Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»مسئلہ کشمیر ۔ کمرشل ازم اور شوبز۔۔مملکت اےمملکت/محمود شام
کالم

مسئلہ کشمیر ۔ کمرشل ازم اور شوبز۔۔مملکت اےمملکت/محمود شام

ایڈیٹرستمبر 8, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of mahmood shaam at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج اتوار ہے۔ بہت سے اہم دنوں سے ملا ہوں۔چھ ستمبر پاکستان کی ابتدائی تاریخ کا معرکہ خیز دن۔ جب پوری قوم ایک ہوگئی تھی۔ سب نے کہا کہ 14اگست 1947کو ایک ملک ملا۔ 6ستمبر 1965کو ایک قوم۔ سب کی دُعا یہی رہی ہے کہ جذبۂ ستمبر برقرار رہے۔ ہمارے عام فوجیوں میں تو جذبۂ ستمبر برقرار رہا۔ لیکن طمع پرست حکمرانوں اور طالع آزما جنرلوں سے یہ جذبہ چھین لیا گیا۔ اس لیے پھر 1971میں عظیم المیہ برپا ہوگیا۔ ہم دو لخت ہوگئے۔ محرم الحرام کے الم انگیز دن بھی آگئے ہیں۔ 11ستمبر بھی۔ قائد اعظم کا یوم ارتحال۔ پاکستانی قوم کو اپنے پہلے سال میں ہی اپنے بانی اور بابا سے جدائی کا صدمہ برداشت کرنا پڑا۔
غریب و سادہ و رنگیں ہے داستانِ حرم
نہایت اس کی حسینؓ ابتدا ہے اسماعیلؑ


یہ المیے۔ یہ معرکے ایک قوم کو متحرک اور فعال رکھ سکتے ہیں۔ اگر حقائق سے آگاہ رہا جائے۔ قوم کو جذباتی بیانات اور جوشیلے نعروں میں نہ الجھایا جائے۔ جذبات ایک جھاگ کی طرح ہوتے ہیں۔ وقت گزر جائے تو وہ بیٹھ جاتے ہیں۔ صرف نشان رہ جاتے ہیں۔ جو المیوں کی یاد دلاتے ہیں۔ لیکن معرکوں میں کودنے کی ہمّت نہیں دلاتے۔ آج کا دن اپنوں سے ملنے کا دن ہے۔ آئندہ نسلوں کی بات سننے کے لیے چند لمحے۔ ہم تو اپنی عمر گزار چکے۔ اب اس حسین۔ وسیع و عریض مملکت۔اللہ تعالیٰ کی ہر نعمت رکھنے والے ملک میں ہمارے بیٹوں بیٹیوں۔ پوتوں پوتیوں ۔نواسوں نواسیوں کو رہتا ہے۔ ان کی آنکھوں میں جھانکیے۔ ان کے ذہن کی وادی میں گھومیے۔ وہاں ہمارے وطن کا مستقبل پرورش پارہا ہے۔ مجھے تو بہت امید بلکہ یقین ہے کہ اس خطّے کا مستقبل بہت تابناک ہے۔ یہ پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کے پی کے اور سندھ کے ساحلی علاقے صرف جنوبی ایشیا کے لیے ہی نہیں۔ پوری دنیا کی توانائی کا مرکز ہوں گے۔ متبادل توانائی بھی یہاں ہے۔ اور روایتی توانائی بھی۔ وہ ذہنی توانائی بھی جس سے ہمیں 1979سے محروم کردیا گیا۔ ہمیں جذباتی داستانوں میں مبتلا کرکے حقائق اور آگے بڑھتی دنیا سے دور کردیا گیا۔ ہم بیسویں صدی سے بارہویں تیرہویں صدی میں پہنچادیے گئے۔ حکمران اور اکثر مذہبی سیاسی جماعتیں بہت خوش تھیں۔ اپنے اس کارنامے پر لیکن ہمارے ذہن یرغمال بن گئے۔ ہم دوسروں کی آنکھوں سے دیکھنے لگے۔ ہم کرائے کے ٹیکنو کریٹ بن گئے۔ دوسروں کی جنگوں میں بطور ہتھیار استعمال ہونے لگے۔کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ وہ کہانیاں لکھوں۔ ملک سے بے وفائی کی۔ اپنوں سے بے اعتنائی کی ۔ کئی ڈراموں کا عینی شاہد ہوں۔ تاریخ میرے سامنے بگڑتی رہی ہے۔ جغرافیہ کے پر میرے سامنے کُترے جاتے رہے ہیں۔ الفاظ کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں۔ معانی کو زنجیریں پہنائی گئیں۔ ذہنوں کو قید تنہائی میں رکھا گیا۔ کتنے روشن دماغ تھے۔ بہترین صلاحیتیں اور قابل رشک استعداد کے حامل۔ مگر ہم نے انہیں مختلف الزامات عائد کرکے القاب عطا کرکے ضائع کردیا گیا۔ کبھی آپ نے غور کیا کہ ملک میں اتنی نئی یونیورسٹیاں نئے دینی مدارس قائم کئے گئے ہیں۔


