ملتان : قندیل بلوچ قتل کیس میں ایک اور اہم موڑ آگیا ، ماڈل گرل کے والدین نے مرکزی ملزم وسیم کو معاف کرنے کےلئے بیان حلفی عدالت میں جمع کرادیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس سے شہرت پانے والی ملتان کی ماڈل گرل قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016ء کی شب ان کے بھائی وسیم نے اپنے کزن حق نواز کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا۔قتل کا مقدمہ قندیل کے والد عظیم کی مدعیت میں تھانہ مظفر آباد میں درج کیا گیا تھا جس پر آج قندیل کے والد نے اپنے بیٹے کو قتل کے مقدمہ میں معاف کرنے کا بیان حلفی جمع کروا دیا ہے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ ایڈیشنل سیشن جج سردار اقبال ڈوگر نے ملزم کی درخواست بعد از گرفتاری پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم وسیم کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔
فیس بک کمینٹ