Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»افغان فورسز کے ساتھ جھڑپ کے بعد پاکستان نے جیپ تحویل میں لے لی
اہم خبریں

افغان فورسز کے ساتھ جھڑپ کے بعد پاکستان نے جیپ تحویل میں لے لی

ایڈیٹراپریل 27, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
american vehical afghan border
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئٹہ : پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں افغانستان سے متصل سرحدی ضلع قلعہ عبد اللہ میں پاکستانی سرحدی فورسز نے افغان فوج کی ایک امریکی ساختہ ’ہم وی‘ گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز کی امریکی ساختہ ہموی گاڑی کو پیر کے دن پاکستان اور افغان سکیورٹی فورسز میں سرحد پر ایک جھڑپ کے دوران تحویل میں لیا گیا۔ایک سینیئر حکومتی اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ گاڑی پاکستانی حدود میں داخل ہوئی تھی جس پر اس کو تحویل میں لیا گیا۔ دوسری جانب بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کے مطابق کوئی افغان فوجی اہلکار پاکستانی فورسز کی تحویل میں نہیں ہے۔
دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسز میں کشیدگی کے باعث پاکستانی حکام کو چمن میں باب دوستی کو چند گھنٹے کے لیے ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کرنا پڑا تھا تاہم بعد میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بات چیت کے بعد اسے کھول دیا گیا۔
سرحدی فورسز کے درمیان کشیدگی کس بات پر ہوئی؟
بلوچستان حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کے روز پاکستانی فورسز سرحد پر حسب معمول باڑ لگانے کے عمل میں مصروف تھیں کہ وہاں افغان فورسز نے موقع پر پہنچ کر سرحد پر باڑ لگانے کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ افغان فورسز کی جانب سے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل میں مداخلت کے بعد دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی۔
اہلکار نے یہ بھی بتایا کہ اس دوران افغان فورسز کی ایک امریکی ساختہ ’ہم وی‘ گاڑی پاکستانی حدود میں آئی تھی جس کو پاکستانی سرحدی فورسز نے تحویل میں لیا۔ تاہم افغان حکام نے صوبے کندھار میں بی بی سی پشتو کے نامہ نگار مامون درانی کو بتایا کہ یہ واقعہ کلی لقمان میں پیش آیا جو ان کے مطابق افغانستان کی حدود میں واقع ہیں۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے کلی لقمان میں باڑ لگانے کی کوشش کی تھی، جس پر دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ افغان حکام کے مطابق اس دوران افغان سکیورٹی فورسز کی ایک امریکی ساختہ ہم وی گاڑی اس جھڑپ میں تباہ ہوئی ہے جو ابھی تک اسی مقام پر موجود ہیں۔
دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسز میں جھڑپ کے بعد پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع بابِ دوستی کو چار سے پانچ گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا جس کے باعث دونوں جانب لوگوں اور گاڑیوں کی بڑی تعداد پھنس کر رہ گئی۔ سرحد بند ہونے کے باعث دونوں اطراف پھنسے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کے مطابق بعدازاں دونوں ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام کے درمیان سرحد پر اجلاس ہوا جس میں پاکستانی حکام کی جانب سے افغان حکام کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستانی فورسز پاکستان کی حدود میں باڑ لگا رہی ہے اور اس پر افغان فورسز کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انھوں نے افغان حکام کو بتایا گیا کہ آئندہ اگر کوئی مسئلہ ہو تو کشیدگی پیدا کرنے کی بجائے اس کو مل بیٹھ کر حل کیا جائے۔ پاکستانی حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ اس حوالے سے ضروری قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد ہموی گاڑی کو افغان فورسز کے حوالے کیا جائے گا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

افغانستان پاک افغان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article(ن) لیگ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف گرفتار
Next Article فیضان عارف کا کالم: ہمارے تجارتی و کاروباری اصول غیر مسلموں نے اپنا لیے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

سیکڑوں طالبان مارے گئے ہمارے 12 جوان شہید ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

فروری 28, 2026

کیا افغانستان واقعی سلطنتوں کا قبرستان رہا ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.