Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم : شاہ محمود کی چھتری سے آخر آپ کو کیا پرابلم ہے ؟
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم : شاہ محمود کی چھتری سے آخر آپ کو کیا پرابلم ہے ؟

ایڈیٹراپریل 10, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shah mehmood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس دنیا میں بہت سے ویہلے لوگ ہیں جن کے پاس سوشل میڈیا پر ہر سیدھی بات کو جلیبی بنانے اور ہر ایک کے معاملے میں کیڑے نکالنے کے سوا کوئی کام نہیں۔ہوا میں مکے چلانے کے ان سائبر چیمپینز کو پچھلے ہفتے کوئی موضوع نہیں ملا تو سلطان آف ملتان قبلہ شاہ محمود قریشی کی چھتری کے پیچھے پڑ گئے۔
نہ چھتری ان نکتہ چینوں کی ، نہ چھتری بردار خادم ان کا اور نہ یہ تنقیدیے شاہ محمود اور ان کے روحانی خانوادے سے واقف۔بس ایک مسلسل گردان ہے کہ چھتری خود کیوں نہیں پکڑی جب کہ مہمان روسی وزیرِ خارجہ سرگئے لواروف نے اپنی چھتری خود تھامی ہوئی تھی ، اپنی چھتری آپ پیدا کر اگر زندوں میں ہے وغیرہ وغیرہ۔ یہ پہلی بے محل بحث نہیں ہے۔جب بھی ایسی کوئی تصویر شایع ہوتی ہے فوراً موازنا شروع ہو جاتا ہے ہمارے حکمران ایسا کیوں نہیں کرتے۔دیکھو دیکھو ایرانی صدر محمود احمدی نژاد لائن میں ٹرے پکڑے کھانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ایسے ہوتے ہیں سادہ حکمران۔ دیکھو دیکھو اوباما نے طیارے سے اترتے ہی اپنی چھتری عملے کے ایک بے چھتری اہلکار کے سر پے تان دی اور خود بارش میں بھیگتے ہوئے چلتے رہے۔
امریکا یونہی تو سپرپاور نہیں بنا۔دیکھو دیکھو یورپ کے سب سے طاقت ور ملک جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل سپر مارکیٹ میں اپنی شاپنگ ٹرالی خود کھینچ رہی ہے اسے کہتے ہیں عوامی لیڈر۔ دیکھو دیکھو برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ایک موزے میں چھید نظر آ رہا ہے۔ اتنے بڑے ملک کا ایسا درویش وزیرِاعظم اللہ اللہ۔۔ شرم تم کو مگر نہیں آتی وغیرہ وغیرہ…
بات شاہ محمود قریشی کی چھتری سے شروع ہو کے جانے کہاں پھسل گئی۔محض اس تصویر کی بنیاد پر کہ کوئی شخص شاہ محمود کو بارش سے بچانے کے لیے چھتری تان کر پیچھے پیچھے چل رہا ہے نکتہ چینوں کو شاہ صاحب پر فرسٹریشن اتارنے کا ایک اور بہانہ مل گیا۔حالانکہ ان ذہنی ہلکوں میں سے کوئی نہیں جانتا کہ وہ چھتری شاہ صاحب کی تھی یا ان کے سر پر تاننے والے کی ؟ کیا وہ کوئی مرید تھا؟ کوئی خاندانی ملازم تھا ؟ دفترِ خارجہ کا جونئیر اہلکار تھا ؟ بے تکلف دوست تھا ؟ خوشامدی تھا ؟ کسی افلاطون کو ککھ نہیں پتہ۔پھر بھی رائی کا پہاڑ بن گیا۔
یہ سب کیسے آسانی سے بھول گئے کہ گذرے ڈھائی برس میں شاہ محمود کی کم ازکم ایسی دو تصاویر شایع ہوئیں جن میں وہ بریف کیس تھامے اسلام آباد ایرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج کی قطار میں اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس ملک میں جتنی بقراطی کسی بھی ایک تصویر دیکھ کر جھاڑی جاتی ہے۔اس سے کہیں مشکل کام تحقیق کر کے کوئی رائے قائم کرنا ہے۔مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ۔بنا تاریخی مطالعے اور سیاق و سباق دیکھے بغیر یہ فرض کر لینا نری زیادتی ہے کہ شاہ صاحب کا خود چھتری نہ پکڑنا دراصل خود کو دوسروں سے برتر سمجھنے کی نفسیات ظاہر کرتا ہے۔
شاہ صاحب کا نسب حضرت شیح بہاؤ الدین زکریا سہروردی ملتانی اور شاہ رکنِ عالم سے ملتا ہے۔دونوں بزرگ سرزمین ملتان پر سایہ فگن روحانی چھتری تھے اورہیں۔ان بزرگوں کی ولائیت کی بنیادیں اہلِ اقتدار سے دوری اور محروم و مجبور عوام کی مالی و روحانی دستگیری میں گڑی ہوئی تھیں۔مگر جب دور بدلتا ہے تو تقاضوں کی چھتری بھی بدل جاتی ہے۔
سہیل وڑائچ لکھتے ہیں کہ ملتان کے سہروردی خانوادے کے پاس ایک مدت تک شیخ الاسلام کا منصب رہا۔اس خاندان نے رنجیتی جارحیت کے خلاف نواب مظفر خان کا ساتھ دیا۔مگر برطانوی دور میں ملتان اور گرد و نواح کے کم و بیش سب ہی روحانی خاندانوں کی سیاسی قبلہ جاتی ترجیحات بدل گئیں۔اٹھارہ سو ستاون میں سلسلہِ سہروردیہ ملتان کے سربراہ شاہ محمود نے علاقے کو پرامن رکھنے اور سرکار کے باغی احمد خان کھرل کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا۔ لیپل گریفن کی شہرہِ آفاق کتاب پنجاب چیفس ( روساِ پنجاب ) کے مطابق ’’ اٹھارہ سو ستاون میں مخدوم شاہ محمود نے بڑی اچھی خدمات انجام دیں اور کمشنر بہادر کو تمام ضروری واقعات سے مطلع کرتے رہے۔ملتان میں بغاوت پر آمادہ رجمنٹوں سے ہتھیار لینے کے موقع پر آپ نے مع مریدین کمشنر بہادر کا ساتھ دیا۔ان خدمات کے صلے میں تین ہزار روپے نقد انعام ، سترہ سو اسی روپے مالیت کی ایک جاگیر ، ساڑھے پانچ صد روپے مالیت کے آٹھ چاہات ( کنوئیں ) اور پھر اٹھارہ سو ساٹھ میں حضور وائسرائے بالقابا کی لاہور تشریف آوری کے موقع پر مخدوم صاحب کی ذاتِ خاص کے لیے مبلغ ڈیڑھ صد روپے سالانہ آمدنی والا باغ عطا ہوا ‘‘۔
سہیل وڑائچ کی تحقیق کے مطابق انیس سو انیس میں امرتسر کے جلیانوالا باغ کے قتلِ عام پر اٹھنے والے شور کے پیشِ نظر گورنر پنجاب سر مائیکل اوڈائر سبکدوش ہونے لگے تو مخدومینِ ملتان ، پاک پتن کے سجادہ نشین دیوان سعید محمد ، گولڑہ شریف کے بابوجی غلام محی الدین سمیت پنجاب کے سرکردہ روحانی سیاسی خانوادوں نے خطہِ پنجاب کے لیے سر مائیکل کی گراں قدر خدمات کو خراِج تحسین پیش کرتے ہوئے بہ صد تشکر خطبہِ الوداعیہ نذر کیا۔
انیس سو چھیالیس کے انتخابات میں سجادہ نشین مخدوم مرید حسین قریشی اور ان کے بھتیجے میجر عاشق حسین قریشی مسلم لیگ کے مقابل یونینسٹ پارٹی کی چھتری اٹھائے ہوئے تھے۔مگر ان انتخابات میں مسلم لیگ نے یونینسٹوں کا پنجاب میں تقریباً صفایا کر دیا۔ چنانچہ نباض مسلم یونیننسٹ جوق در جوق مسلم لیگ کی چھتری تلے آتے چلے گئے۔یوں تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لینے والوں کی فہرست اور طویل ہو گئی۔
انھی مخدوم مرید حسین مدظلہہ کے صاحبزادے مخدوم سجاد حسین قریشی صوبائی اسمبلی کی رکنیت اور سینیٹ کی ڈپٹی چیئرمین شپ سے ہوتے ہوئے بالآخر جونیجو دور میں تین برس گورنر پنجاب رہے۔ان کی زندگی میں ہی خاندانی و روحانی وراثت کی باگ ڈور صاحبزادے مخدوم شاہ محمود قریشی کو بتدریج منتقل ہونی شروع ہوئی۔
مخدوم شاہ محمود قریشی ایچی سن اور کیمبرج کے گریجویٹ ہیں۔البتہ بطور سجادہ نشین اپنی روحانی ذمے داریاں بھی کماحقہ ادا کرتے ہیں۔آپ انیس سو پچاسی میں غیر جماعتی نظام کے چھپرکھٹ تلے وجود میں آنے والی مسلم لیگ کے رکنِ صوبائی اسمبلی بنے اور وزیرِ اعلیٰ نواز شریف کی کابینہ میں بھی فعال وزیر رہے۔جب وزیرِ اعظم محمد خاں جونیجو کی معزولی کے بعد جماعتی دھڑے بندی کے بطن سے مسلم لیگ ن وجود میں آئی تو ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و نواز۔
انیس سو ترانوے میں سلطان آف ملتان پیپلز پارٹی کے سائے میں آ گئے۔آپ پی پی کے چوتھے دورِ حکومت میں یوسف رضا گیلانی کے وزیرِ خارجہ رہے۔ جب عمران خان نے نئے پاکستان کی چھتری کھولی تو آپ دو ہزار گیارہ میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ناانصافی کے سبب تحریکِ انصاف کی چھتر چھایا میں آگئے اور بطور نائب صدر اور وزیرِ خارجہ اب تک پی ٹی آئی کی رسی مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں۔
شاہ محمود بظاہر ایک خوش شکل ، خوش علم و حلم ، خوش لباس اور بہ باطن درویش فقیر ہیں۔وہ عزیز حامد مدنی کے اس شعر کی تفسیر ہیں،
تیرے خوش پوش فقیروں سے وہ ملتے تو سہی
جو یہ کہتے ہیں وفا پیرہنِ چاک میں ہے
سو کہنے کا مقصد یہ ہے کہ محض تصویر دیکھ کر قیاسی گھوڑے دوڑا دینا اور پس منظر جانے بغیر سوشل میڈیا پر پھبتی بازی افسوسناک نشہ ہے۔اس قباحت کے چھاتے تلے سے جتنی جلد باہر نکل آئیں اتنا ہی بہتر ہے۔روحانیوں کے رمز دنیاوی کہاں سمجھ سکتے ہیں؟

( بشکریہ : روزنامہ ایکسپریس )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

شاہ محمود قریشی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطاء الحق قاسمی کا کالم ۔۔ نئی بس کے انتظار میں
Next Article ارشد بٹ کا تجزیہ حکومت، اسٹبلشمنٹ اور اپوزیشن ،عوام مخالف صفحہ پر یکجا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

9 مئی کا بھوت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

دسمبر 20, 2025

نو مئی کے ایک اور کیس میں شاہ محمود بری : یاسمین راشد ، محمود الرشید اور دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا

دسمبر 19, 2025

شاہ محمود قریشی ہسپتال سے ڈسچارج ، کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا

دسمبر 10, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.