Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»پنجاب»ذوالفقار علی بھٹو اور پنجاب کے وزرائے ا علیٰ ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ
پنجاب

ذوالفقار علی بھٹو اور پنجاب کے وزرائے ا علیٰ ۔۔ لیاقت علی ایڈووکیٹ

ایڈیٹراگست 9, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bhutto poetry article at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

الیکشن 2018 کو ہوئے دو ہفتے بیت چکے ہیں ،تحریک انصاف نے پنجاب میں اپنی پارلیمانی برتری کا دعوی کیا ہے جسے کم و بیش سبھی سیاسی جماعتوں نے بالعموم اور ن لیگ نے بالخصوص تسلیم بھی کر لیا ہے لیکن یہ سب کچھ ہونے کے باوجود تحریک آج کے دن تک پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ نہیں کرسکی۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا شمار پاکستان کے ریاستی ڈھانچے میں انتہائی اہم اور طاقتور عہدوں میں ہوتا ہے اسی بنا پر تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے متعدد رہنما اس عہدے کے حصول کے لئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں ۔ 62 فی صد آبادی کے حامل پاکستان کے وفاق میں شامل سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیر اعلی کا عہدہ ویسے تو ہر سیاسی جماعت کے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے لیکن اُ س سیاسی جماعت کے لئے تو اس کی اہمیت دو چند ہوجاتی ہے جو وفاقی حکومت بنانے جارہی ہو۔ پاکستان میں یہ خیال عام ہے کہ پنجاب میں حکومت بنائے بغیر وفاق میں حکومت بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔
1970 ء کے انتخابات میں بھٹو کی زیر قیادت پیپلز پارٹی کو پنجاب اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہوئی تھی۔ بنگلہ دیش کے قیام کے بعد پیپلز پارٹی کو اقتدار ملتے ہی پنجاب کی وزارت اعلی کے لئے تگ و دو شروع ہوگئی تھی۔ پیپلز پارٹی کے تین رہنما پنجاب پیپلزپارٹی کے صدر شیخ رشید اور بھٹو کے جانشین غلام مصطفے کھر اور مساوات کے ایڈیٹر حنیف رامے یہ عہدہ حاصل کرنے کے خواہش مندتھے۔ پیپلز پارٹی کے بانی رکن اسلم گورداسپوری اپنی خود نوشت میں لکھتے ہیں کہ ’ہما را خیال تھا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی جو بھی حکومت بنائے گی وہ اکثریت کی رائے سے بنائے گی اور اس معاملے میں کسی طرف داری اور دوست نوازی کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا مگر اس مسئلے میں ہر بات ہماری توقع کے برعکس سننے میں آنے لگی۔پنجاب کے وزیر اعلی کے بارے میں کسی میرٹ اور ڈی میرٹ کی بجائے یہ کہا جانے لگا کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ غلام مصطفے کھر ہوگا ۔ کھر کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ مقرر کرنے کی مہم چلانے والے انتہائی موقع پرست لوگ تھے۔ جن کا کوئی سیاسی نظریہ نہیں تھا۔ دوسری طرف شیخ محمد رشید نے پنجاب کے تمام منتخب اراکین اسمبلی کو پنجاب پارٹی کے دفتر میں مدعو کیا جن میں حنیف رامے بھی شامل تھے۔ ان اراکین اسمبلی کو شیخ محمد رشید کی وزارت اعلی پر کوئی اعتراض نہیں تھا اور حنیف رامے کی ذات پر بھی کوئی اختلاف نہیں تھا ۔ حنیف رامے بہت دور اندیش انسان تھے انھوں نے جب دیکھا کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین کی اکثریت شیخ رشید کے حق میں ہے تو انھوں نے وقتی طور پر خود امیدوار بننے کا فیصلہ موخر کرکے شیخ رشید اور مصطفے کھر کی اس لڑائی میں ’غیر جانب دار رہنے کا فیصلہ کر لیا۔ مصطفے نے جب دیکھا کہ اراکین اسمبلی میں ان کو حمایت حاصل نہیں ہے تو انھوں نے اسمبلی ممبرز کو یہ کہنا شروع کردیا کہ بھٹو مجھے پنجاب کا وزیر اعلی بنانا چاہتے ہیں جو لوگ میری مخالفت کریں گے انھیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ بھٹو پنجاب میں جاری اس کھینچا تانی سے آگاہ تھے اور چاہتے تھے کہ صوبائی قیادت باہم دست و گریباں رہے تاکہ ان کی فیصلہ کن حیثیت بر قرار رہے۔ صوبوں کی حکومت کی تقسیم اور تشکیل کے معاملے میں بھٹو کے طریقے بادشاہوں سے ملتے جلتے تھے ۔ باد شاہ چونکہ مطلق العنان ہوتا ہے اس کو کسی گروہ یا دھڑے کی پسند اور ناپسند کا خیال رکھنے کی کوئی مجبوری نہیں ہوتی مگر ایک جمہوری لیڈر اپنی پسند ناپسند میں آزا د نہیں ہوتا ۔ بھٹو تھے تو منتخب لیڈر لیکن ان کے طور طریقے باد شاہوں جیسے تھے۔ انھوں نے شیخ رشید اور مصطفے کھر دونوں کو پنجاب کی وزارت اعلی کے عہدے کے لئے نظر انداز کرتے ہوئے ایک ایسے شخص کو وزیر اعلی نامز د کردیا جس کی کسی کو توقع نہیں تھی ۔ یہ شخصیت ملک معراج خالد کی تھی۔بھٹو پنجاب کو اپنی طاقت کا سرچشمہ خیال کرتے تھے اور یہاں وہ کسی ایسی قیادت کو نہیں پنپنے دینا چاہتے تھے جو ان کے لئے چیلنج بن سکے ۔ چنانچہ انھوں نے ملک معراج خالد کو وزیر اعلی بنا کر ملک غلام مصطفے کھر کو پنجاب کا گورنر مقرر کردیا۔ ملک غلام مصطفے کے سامنے ملک معراج خالد دبے دبے رہتے تھے اور صوبے کی قیادت ملک غلام مصطفے کے ہاتھ میں تھی۔ ملک معراج خالد نے دو مئی 1972کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھایا اور صرف ایک سال بعد ہی ان سے استعفی ٰلے کر ملک غلام مصطفے کھر کو پنجاب کا وزیر اعلی ٰبنادیا گیا ۔ ملک غلام مصطفے کھر کو وزیر اعلی ٰبنے ابھی 123 دن ہوئے تھے کہ بھٹو نے انھیں وزارت اعلی کے عہدے سے ہٹا دیا ۔ مصطفے کھر پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے علیحدہ ہونے کے بعد بھٹو کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے ۔ انھوں نے لاہور کے ایک حلقے سے ضمنی الیکشن میں حصہ لیا ۔ پیپلز پارٹی نے اپنے کارکن شیر محمد بھٹی کو ان کے مقابل اپنا امیدوار بنایا ۔ بہت زیادہ کھینچا تانی اور دھاندلی کے الزامات کے شور میں شیر محمد بھٹو کھر کو الیکشن میں شکست دے کر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے تھے۔ مصطفے کھر کے بعد پنجاب کی وزارت اعلی کا قرعہ فال حنیف رامے کے نام نکلا ۔ حنیف رامے دانشور اور مصور تھے ۔ خطاطی ان کی دلچسپی کا خصوصی میدان تھا ۔ وہ بھی بھٹو کے ساتھ زیادہ دیر تک نہ چل سکے اور صرف 122 بعد ہی وہ استعفی دینے پر مجبور ہوگئے تھے۔ بعد ازاں رامے اور کھر دونوں پگارا کی مسلم لیگ میں شامل ہوگئے اور رامے کو پگارا نے پارٹی کا چیف آرگنائزر بنادیا ۔ رامے کے بعد بھٹو ملتان کے پشتینی جاگیردار نواب صادق حسین قریشی کو چیف منسٹر پنجاب مقرر کردیا ۔ نواب قریشی بھٹو کے نامزد کردہ وزرائے اعلی پنجاب میں سب سے زیادہ عرصہ کے لئے وزیر اعلی پنجاب رہے۔ جب 1977 میں انتخابات ہوئے تو نواب صادق حسین قریشی نے اپنے مقابل امیدوار ملک عطاء اللہ کو اغوا کرادیا اور خود بلا مقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔ یہ الیکشن جنھیں قومی اتحاد نے دھاندلی زدہ قرار دیا تھا ، کے نتیجے میں پنجاب کی وزارت اعلی ایک بار پھر نواب صادق قریشی کو ملی اور وہ 5۔ جولائی 1977 کو مارشل لا کے نفاذ تک پنجاب کی وزارت اعلی پر فائز رہے۔ بھٹو نے ساڑھے چار سالہ اقتدار میں چار وزرائے اعلی پنجاب یکے بعد دیگرے تبدیل کئے ۔ پنجاب اسمبلی میں انھیں مکمل اکثریت حاصل تھی ۔عدم اعتماد کا دور دور تک کوئی خطرہ نہیں تھا لیکن اس کے باوجود بھٹو وزیر اعلی کو بدل دیتے تھے اس کی وجہ اس کے سوا اور کیا ہوسکتی ہے کہ انھیں کسی پر اعتما دنہیں تھا اور وہ پنجاب کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلانے پر یقین رکھتے تھے ۔ یہ بھٹو کی اسی پالیسی کا نتیجہ ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی میں قیادت کا فقدان ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمالک کے ہاں عرضی اور دعا: کٹہرا/خالد مسعود خان
Next Article عدلیہ کے خلاف نعرےبازی پر دہشت گردی کا مقدمہ درج
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر

مئی 9, 2026

معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 8, 2026

آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم

مئی 7, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر مئی 9, 2026
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 8, 2026
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.