ملتان : فلم ،ٹی وی اورتھیٹر کے نامور اداکار سہیل اصغر کی تیسری برسی 13نومبر کومنائی جائے گی ۔سہیل اصغر کاتعلق ملتان سے تھا وہ15جون 1954ءکو پیدا ہوئے ،1978ءمیں انہوں نے ریڈیو پاکستان ملتان سے صدا کار کی حیثیت سے اپنے کیریئر کاآغا زکیا۔
1983ءمیں وہ لاہور چلے گئے اورہدایت کارنصرت ٹھاکر کے ڈرامےپی ٹی وی پرڈرامہ سیریل آسمان سے اپنے کیریئر کاآغاز کیا ۔پی ٹی وی کے ڈرامے خواہش میں انہوں نے رُلیا کے نام سے جوکردارادا کیا اسے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی ۔2003ءمیں انہوں نے فلم مراد میں بھی کام کیا ۔سہیل اصغر کو ان کی اداکاری پر پی ٹی وی ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات سے نوا زا گیا ۔13نومبر 2021ءکو وہ جگرکے کینسر کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے ۔
فیس بک کمینٹ