ان سے فارغ التحصیل ہوکر سینکڑوں ہزاروں عملی زندگی میں داخل ہورہے ہیں۔ لیکن معاشرے پر ان کا کوئی اثر نافذ نہیں ہوتا۔ وہ پارلیمنٹ تک نہیں پہنچتے۔ کسی دوسرے ملک میں جائیں تو وہ ان کی صلاحیتوں اور اہلیت سے فائدہ اٹھاکر معاشرے میں انقلاب لے آتے ہیں۔ لیکن اپنے ملک میں وہ کسی کام نہیں آتے۔ بہت سے اقتصادی ماہرین ہیں۔ جو ویت نام ۔ مصر۔ سوڈانی۔ تھائی لینڈ۔ سویڈن۔ پسماندہ اور ترقی یافتہ دونوں ملکوں میں معاشی ترقی لے کر آتے ہیں۔
اپنے وطن میں انہیں غیر منتخب کہہ کر راندۂ درگاہ کردیا جاتا ہے۔ یعنی ملکی معاشی ترقی۔ اپنے وسائل پر انحصار ۔ اقتصادی نقطۂ نظر۔ کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔ جاگیردار۔ وڈیرے۔ نو دو لتیے۔ ان کا ساتھ دینے والے مذہبی ٹھکیدار ہی ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ صوبائی اسمبلیاں۔ قومی اسمبلی۔ سینیٹ۔ وفاقی صوبائی قلمدان ان کی تحویل میں ہیں۔ ملک چار دہائیوں سے سماجی۔ اقتصادی۔ سیاسی۔ تہذیبی۔ ثقافتی تنزل کی نذر ہورہا ہے۔ پستیوں میں گرتا جارہا ہے۔ پہلے ہمارا دفاعی بجٹ سب سے زیادہ حصّہ لے جاتا تھا۔ اب کئی دہائیوں سے قرضوں کی ادائیگی حاوی ہوگئی ہے۔ میں۔ آپ۔ اور ہماری اولادیں جو بھی دن رات محنت کررہی ہیں صرف پچھلے قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے۔


وہ بھی بروقت ادا نہیں ہوپاتی۔ دفاعی بجٹ میں کٹوتی کرنا پڑتی ہے۔ تعلیم کے لیے مختص رقوم میں کمی کی جاتی ہے۔ معاشرے پر مملکت کے اداروں کی گرفت کمزور ہوتی جارہی ہے۔ یہ رونا تو سب روتے ہیں کہ روایات اقدار معدوم ہورہی ہیں۔ ہم کاروباری نہیں بن رہے ہیں۔ میڈیا۔ ادب۔ سیاست۔ مذہب۔تعلیم۔ رفاہی خدمات سب پر کمرشلزم حاوی ہے۔ کمرشل ازم ہے اور شوبزنس دکھاوے میں جو کامیاب ہے وہ معاشرے میں معزز بھی ہے اور خوشحال بھی۔ لیکن اس کمرشلزم کے آگے بند باندھنے والا بھی کوئی نہیں ہے۔کشمیریوں پر مظالم۔ ان کے بہتے لہو۔ عقوبت خانوں میں ان کی تڑپ پر بھی شوبز مقابلے ہورہے ہیں۔سب ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوششوں میں ہیں۔ آزاد جموں کشمیر کی حکومت کو تسلیم کروانے کا قدم کیوں نہیں اٹھایا جاتا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مسئلہ کشمیر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامام حسین ؓ کے ساتھ کون تھا؟۔۔ذراہٹ کے/یاسر پیر زادہ
Next Article کشمیر کہانی… (24)۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بھارت دہشتگردی کو سیاسی ہتھیار بنا رہا ہے، خطے میں امن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرممکن نہیں: بلاول

جون 2, 2025

پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا: وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر

مئی 12, 2025

وزیراعظم کا امریکی صدر کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیر مقدم

مئی 11, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.