اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے زبردستی کے رشتہ میں ہونے کے باجود بھی سابقہ شوہر سے طلاق کا مطالبہ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
نادیہ خان نے دو بار شادی کی ہے اور ان کی پہلی شادی سے دو بچے ہیں۔ ایک انٹرویو کہ دوران انہوں نے بتایا کہ اِن کی پہلی شادی محبت کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل انکے سابقہ شوہر نے انہیں دوسری ملاقات میں ہی پرپوز کردیا اور کچھ ہی عرصے میں دونوں کی شادی ہوگئی۔
نادیہ خان کی دوسری شادی پر شدید ردِعمل کیوں آیا ؟
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ جلد بازی کا فیصلہ ان کے لیے کوئی خوشگوار تجربہ ثابت نہیں ہوا اور وہ ان وہ اس وقت کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتیں۔
انہوں نے شیئر کیا کہ ’وہ شادی ہونے کے بعد پہلے 10 منٹ میں ہی سمجھ گئی تھیں کہ شادی ایک غلط فیصلہ تھا جو انہوں نے جلد بازی میں کرلیا ہے لیکن ایک بہت ہی سخت گھرانے سے تعلق ہونے کہ وجہ سے ان کے ذہن میں یہ بات تھی کہ انہیں کسی نہ کسی طرح اس رشتے کو چلانا ہے‘۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’وہ 10 سال تک اس رشتے میں تھیں اور انہوں نے اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی‘۔
نادیہ نے کہا کہ ’انہوں نے اپنے والدین کو یہ بھی نہیں بتایا کہ اُن پر کیا گزرتی ہے کیونکہ وہ اس رشتے کو ختم نہیں کرسکتی تھیں،جب 10 سال بعد انہوں نے اپنے والد کو یہ سب بتایا تو انہوں نے نادیہ کا ساتھ دیا اور انہیں اگلی ہی فلائٹ سے اپنے پاس بلوالیا‘۔
نادیہ خان کی ٖفیصل سے شادی سے قبل 2 دلچسپ شرائط کیا تھیں؟
نادیہ کی آنکھوں میں یہ بتاتے ہوئے آنسو تھے کہ جب میں واپس اپنے میکے لوٹیں تو انکے والد صاحب نے ان سے کہا کہ ہمارے گھر کے دروازے تمہارے لیے ہمیشہ کُھلے ہیں،تم نے اتنا عرصہ یہ سب کیوں برداشت کیا؟‘
یاد رہے کہ نادیہ کے دوسرے شوہر فیصل ممتاز راؤ ہیں جنہوں نے پاکستان فورس میں کئی سال بطور فائٹر پائلٹ اپنے خدمات انجام دیں ہیں۔
2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد نادیہ اور فیصل نے ایک بچہ بھی گود لیا جس کا نام ‘کیان‘ ہے اور نادیہ اسے پیار سے کینو پُکارتی ہیں۔
نادیہ خان ایک بہت کامیاب میزبان اور اداکارہ ہیں۔ایک دور میں نادیہ کو مارننگ شوز کی کوئین بی کہا جاتا تھا اور ان کی بدولت پاکستان میں مارننگ شوز میں نئے رجحانات لائے گئے۔
نادیہ خان بھی آج کل اداکاری کی طرف مائل ہو گئی ہیں اور وہ گزشتہ کچھ عرصے سے مزید ڈراموں میں کام کر رہی ہیں۔ نادیہ اب بھی میزبانی کو ترجیح دیتی ہیں۔ ان کا ایک یوٹیوب چینل بھی ہے اور وہ اپنی ذاتی زندگی کو وی لاگ میں قید کرکے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔
(بشکریہ:ہنگامہ ایکسپریس)
فیس بک کمینٹ