اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کی منظوری وزیر اعظم عمران خان نے دی ہے ۔ پیٹرول کے بعد اب ٹرانسپورٹ سمیت تمام اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سفارش میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم حکومت نے تجویز کے برعکس 5 روپے اضافہ کیا ہے۔
فیس بک کمینٹ