لاہور:پنجاب میں آٹھ ماہ کے دوران تیسرا آئی جی تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ آئی جی پنجاب امجد سلیمی کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس امجد سلیمی کی جگہ پولیس سروس گریڈ 22 کے کیپٹن (ر) عارف نواز کو بحیثیت آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے، عارف نواز سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن تعینات تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کیپٹن (ر) عارف نواز کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جب کہ امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امجد سلیمی کو اکتوبر 2018 میں آئی جی پنجاب تعینات کیاگیا تھا، اس سے قبل وہ آئی جی سندھ بھی رہ چکے ہیں۔ امجد سلیمی سے قبل آئی جی پنجاب طاہر نواز خان کو بھی تبدیل کیا جا چکا ہے۔
فیس بک کمینٹ