Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کا کالم:ہم محض ایک ارب ڈالر کے لیے رسوا ہورہے ہیں جبکہ۔۔۔
کالم

یاسر پیرزادہ کا کالم:ہم محض ایک ارب ڈالر کے لیے رسوا ہورہے ہیں جبکہ۔۔۔

ایڈیٹرمئی 18, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم محض ایک ارب ڈالر کے لیے پوری دنیا میں ذلیل ہوتے ہیں ۔
اِس ایک ارب ڈالر کے لیے کبھی ہم سعودی عرب کی منتیں کرتےہیں اور کبھی آئی ایم ایف کے پاؤں پکڑتے ہیں ۔عالمی ساہوکارہماری حالت پر ترس کھا کر اپنی جیب سے چند ڈالر نکالتا ہے اور سادہ کاغذ پردرجنوں شرائط لکھوا کر دستخط کروا لیتا ہے تاکہ ہم اُس کا قرضہ سود سمیت واپس کرنے کے قابل ہو سکیں ۔ اس کے بعد ہم ایک ’غیرت مند ‘ قوم کی طرح وہ تمام کام کرنے میں جُت جاتے ہیں جس کا آئی ایم ایف ہمیں حکم دیتا ہے ۔لیکن عجیب بات یہ ہےکہ ہم ہر سال تقریباً سوا ارب ڈالر ملک کے آٹھ سو امیر ترین خاندانوں پر یوں لٹا دیتے ہیں جیسے کوئی تماش بین گانا دیکھتے ہوئے ’ویلیں ‘ دیتا ہے۔یہ آٹھ سوخاندان وہ ہیں جو ٹیکسٹائل مل مالکان اور ایکسپورٹرز بن کر ملک پر دن دیہاڑے سوا ارب ڈالر کا ڈاکہ ڈالتے ہیں اور کوئی اِن کو پوچھنے والا نہیں۔ اصل میں شاید اِن کی تعداد آٹھ سوسے بھی کم ہو کیونکہ یہ ایک دوسرے کے رشتہ دار بھی ہیں اور کئی کمپنیوں میں بیک وقت حصہ دار ہیں ۔ یہ ملک کے وہ امیر ترین لوگ ہیں جو ڈالروں کروڑ پتی ہیں مگر ریاست پاکستان اِن کوسالانہ 1.2 ارب ڈالر کی رعایت دیتی ہے ۔ طریقہ واردات اِن کا بہت دلچسپ ہے۔ ریاست کے اِن لاڈلے خاندانوں کا دعوی ٰ کہ ہم ملک کی خدمت پر مامور ہیں ، ہم وہ کماؤ پوت ہیں جو اربوں ڈالر کی ایکسپورٹ کرتے ہیں جس سے ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوتا ہے ، ملک کی سیکورٹی اور دفاع کا نظام چلتا ہے لہذا ہمیں خصوصی مراعات دی جائیں ۔ یہ کہانی سنانے کے بعد یہ لاڈلے خاندان حکومت سے فرمایش کرتے ہیں کہ چونکہ اِنہوں نے ایکسپورٹ کے لیے نہایت مہنگی اور جدید مشینری لگائی ہوئی ہے اور یہ مشینری واپڈا کی ’ناقابل اعتبار‘بجلی پر نہیں چلائی جا سکتی کیونکہ واپڈا کی بجلی کی ترسیل کا نظام ناقص ہے لہذاانہیں نہ صرف بجلی بنانے کے لیے اپنا پاور پلانٹ لگانے کی اجازت دی جائے بلکہ اُس پاور پلانٹ کے لیے گیس بھی مہیا کی جائے ۔ بات اگر یہاں تک رہتی تو قابل قبول تھی مگر اصل ڈکیتی اِس کے بعد شروع ہوتی ہے ۔ جس گیس سے یہ بجلی بناتے ہیں وہ گیس ریاستِ پاکستان مہنگے داموں امپورٹ کرکے اِن لاڈلے خاندانوں کو ارزاں نرخ پر مہیا کرتی ہے اور یوں اِس مد میں ریاست کی جیب پر سوا ارب ڈالر کا اضافی بوجھ پڑتا ہے اور یہ سوا ارب ڈالر سیدھا ملک کے اِن آٹھ سوامیر ترین خاندانوں کی تجوری میں چلاجاتا ہے جو پہلے ہی ارب پتی ہیں ۔