دبئی ۔انٹرنیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کے لیگ سپنر عمران طاہر کو جنید جمشید کی تصویروالی شرٹ پہننے پروارننگ دی ہے۔عمران طاہر نے ایک ٹی 20میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد جوش میں آکراپنی شرٹ اتاری جس کے نیچے انہوں نے جنید جمشید کی تصویروالی شرٹ بھی پہن رکھی تھی ۔آئی سی سی کے قواعد کے مطابق کھیل کے دوران کوئی ایسی حرکت نہیں کی جاسکتی یاکوئی ایساپیغام نہیں دیاجاسکتا جس کے نتیجے میں کسی قسم کے سیاسی ،مذہبی ،یانسلی تعصب کااظہارہواورکسی کے جذبات مجروح ہوں ۔عمران طاہر نے کہاہے کہ اگرآئی سی سی نے کوئی سزادی تووہ اپنی غلطی تسلیم کرلیں گے ۔عمران طاہر کاتعلق پاکستان سے ہے اورآج کل وہ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم میں شامل ہیں۔
فیس بک کمینٹ