اسلام آباد: وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مدت تعیناتی میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے جسٹس فضل سبحان، شاہد خان اور ڈاکٹر خورشید اقبال کی مدت ملازمت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دی۔
تینوں ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کا اطلاق 18 جولائی 2023 سے ہوگا۔
(بشکریہ:ایکسپریس نیوز)
فیس بک کمینٹ

