ملتان میں آج بھی بادل کھل کر برسے ،کہیں ہلکی تو کہیں موسلا دھار بارش ہوئی ،بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے،نشیبی علاقے زیر آب آ گئے بارش کی وجہ سے ہائی کورٹ چوک،رشید آبادچوک ،عزیز ہوٹل چوک،کلمہ چوک ،اللہ شافی چوک،چوک شاہ عباس ،شاہین مارکیٹ،حسین۔آگاہی سمیت متعدد مقامات پر پانی جمع ہوگیا ،واسا انتظامیہ کے دعوؤں کے باوجود شہر کے اہم مقامات پانی میں ڈوبے رہے، جس سے شہریوں کو آمدورفت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ،بارش کے پانی کی وجہ سے متعدد مقامات پر حادثات بھی رونما ہوئے جن میں کئی افراد زخمی ہوئے۔
بارش کے سبب میپکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے شہر کے اکثر علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہی ،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا حالیہ سلسلہ اکتیس اگست تک ملتان میں رہے گا اس دوران بوندا باندی کے ساتھ ساتھ موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں کافی کمی آئے گی۔سب سے زیادہ بارش چونگی نمبر 9 پر 63 ملی میٹر ،کڑی جمنداں 51 جبکہ پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن پر29 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
فیس بک کمینٹ

