اہم خبریں

آگرہ میں تاج محل کا مینار زمین پر آگرا

آگرہ : بھارتی شہر آگرہ میں تیز ہواؤں اور بارشوں کے باعث تاج محل کو نقصان پہنچا اور مرکزی دروازے کے ساتھ لگا مینار گر گیا۔بھارت کے نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ آگرہ میں 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث تاج محل کے دروازہ روزہ پر لگا ہوا 12 فٹ لمبا مینار زمین پر آن گرا اور کئی حصوں میں تقسیم ہوگیا۔خیال رہے کہ تاج محل کو ‘محبت کی علامت’ بھی کہا جاتا ہے جو مغل بادشاہ شاہجہاں نے اپنی بیگم ممتاز کی یاد میں تعمیر کرایا تھا۔دوسری جانب تاج محل کی ملکیت کے حوالے سے بھی تنازع چل رہا اور مشہور ثقافتی ورثہ کو دیکھنے والی آرکیولوجیکل سوسائٹی آف انڈیا ( اے ایس آئی ) نے وفاق بورڈ کی جانب تاج محل کو اپنی ملکیت قرار دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے اتر پردیش کے سنی وقف بورڈ سے کہا تھا کہ وہ مغل بادشاہ شاہجہاں کے دستخط شدہ دستاویزات دکھائیں، جس میں یہ ثابت ہو کہ یہ ان کی ملکیت ہے۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

مزید پڑھیں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker