل جائے گا اور گائوں میں ڈھائی کروڑ ان پڑھ بچوں کی ابتدائی تعلیم کا مقصد بھی حاصل ہو جائے گا۔ان ڈھائی کروڑ بچوںکو یونیفارم، کتابیں اور کرسیوںکی فراہمی کے لئے اقوام متحدہ کے اداروں اور کمرشل بنکوں پر لازم کریں کہ وہ فنڈز دیں۔ضروری ہے کہ ملیشیا کی طرح ملک میں لاکھوں مدرسوں اوراسکولوں کوسیدھا سادہ شلوار قمیض اور جدید نصاب دیا جائے ۔ ستر برس کے بعد اور ستر برس گزر سکتے ہیں،انتھک بھٹو صاحب بھی تھے، اور انتھک عمران خان بھی ہیں، تاریخی مقامات کی اپنی میراث ہوتی ہے۔ اس کو قائم رکھیں۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنام میں کیا رکھا ہے ۔۔ رضا علی عابدی
Next Article کراچی اور لاہور کے ”نوید ملک“اوروال سٹریٹ جرنل ۔۔ نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 25, 2026

ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی

اپریل 24, 2026

عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 24, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.