اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی اکثریت فوری طورپرسول نافرمانی تحریک کی حامی نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماؤں اور کورکمیٹی کی سول نافرمانی کی تحریک پر مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی اکثریت فوری طورپرسول نافرمانی تحریک کی حامی نہیں اور دسمبر میں سول نافرمانی تحریک کے بجائے پہلے اس پرپارٹی لائحہ عمل طے کرے گی۔
پارٹی ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کال پر پارٹی قیادت دوبارہ مشاورت کرے گی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پھر سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔
عمران خان نے اپنے مطالبات کیلئے 14دسمبر تک کا وقت دے رکھا ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