ملتان میں سموگ کی شدت برقرار ،پنجاب کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پرآگیا
پنجاب کے دوسرے شہروں کی طرح ملتان میں بھی سموگ شدت اختیار کرگئی اورایئر کوالٹی انڈیکس 230ریکارڈ کیاگیا۔ملتان دوسرے روز بھی پنجاب کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبرپررہا جس کی وجہ سے سانس کے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔بہت سے لوگ ماسک بھی استعمال کررہے ہیں تاہم شہریوں کی اکثریت بغیر ماسک کے سفر کررہی ہے ۔دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب کے جن 18اضلاع میں 7نومبر سے پرائمری سے 12کلاس تک سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے 17نومبرتک بند کرنے کافیصلہ کیاہے ان میں ملتان ،خانیوال ،وہاڑی ،اورلودھراں بھی شامل ہیں ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سموگ کی شدت آئندہ چند روز بھی برقرار رہے گی ۔
فیس بک کمینٹ