اِس بات کو سادہ الفاظ میں یوں سمجھیں کہ ہمارے ملک میں جو گیس پیدا ہوتی ہے اُس کے ایک یونٹ کی قیمت آپ چار ڈالر فرض کرلیں اور وہی گیس جب ہم باہر سے امپورٹ کرتے ہیں تو وہ ہمیں (فرض کریں)پندرہ ڈالر میں منگوانی پڑتی ہے مگر ہم ریاست کے اِن ’دامادوں‘ سے پندرہ ڈالر کی لاگت وصول کرنے کی بجائے انہیں رعایتی قیمت یعنی چار ڈالر میں فروخت کر دیتے ہیں اوریوں ریاست اپنے اِن دامادوں کو سوا ارب ڈالر کی سلامی پیش کرتی ہے ۔یہی نہیں بلکہ اِن نام نہاد ایکسپورٹرز نے جو پاور پلانٹ لگا رکھیں ہیں وہ اِس قدر فرسودہ ہیں ہیں کہ محض پچاس فیصد افادیت پر چلتے ہیں گویا جو مہنگی گیس حکومت پاکستان انہیں خرید کر دیتی ہے ، یہ لاڈلے اُس گیس میں سے بھی آدھی ضائع کر دیتے ہیں۔ اگر اِن کے پاور پلانٹ ہی بہتر ہو جائیں تو کم از کم سوا ارب ڈالر کی رعایت گھٹ کر نصف ارب ڈالر رہ جائے گی مگر یہ لاڈلے اِس بات کا بھی تردد نہیں کرتے۔ریاست کے داماد جو ٹھہرے۔
ہمارے ملک میں ایک فضا بنا دی گئی ہے کہ پاکستان دو چیزوں پر چل رہا ہے، ایک ،تارکین وطن کی ترسیلات زر اور دوسرے ایکسپورٹر کا کمایا ہوازر مبادلہ ۔کسی بھی قسم کی بحث میں پڑے بغیر اگر ہم یہ دونوں باتیں درست بھی مان لیں تب بھی اِن ٹیکسٹائل کمپنیوں اور نام نہاد ایکسپورٹرز کی مراعات کو نرم سے نرم الفاظ میں ڈاکہ ہی کہا جائے گا ۔ بد قسمتی یہ ہے کہ اِن نام نہاد ایکسپورٹرز کی جھولی میں ہر قسم کی مراعات ڈال کر بھی ملک کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو سکا۔ہماری ایکسپورٹ اب بھی پچیس ارب ڈالر کے گرد ہی گھوم رہی ہیں جن میں سوا دو ارب ڈالر چاول کی برآمدات ہیں اور یہ وہ فصل ہے جس میں سب سے زیادہ پانی استعمال ہوتا ، دوسرے معنوں میں ہم اپنا پانی ایکسپورٹ کررہے ہیں اور بلوچستان میں لوگ پانی کے لیے ترس رہے ہیں ۔ہم ساڑھے چھ سو ملین ڈالر کی صرف چائے امپورٹ کرتے ہیں جو کسی بھی ملک کی چائے کی سب سے زیادہ درآمد ہے۔سوال یہ ہے کہ آخر ریاست اِن امیرترین خاندانوں کو سوا ارب ڈالر کس خوشی میں دیتی ہے ؟ اِس کا ملفوف جواب اتنا ہی دیا جا سکتا ہے کہ یہ امیر ترین خاندان ریاست کے طاقتور لوگوں کو خوش رکھتے ہیں ، انہیں اچھی طرح علم ہے کہ اِس ملک میں کس شخص کو کیسے رام کرنا ہے اور کس طریقے سے ریاست کے وسائل پر اپنی اجارہ داری قائم رکھنی ہے ۔ یہ اپنے ذاتی جہازوں میں بیٹھ کر آتے ہیں اور پالیسی سازوں کو بتاتے ہیں کہ اگر ایکسپورٹ کے لیے ’ساز گار‘ ماحول نہ دیا گیا تو یہ بھوکے مر جائیں گے اور اِن کے مرنے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
