اسلام آباد : سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وحید ظفر قاسمی کی موت کی خبر سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔ان کے اہل خانہ کے مطابق ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
قاری وحید ظفر قاسمی نعت خوانی میں ایک معروف نام ہے، اپنی روح پرور آواز اور دل کو چھو لینے والی تلاوت سے انہوں نے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ قاسمی نے بالترتیب 1980 اور 1981 میں سعودی عرب اور شام میں تلاوت قرآن مجید کا مقابلہ جیتا۔
انہوں نے 1979 میں لیبیا میں ایک مختلف مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔
قاسمی نے اپنی قرات کے متعدد البمز جاری کیے ہیں اور انہوں نے برطانیہ، امریکہ اور متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے کئی ممالک میں پرفارم کیا ہے۔
تاہم حال ہی میں ان کے انتقال کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں جس سے ان کے مداحوں اور خیر خواہوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
فیس بک کمینٹ

