Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی 
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»بھارتی یوم جمہوریہ پر گلوکار عدنان سمیع خان کے لئے پدما شری ایوارڈ کا اعلان
اہم خبریں

بھارتی یوم جمہوریہ پر گلوکار عدنان سمیع خان کے لئے پدما شری ایوارڈ کا اعلان

ایڈیٹرجنوری 26, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
adnan samee
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نئی دہلی : ہندوستان کے 71ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر انڈین حکومت کی جانب 141 افراد کو ان کی مختلف شعبوں میں خدمات کے صلے میں پدما شری ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔پاکستانی نژاد گلوکار اور سنہ 2016 میں انڈین شہریت حاصل کرنے والے عدنان سمیع خان بھی ان افراد میں شامل تھے جنھیں انڈیا کے صدر رام ناتھ کووند کی طرف سے اس ایوارڈ سے نوازا گیا جس پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھا گیا۔
کچھ صارفین نے عدنان سمیع کو مبارکباد پیش کی جبکہ بعض نے اس پر اعتراض کیا۔
پدما شری ایوارڈ سے نوازے جانے پر عدنان سمیع نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’کسی فنکار کے لیے سب سے عظیم لمحہ وہ ہوتا ہے جب اس کی حکومت کی جانب سے اسے سراہا جاتا ہے۔ انڈیا کی حکومت کی طرف سے پدما شری کے اعزاز پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ موسیقی کا سفر 34 سال کا رہا ہے۔‘
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عدنان سمیع کے والد ارشد سمیع خان اپنی زندگی میں پاکستان کی فضائیہ اور دفتر خارجہ سے منسلک رہے تھے۔ انھیں پاکستانی حکومت نے سنہ 2012 میں ملک کے سویلین اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔
سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے اس موضوع پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
چند انڈین صارفین کا خیال ہے کہ عدنان سمیع کو یہ اعزاز نہیں ملنا چاہیے تھا کیونکہ ان کے والد پاکستان کی فضائی فوج کے پائلٹ رہ چکے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا ’ارشد سمیع خان 1965 کی جنگ میں پاکستان کے ہیرو تھے، جنھوں نے کئی انڈین طیارے مار گرائے۔ اب ان کے بیٹے عدنان سمیع کو نریندر مودی نے پدما شری سے نوازا ہے۔ آپ کو بہت مبارک ہو سر۔‘
سری واتسا نامی صارف نے لکھا کہ: ’عدنان سمیع، کنگنا، ایکتا کپور، کرن جوہر کو پدما ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔۔۔ جبکہ دلی کی جانب سے جنوبی انڈیا میں ثقافت اور موسیقی کے ناموں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔‘
صارف زینب سکندر نے ٹویٹ کیا کہ ’کیا عدنان سمیع کو صرف اس لیے پدما شری دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ کر انڈین بن گئے؟‘
تاہم ایک صارف نے جواب میں لکھا کہ ’عدنان سمیع نے خود کو انڈین شہری ثابت کیا ہے۔ وہ پدما شری ایوارڈ کے مستحق ہیں۔ اسے متنازع نہ بنایا جائے۔‘
کمار نامی صارف نے لکھا کہ: ’ایوارڈ آپ کی کارکردگی پر دیا جاتا ہے، نہ کہ خاندان کی بنیاد پر۔‘
بالی وڈ سے منسلک کئی اداکار، ہدایتکار اور گلوکار ماضی میں پدما شری ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔
اس برس بالی وڈ کی جن نمایاں شخصیات کو اس اعزاز سے نوازا گیا، ان میں ہدایتکار کرن جوہر، اداکارہ کنگنا رناوت اور ٹی وی پروڈیوسر ایکتا کپور شامل ہیں۔کرن جوہر نے پدما شری ایوارڈ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا کہ ’میرے والد اگر یہاں ہوتے تو مجھ پر بہت فخر کرتے۔ میری خواہش ہے کہ کاش ہم اس لمحے کو ایک ساتھ منا پاتے۔‘
اس کے علاوہ بھجن گانے والے گلوکار منا ماسٹر کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
اس موقع پر انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں 90 منٹ کی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جہاں برازیل کے صدر جیئر بولسونارو مہمان خصوصی ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ایک پیغام میں شہریوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ایوارڈ‌ عدنان سمیع خان گلوکار یوم جمہوریہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا تجزیہ : پاکستان کے بے لوث دوست
Next Article پنجاب میں اختلافات: شاہ محمود اور عامر ڈوگر کے خلاف عمران خان کو شکایات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نام ور گلوکار شوکت علی کی آج پانچویں برسی ہے

اپریل 2, 2026

عطا ء الحق قاسمی کا کالم : ایوارڈز کا جنازہ!

اگست 18, 2024

گلوکارنعیم الحسن ببلو کی دوسری برسی 6جون کو منائی جائے گی

جون 6, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • باسٹھ برس کی معذرت  : مبارک باد تو بنتی ہے : رضی الدین رضی کی جیون کہانی  مئی 9, 2026
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر مئی 9, 2026
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 8, 2026
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.