نامور اداکارہ صبیحہ خانم کی چوتھی برسی 13جون کو منائی جائے گی۔صبیحہ خانم کا اصل نام مختار بیگم تھا ، وہ 16 اکتوبر1936کو گجرات میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے اپنے کیریئر کاآغاز معروف سٹیج ڈرامہ رائٹراور شاعر نفیس خلیلی کے ڈرامے ”بت شکن“ سے کیا۔یہ نفیس خلیلی ہی تھے جنہوں نے مختار بیگم کا نام صبیحہ خانم رکھا۔ نفیس خلیلی کی درخواست پر مسعود پرویز نے انہیں اپنی فلم ‘بیلی’ میں کاسٹ کرلیا اور یوں ‘بیلی’ صبیحہ خانم کی پہلی فلم ثابت ہوئی جو 1948ءمیں ریلیز ہوئی۔ان کی سپر ہٹ فلموں میں کنیز، مکھڑا، انوکھا، تہذیب شامل ہیں۔ انھوں نے اپنی اداکاری کے جوہر 80 اور 90 کی دہائی میں بھی دکھائے۔13جون2020ءمیں ان کا امریکی ریاست ورجینیا میں انتقال ہوگیا۔
فیس بک کمینٹ