ملتان: معروف ادیب ،شاعراور کئی کتابوں کے مصنف ڈاکٹر مدثر جاوید ملک طویل علالت کے بعد 23 مئی کی شام انتقال کرگئے ، ان کی عمر 53 برس تھی اور طویل عرصہ سے صاحب فراش تھے ۔ مدثر جاوید ملک 30 مارچ 1976 کو ملتان میں پیدا ہوئے ، انہوں نے مسلم ہائی سکول ملتان سے میٹرک کیا اور زکریا یونیورسٹی میں بھی زیر تعلیم رہے مرحوم کی نماز جنازہ آج رات بعدنماز عشاء احاطہ جامع مسجد عائشہ گلی ڈی ایچ او والی کچہری روڈ ملتان ، ان کے گھر کے قریب اداکی گئی۔ نماز جنازہ میں قمر رضا شہزاد ، نوازش علی ندیم ، صابر انصاری ، مامون طاہر رانا ، نور الامین خاکوانی ، سجاد ملک سمیت ادیبوں شاعروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مدثر جاوید ملک کے انتقال پر سیاسی اورسماجی حلقوں نے اظہارتعزیت ، بلندی درجات اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعائیں کی ہیں۔اس موقع پرنامور لکھاری راؤ وحید اسد نے کہا میں ایک جگری دوست سے محروم ہو گیا،ملتان سمیت ملک بھر میں ان کی موت کی خبر دکھ اور صدمے کے ساتھ سنی گئی۔
فیس بک کمینٹ

