کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ عماد الیون اب تک کھیلے گئے تین میچز میں کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکی۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 8 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنا سکی۔کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک 71 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ تاہم، ٹیم کو فتح نہیں دلا سکے۔ عرفان خان نیازی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔جیمز ونس 2،2میتھیو ویڈ 15 جبکہ کپتان عماد وسیم 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 2 جبکہ نسیم شاہ، محمد نواز اور قیس احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز سکور بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مارٹن گپٹل 67 گیندوں پر 5 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افتخار احمد 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان سرفراز احمد 5، عمر اکمل 4 اور محمد نواز 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیسن روئے اور عبدالوحید بنگلزئی کوئی رن سکور نہ کر سکے۔کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم اور عامر یامین نے 3،3 جبکہ محمد عامر نے 1 وکٹ حاصل کی۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز
فیس بک کمینٹ
# Guptill's thumping 117 runs helped Gladiators post 168 total # Karachi Kings #gird o pesh #girdopesh #pakistan super league #psl8 #Quetta Gladiators #Quetta Gladiators open victory box with 6-run win over Karachi Kings psl پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6رنز سے ہرادیا کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گردوپیش