ہمارے ملک میں سالانہ جتنی گیس پیدا ہوتی ہے وہ زیادہ سے زیادہ اگلے بارہ برس تک کے لیے ہے ، اِسی لیے ہمیں ہر سال باہر سے مہنگی گیس امپورٹ کرنی پڑتی ہے۔ اُس مہنگی گیس کا ایک حصہ تو ہم آٹھ سوامیر خاندانوں کی جھولی میں ڈال دیتے ہیں جبکہ باقی گیس عام صارف کو لگ بھگ اسی قیمت پر مہیا کی جاتی ہے جس قیمت پر ہمیں مقامی گیس ملتی ہے ۔عام صارف کو مہیا کی جانےوالی گیس اگر عالمی قیمت کے مطابق مہیا کی جائے تو حکومت پاکستان کو دس ارب ڈالر کی اضافی آمدن ہوگی مگر ظاہر ہےکہ اِس کے لیے گیس مہنگی کرنی پڑے گی ۔آپ یوں سمجھیں کہ اگر آپ کا گیس کا ماہانہ بل دو ہزار روپے آتا ہے تو گیس کی عالمی قیمت کے مطابق وہ بل بیس ہزار ہونا چاہیے لیکن ظاہر ہے کہ کوئی بھی حکومت یہ ’رسک‘ نہیں لیتی۔ اصولاً یہ ہونا چاہیے کہ لوگ اپنے گھروں میں گیس کی بجائے بجلی پر کھانا بنائیں ،جیسا کہ باقی دنیا میں ہوتا ہے، لیکن بجلی پر کھانا بنانے کی صورت میں آپ کا گیس کا بِل تو ختم ہو جائے گا مگر بجلی کا بِل بڑھ جائے گا تاہم بیس ہزار والی بریکٹ سے نیچے ہی رہے گا ۔اِس سارے مسئلے کا کوئی آسان حل تو نہیں البتہ اتنا ضرور کیا جا سکتا ہے کہ عام صارف کے لئے گیس کی قیمت بڑھانے سے پہلے آٹھ سو امیر ترین خاندانوں کی سوا ارب ڈالر کی سبسڈی ختم کی جائے اور اس کے بعد گیس کی قیمت میں بتدریج اضافہ کرکے دس ارب ڈالر کے اضافی بوجھ کو کم کرکے پانچ ارب ڈالر تک لایا جائے جبکہ باقی کے پانچ ارب ڈالر کی گیس ارزاں نرخ پر ملک کے غریب اور متوسط طبقے کو مہیا کی جائے ۔اگر ہم یہ دونوں کام کر جائیں تو ہماری ریاست کے پاس اگلے چند ماہ میں کم ازکم تین سے چار ارب ڈالر کی بچت ہو سکتی ہے جبکہ ہم ایک ارب ڈالر کے لیے رسوا ہورہے ہیں ۔
مجھے رتی برابر بھی خوش فہمی نہیں کہ اِن میں سے کسی ایک تجویز پر بھی عمل ہوگا ۔ حکومت پاکستان کے پاس ایک سے بڑا ایک بزرجمہر موجود ہے جو انہیں بہترین مشورے دے سکتا ہے ۔ یہ دو تجاویز تو چاولوں کی دیگ کے دو دانے ہیں ، اِس طرح کی کئی تجاویز ہمارے معاشی ماہرین دیتے رہےہیں ، اُن میں سے کچھ قابل عمل ہوتی ہیں اور کچھ نہیں ۔لیکن سوا ارب ڈالر کا جو ڈاکہ اِس ملک کے زر مبادلہ پر ڈالاجارہا ہے اسے روکنا کوئی مشکل نہیں ۔ صرف دو کام کرنے ہیں ، پہلا، ملک کے صاحب استطاعت طبقےسے گیس کی وہی قیمت وصول کرنی ہے جو ہم امپورٹ کے وقت ادا کرتے ہیں ،دوسرا، پرائیویٹ جیٹ میں بیٹھ کر میٹنگز میں آنے والوں کو اپنا داماد سمجھنا چھوڑ دینا ہے۔ یقین کریں اس کے بعدہم اپنے پیروں پر کھڑے ہو جائیں گے۔
(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحفیظ شیخ کی پاکستان آمد ، کرپشن کیس میں‌ضمانت غیر معمولی پروٹوکول ، قیاس آرائیاں شروع
Next Article مظہر عباس کا کالم:مارشل لا اور سیاست
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 21, 2026

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.