Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سوشل میڈیا پر قدغن ایک نیا سنسر ہے : صحافیوں کا رد عمل
اہم خبریں

سوشل میڈیا پر قدغن ایک نیا سنسر ہے : صحافیوں کا رد عمل

ایڈیٹرجون 5, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
social-media news girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پاکستان میں ایک ایسے وقت میں جب نجی ٹی وی چینل اور اخبارات کو مختلف نوعیت کی سینسرشپ کا سامنا ہے وہیں پیر کو فوج کے ترجمان نے سوشل میڈیا کے بعض اکاؤنٹس پر ریاست مخالف پراپیگنڈے پر مبنی ٹویٹس کا الزام بھی لگایا ہے۔اس کے بعد سے سوشل میڈیا اور ابلاغ میں آزادی اظہار رائے کے بارے میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔جہاں ایک نقطہ نظر یہ ہے کہ فوج کے ترجمان کی جانب سے ’ریاست مخالف پراپیگنڈے‘ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرنے سے جہاں صحافیوں کے لیے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں وہیں اس بارے میں بات ہو رہی ہے کیا کچھ اداروں سے محب وطنی کا سرٹیفکیٹ لینا ضروری ہے؟اس فہرست میں شامل بعض صحافیوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس اقدام پر انتہائی تشویش اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔صحافیوں کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے اور انھیں کسی سے بھی محب وطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضروری نہیں ہے۔کالم نگار عمار مسعود کا ٹوئٹر ہنڈل بھی فوج کے ترجمان کی سلائیڈ میں شامل ہے۔ عمار مسعود کہتے ہیں کہ ریاست مخالف ہونے کا الزام کہیں اور سے نہیں بلکہ فوج کے ترجمان کی جانب سے آ رہا ہے جو کوئی عام بات نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ ’مسئلہ یہ ہے کہ اُنھیں اپنے بیانیے سے اختلاف قبول نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ غاروں کے تاریک دور میں زندہ ہیں۔‘صحافی مطیع اللہ جان کا کہنا ہے کہ فوج کے ترجمان کی جانب سے صحافیوں کو ریاست مخالف عناصر قرار دیا جانا انتہائی غیر ذمہ دارنہ اقدام ہے۔انھوں نے کہا کہ ’وفاقی حکومت اور عدالتی حکم کے بغیر آپ کسی کے نام کے ساتھ یہ دھبہ نہیں لگا سکتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کے یہ غیر ذمہ داری ہے اور ریاست مخالف جرم ہے۔‘انگریزی روزنامہ دی نیوز سے وابستہ صحافی فخر درانی کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ بغیر ثبوت کے صحافیوں کا نام ریاست مخالف فہرست میں ڈالا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’اگر انھیں صحافیوں پر ریاست مخالف پراپیگنڈے کا الزام عائد کرنا تھا تو کم سے کم اُن کی تصاویر تو نہ دکھاتے۔‘فوج کی جانب سے ٹویٹر پر کچھ اکاؤنٹس کی جانب سے ملک کے خلاف جعلی پراپیگنڈے میں ملوث ہونے کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک کے اخبارات اور ٹی وی چینل پر ریاستی اداروں کا کنڑول بڑھتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ ایسے میں لوگ سوشل میڈیا کو اپنی رائے کے برملا اظہار کے لیے استعمال کرتے ہیں۔صحافی مطیع اللہ جان کا کہنا ہے کہ ’ٹی وی پر پروگرام سینسر کیے جاتے ہیں۔ اخبارات کی تقسیم نہیں ہوتی، کالم چھپتے نہیں ہیں۔ لے دے کر سوشل میڈیا رہ گیا ہے اس پر بھی ہمارے معتبر ادارے کو اعتراض ہونا انتہائی بد قسمتی کی بات ہے۔‘
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوادی کالاش ، چلم جوشی میلہ اور دھو؛ اڑاتا نیا پاکستان ۔۔ محمد زابر سعید بدر
Next Article بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا؟: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم

جون 6, 2026

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد

جون 6, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.