Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز کے بڑے مارجن سے شکست
کھیل

ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز کے بڑے مارجن سے شکست

ایڈیٹرفروری 19, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
multan sultans
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتان : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے ساتویں گروپ میچ میں ملتان سلطانز نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ 52 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ پہلے اوور میں ہی گرگئی جب شان مسعود رومان رئیس کی گیند پر 3 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور رائیلی روسو نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا۔
رائلی روسوو 30 گیندوں پر 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 38 گیندوں پر 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ان کے بعد ڈیوڈ ملر بیٹنگ کے لیے آئے اور صرف 24 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
کیرون پولارڈ 21 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس طرح ملتان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس، کپتان شاداب خان، محمد وسیم جونیئر اور ٹام کرن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ابتدا میں ہی پال اسٹرلنگ کی وکٹ کی صورت میں نقصان برداشت کرنا پڑا جو محمد الیاس کی وکٹ بنے۔
حسن نواز اور راسی وین ڈر ڈوسن کی مدد سے اسکور کو 32 تک پہنچایا لیکن ان کی ایک چھکے اور دو چوکوں سے مزین 21 رنز کی اننگز بھی الیاس کے ہاتھوں اختتام کو پہنچی۔
اس مرحلے پر ڈوسن کا ساتھ دینے گزشتہ میچ کے ہیرو کولن منرو آئے اور دونوں نے 56 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی کوشش کی لیکن اس اسامہ میر نے 31 رنز بنانے والے منرو کو آؤٹ کر کے اس خطرناک ہوتی شراکت کا خاتمہ کردیا۔
ابھی یونائیٹڈ کی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اسامہ نے اپنی ٹیم کو ایک اور اہم کامیابی دلاتے ہوئے اسی اوور میں یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی بھی قیمتی وکٹ حاصل کر لی۔
اعظم خان نے 14 گیندوں پر 16 رنز کی اننگز کھیلی لیکن عباس آفریدی نے انہیں چلتا کر کے اپنی ٹیم کو پانچویں کامیابی دلائی۔
اس موقع پر یونائیٹڈ کی امیدوں کا محور جنوبی افریقہ کے وین ڈر ڈوسن تھے لیکن عباس آفریدی نے ان کی 56 رنز کی اننگز کا خاتمہ کر کے اپنی ٹیم کی جیت کی امیدوں کو روشن کردیا۔اس کے بعد یونائیٹڈ کا کوئی بھی کھلاڑی سلطانز کے فاسٹ باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکا اور پوری ٹیم صرف 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یونائیٹڈ نے آخری پانچ وکٹیں صرف پانچ رنز کے اضافے سے گنوائیں۔
اس میچ میں 52 رنز سے کامیابی کی بدولت سلطانز نے دو قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ریٹ کو بھی مزید بہتر کر لیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے صرف 22 رنز کے عوض چار وکٹیں لیں جبکہ محمد الیاس، احسان اللہ اور اسامہ میر نے بھی دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔
عباس آفریدی کو چار وکٹوں کی عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی ایس ایل 8 ملتان سلطانز
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleالیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کیلئے صدر کی مشاورت کی دعوت کو مسترد کردیا
Next Article کراچی کنگز کی پہلی فتح، لاہور قلندرز کو یکطرفہ مقابلے میں 67رنز سے شکست
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ایس ایل میں ’ سلطان کی واپسی ‘ : سیالکوٹ کی ٹیم نے اپنا نام ملتان سلطانز رکھ لیا

مارچ 3, 2026

علی ترین پھر پی ایس ایل کے لیے ملتان سلطانز خریدنے کے خواہشمند ، بولی میں شامل ہونے کا فیصلہ

جنوری 30, 2026

علی ترین نے ملتان سلطانز کی ملکیت چھوڑنے کا اعلان کردیا

نومبر 25, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.