Browsing: #iran_vs_america

ایران کیخلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کو مذہبی رنگ کون دے رہا ہے؟ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تو جنگ کا اصل مقصد ایران کی ایٹمی صلاحیت کو ختم کرنا قرار دیا تھا لیکن اوول آفس میں مسیحی پادریوں اور مذہبی لیڈروں کے ہمراہ جنگ میں کامیابی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کس نے کیا؟ عالمی میڈیا نے اس خصوصی دعا کی ایک تصویر نشر کی ہے جس میں پادری گریگ لاری سمیت کئی مذہبی لیڈر ٹرمپ کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر ایران کیخلاف جنگ میں کامیابی کی نوید دے رہے ہیں- یہ سب لوگ سال ہا سال سے امریکیوں کو ظہورِ دجال سے پہلے ایک بڑی جنگ کیلئےتیار کر رہے تھے جسے Armageddon (ہر مجدون) کہا جاتا ہے ۔ برطانوی اخبار ’’دی گارڈین “سمیت کئی مغربی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج میں مذہبی آزادی کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے ادارے (ایم آر ایف ایف) کو اب تک دو سو سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے کمانڈرز اپنے ماتحتوں کو بتا رہے ہیں کہ ٹرمپ کو حضرت عیسٰی علیہ السلام نے ایران پر حملے کا اشارہ دیا ہے کیونکہ وہ زمین پر واپس آنیوالے ہیں اور یہ وہی ہرمجدون ہے جس کا ذکر بائبل میں بھی آچکا ہے ۔

ٹرمپ نے آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ کو بطور ایران کے نیا سربراہ ’ناقابل قبول‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایسا شخص چاہتے ہیں جو ایران میں ہم آہنگی اور سکون لانے میں اہم کردار ادا کر سکے۔‘

چند ہی دنوں میں پٹرول کی قیمت میں کم از کم 30سے 40روپے کا اضافہ درکار ہوگا۔ مذکورہ اضافے کے اثرات ہماری محدود سے محدود تر ہوتی آمدنی پر انحصار کرنے والے سینکڑوں گھرانوں پر عذاب کی صورت نازل ہو ں گے ۔ ریت میں سردئیے شترمرغ کی طرح مگر ہم اس جانب دیکھنے کو آمادہ ہی نہیں ہورہے ۔ اپنی ‘‘نظریاتی’’ سوچ کے مطابق بڑھکیں لگائے چلے جارہے ہیں۔

تہران : ایرانی پاسداران انقلاب کے ذرائع کے مطابق ایران کے عبوری وزیردفاع مجید بن الرضا اسرائیلی و امریکی حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے…