Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • Revisiones de Casinos: La Clave para Jugar con Seguridad
  • Karaoke Team slot machine enjoy totally free demo video game casino pandas run on the web
  • Ideas on how best slot apps to Deposit & Withdraw Financing So you can Wager Online
  • Jurassic months slot machine james dean online information and facts
  • Avi Hotel & Local casino inside Laughlin, Nevada Your best vacation to the Tx River! Play, casino grey eagle casino win, dine, and stay to possess a memorable experience
  • Forest Jim El Dorado Position Remark, Incentives and 100 percent la playa $1 deposit free Enjoy 96 30percent RTP
  • Best on-line casino no-deposit bonus rules 50 free spins versailles gold 2026
  • Gamble 50 free spins on mayan princess no deposit Now!
  • Mobile casino ladbrokes online Harbors 2026 Have fun with the Greatest Cellular Slot Games On the web
  • Jingle choosing the best online casinos in nz Jackpots Slot No-deposit Added bonus: 20 Free Potato chips!
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»’’کتاب کائنات کا سفر نامہ‘‘۔۔ہزار داستان/مستنصر حسین تارڑ
کالم

’’کتاب کائنات کا سفر نامہ‘‘۔۔ہزار داستان/مستنصر حسین تارڑ

ایڈیٹرمئی 8, 20198 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mustansar hussain tararr columns at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم میں سے وہ لوگ جو تاریخ کی گتھیاں سلجھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں یقیناً ولیم ڈیل رمپل کے نام سے واقف ہوں گے۔ اس نے اپنی پہلی کتاب ’’ذی ناڈو کی تلاش میں‘‘ صرف بائیس برس کی عمر میں تحریر کی اور پوری دنیا میں ایک سفرنامہ نگار اور تاریخ دان کے طور پر متعارف ہو گیا۔ یہاں تک کہ لنڈن کے ٹائمز نے اس کی توصیف میں لکھا کہ اتنی کم عمری میں اتنی بڑی کتاب لکھنا کچھ معیوب سا لگتا ہے۔ ذی ناڈو دراصل قبلائی خان کا وہ شاندار دارالسلطنت تھا جس کے محلات اور پر شکوہ عمارتوں کی دھوم پوری دنیا میں تھی۔ ڈیل رمپل اس کھوئے ہوئے شہر کے کھنڈروں کی تلاش میں نکلا تھا۔ ازاں بعد اس کی توجہ زیادہ تر مغلوں کی تاریخ پر مرکوز ہو گئی اور اس نے ’’دِلّی جنات کا شہر‘‘ ’’وہائٹ مغل‘‘ اور ’’ریٹرن آف اے کنگ‘‘ کے علاوہ بہادر شاہ ظفر کے بارے میں ’’آخری شہنشاہ‘‘ کے نام سے نہایت دلچسپ اور تحقیقی کتب تحریر کیں۔ اس کا کہنا ہے کہ مغلوں کے عہد کے ساتھ تاریخ دانوں نے انصاف نہیں کیا اور وہ کئی جلدوں پر محیط مغلوں کی تاریخ کے بارے میں ایک تحقیقی تاریخ قلمبند کرنا چاہتا ہے۔ ڈیل رمپل میرا پسندیدہ ترین مصنف ہے اور یہ ممکن ہی نہیں کہ وہ کہیں ایک سطر بھی لکھے اور میں اسے ایک وارفتگی کے ساتھ نہ پڑھوں۔ ڈیل رمپل لاہور میں آیا تھا لیکن حسب معمول اسے یہاں کے متمول مجلسی دانشوروں نے گھیرے میں لے لیا اور ہم جیسے معمولی لوگ اس تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔ وہ زیادہ تر دلی میں ہی قیام پذیر ہوتا ہے۔ پچھلے دنوں اس کی ایک تصویری کتاب ’’تاریخ دان کی آنکھ سے‘‘ منظر عام پر آئی جس میں اس کی کیمرے سے نہیں بلکہ موبائل فون سے کھینچی ہوئی حیرت انگریز تصویریں شامل ہیں۔ مجھے ایک مرتبہ پھر اپنی کم علمی پر شدید ندامت ہوئی کہ دنیا تو دور کی بات ہے میں تو ہندوستان بھر میں پھیلی ہوئی مسلم عمارتوں کے وجود سے بھی واقف نہیں۔ مثلاً اس مجموعے میں دکن کے پرانے دارالخلافہ بدر میں واقع پر نقش و نگار اور دل پذیر خطاطی سے مزین مقابر اور مساجد کی حیرت انگیز تصویریں ہیں اور میں تو آج تک اس علاقے بِدر کے نام سے بھی آگاہ نہ تھا۔ بِدر باہمنی سلطانوں کی مملکت کا مرکز تھا جن کا عہد چودھویں اور پندرہویں صدی پر محیط ہے۔ یہ علاقہ حیدر آباد کے شمال میں تین گھنٹے کی دشوار مسافت پر واقع ہے اور آج گمنامی کی دُھول میں گم ہے۔ ڈیل رمپل کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی عمارتیں حیران کن حد تک ایران کے شہراصفہان سے مماثلت رکھتی ہیں۔ بدر آس پاس کی ہندو ریاستوں کے درمیان ایک ایرانی پھول کی مانند کھلا ہوا تھا۔ آج بھی وہاں کی خواتین کا لباس ایرانی طرز کا ہے۔ بدر کے ایک مقبرے پر جو نقاشی اور خاص طور پر خطاطی کی تزئین ہے وہ بے مثال ہے۔ اس تصویری تاریخ میں کشمیر،ایبٹ آباد، چترال، ہنزہ اور سکردو کے نہایت دل کش نقش بھی دل کو خوشی سے ہمکنار کرتے ہیں۔ تاریخ کے حوالے سے ہی ایک اور اہم اور بہت ضخیم کتاب ’’دے سِلک روڈز‘‘ کے نام سے شائع ہوئی ہے جس کے مصنف پیٹر فرانکوپین ہیں۔ یہ عہد قدیم کے ان اہم تجارتی راستوں اور شاہراہوں کے بارے میں ہے جن پر ان زمانوں کا معاشی نظام قائم تھا اور قابل فہم طور پر یہ سب شاہراہیں مشرق کے ملکوں میں سے مغرب کی جانب رُخ کرتی ہیں۔ ہم ایک عرصہ تک شاہراہ قراقرم کو سلک روڈ یا شاہراہ ریشم کے نام سے پکارتے رہے حالانکہ شی آن چین سے شروع ہونے والی یہ شاہراہ کہیں بھی ہمارے خطوں میں داخل نہ ہوتی تھی۔ بالا ہی بالا افغانستان اور سنٹرل ایشیا کی جانب چلی جاتی تھی۔ ’’دے سلک روڈز‘‘ اگر آپ کے پاس وافر وقت ہے تو اس کا مطالعہ بہت سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔ میں اس کتاب تک بھی ڈل رمپل کے راستے پہنچا کہ اس نے کہیں اس کا تذکرہ کیا کہ یہ ایک نڈر اور شاندار تاریخ ہے جو ایک بہت بڑے کینوس پر تحریر کی گئی ہے۔ میں ایک نہایت مختصر اقتباس پیش کرتا ہوں جو اس عہد کے مسلمانوں کی زندگی کی تصویر کشی کرتا ہے۔ ایک عیسائی راہب مسلمانوں کے علاقے میں چند روز بسر کر کے واپس آتا ہے اور بیان کرتا ہے کہ یہ لوگ تمام مذاہب کی عزت کرتے ہیں۔ اقلیتوں کے ساتھ ان کا سلوک مثالی ہے۔ دن کے وقت پاکیزہ زندگی بسر کرتے ہیں اور راتوں کو عبادت کرتے ہیں اور میدان جنگ میں شیروں کی مانند لڑتے ہیں۔ ’’دے سلک روڈز‘‘ میں کولمبس اور واسکو ڈی گاما کے بے مثال کارناموں کا بھی تذکرہ ہے اور وہ کولمبس کے کسی خط کا حوالہ دیتا ہے کہ…ان نودریافت جزائر کے لوگ بہت طاقتور اور جری ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ انہیں اپنی فوج میں بھرتی کر کے مسلمانوں کے خلاف لڑانا چاہیے۔ اسی طرح واسکو ڈی گاما نے آغاز میں یہ رپورٹ کی ’’ہندوستان میں نہایت شاندار کلیساہیں۔ بہت دولت مند ہیں اور ان میں عیسائی عبادت کرتے ہیں‘‘ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ اس نے ہندوؤں کے مندر دیکھے تھے جنہیں وہ چرچ سمجھ بیٹھا تھا۔ جے ایم کوئٹ ذی کو 2003ء میں ادب کا نوبل انعام عطا کیا گیا تھا۔ میں اس کے دو ناولوں کا بے حد مداح ہوں۔ ’’ڈِس گریس‘‘ اور ’’ڈینگ فار دے باربیرینز‘‘ پچھلے دنوں میں نے اس کا ایک پرانا ناول ’’سلومین‘‘ پڑھا تو مزید مداح ہو گیا۔ یہ ایک ایسا ناول ہے جس کی ایک سطر بھی آپ نہیں چھوڑنا چاہتے۔ ایک ساٹھ برس کا سڑیل مزاج شخص پال ریمنٹ سائیکل پر جا رہا ہے کہ ایک نوجوان ڈرائیور اسے یوں اچھال دیتا ہے کہ وہ ہوا میں اڑتا فٹ پاتھ پر جا گرتا ہے۔ اس حادثے کی وجہ سے وہ ایک ٹانگ سے محروم ہو جاتا ہے اور اپنی نرس مریجانا کے عشق میں مبتلا ہو کر خوار ہوتا ہے بس اتنی سی کہانی ہے جسے کوئٹ ذی کے قلم نے شاہکار بنا دیا ہے۔ ان ناولوں کے علاوہ مجھے فریڈرک بیک مین کا ’’بیئر ٹاؤن‘‘ اور ہالہ البدری کا ’’اے سرٹین وومین‘‘ پڑھنے کا بھی اتفاق ہوا اور میں اسے ایک حسین اتفاق کہنے سے اجتناب کرتا ہوں۔ اب میں اردو کی جانب آتا ہوں لیکن ان کتب کے بارے میں تفصیل سے لکھنے کی گنجائش اس کالم میں کم رہ گئی ہے۔ ایک اور کتابی کالم لکھنے کی سکت نہ مجھ میں ہے اور نہ ہی پڑھنے کی ہمت آپ میں ہے تو صرف ایک فہرست درج کر دیتا ہوں…ڈاکٹر محمد اویس قرنی جنہوں نے کرشن چندر کے فن اور شخصیت کے بارے میں ایک اہم دستاویز ترتیب دی۔ ان کی کہانیوں کا مجموعہ ’’اگلی بار‘‘ بھی اہم ہے۔ حسین مجروح کے تناور مجرد اشعار کا مجموعہ ’’اشعار‘‘ و لذت وصل خوب ہے لیکن۔ پہلے بوسے کی سنسنی توبہ…’’اجالوں کے سفیر‘‘ معذوری سے متعلق انٹرویوز اور مضامین پر مبنی ایک اہم کتاب جس میں تہمینہ صابر کا مضمون نہایت شاندار ہے۔ ساجد سومرو کی ’’کہانی سانس لیتی ہے‘‘ شجاع شاذ کا شعری مجموعہ ’’محبت بدلتی رہتی ہے ‘‘ مجھے یہ غم نہیں کوئی نہیں ہے میرے ساتھ مجھے یہ غم ہے محبت بدلتی رہتی ہے مسعود منور کا مجموعہ ’’ہُو‘‘ عذاب توںبچ، ثواب توں بچ، جے بچ سکیں تے حساب توں بچ۔ صادق محمود مرزا کا سفر نامہ ’’دنیا رنگ رنگیلی‘‘ قیصر عباس صابر کے سفر نامے ’’سفر کیلاش کے‘‘ اور ’’داستان دیوسائی‘‘ نوید الٰہی کے تراجم ’’ووئی دے پوئٹس‘‘ سید کاشف رضا کا ناول جس کی توصیف محمد حنیف نے بھی بہت کی ’’چار درویش اور ایک کچھوا‘‘ علاوہ ازیں ہندوستان سے شین کاف نظام کا ادبی جریدہ ’’استفسار‘‘ اس کے سوا پاکستانی ادبی جرائد میں سے ’’پیلوں‘‘ ’’تخلیق‘‘ ’’الحمرا‘‘ اور ’’استعارہ‘‘ کے نئے شمارے منظر عام پر آئے۔
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایم ایم روڈ کی مبارک اور مٹھائی۔۔رؤف کلاسرا
Next Article حمیرا ارشد کو طلب کرنے والے افسر کی نئی واردات۔۔خاور نعیم ہاشمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Revisiones de Casinos: La Clave para Jugar con Seguridad

مئی 20, 2026

Karaoke Team slot machine enjoy totally free demo video game casino pandas run on the web

مئی 20, 2026

Ideas on how best slot apps to Deposit & Withdraw Financing So you can Wager Online

مئی 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • Revisiones de Casinos: La Clave para Jugar con Seguridad مئی 20, 2026
  • Karaoke Team slot machine enjoy totally free demo video game casino pandas run on the web مئی 20, 2026
  • Ideas on how best slot apps to Deposit & Withdraw Financing So you can Wager Online مئی 20, 2026
  • Jurassic months slot machine james dean online information and facts مئی 20, 2026
  • Avi Hotel & Local casino inside Laughlin, Nevada Your best vacation to the Tx River! Play, casino grey eagle casino win, dine, and stay to possess a memorable experience مئی 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.